Board Announcements

یہ Board Announcements صفحہ کے اوپر بہت بڑے سائیز کاہے اور ہر صفحہ پر موجود رہتا ہے، لہذا ہر صفحہ کو پڑھنے کےلئے“سکرول“ کرنا پڑتا ہے اور پھر بات بنتی ہے۔ برائے مہربانی سے یا تو چھوٹا کردیں یا کسی دوسرے فورم میں ضم کردیں ویسے وہ اوپر “اعلانات“ والا فورم بھی انہی مقاصد کےلئے استعمال ہوسکتا ہے۔
معذرت کے ساتھ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ڈاکٹر صاحب۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ لے آؤٹ تبدیل ہونے کے بعد اب فورم کچھ عمودی جانب پھیل سا گیا ہے۔ اس کا کیا حل کیا جائے۔ یہ سارا قصور اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا ہے۔ اگر اس کا سائز چھوٹا کرو تو لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ موجودہ کلر سکیم بھی اس فونٹ کے لیے کچھ غیر موزوں ہے۔ میں کسی ایسی کلر سکیم کی تلاش میں ہوں جس میں 12 پوائنٹ سائز پر بھی یہ فونٹ کسی حد تک ٹھیک دکھائی دے۔ آخر بی بی سی اردو والے اس پوائنٹ سائز پر ہی یہ فونٹ استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی اور صاحب اس بارے میں بہتر معلومات رکھتے ہوں تو برائے مہربانی ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔
 
Top