ASCII Table

دو حروف سیٹ (character set)سے اکثر کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کا واسطہ پڑتا رہتا ہے۔
  • ASCII set
  • Unicode set
ASCII Set
1960 کی دہائی میں اصلی (ASCII (American Standard Code for Information Interchange سیٹ نے کی بورڈ کے 128 حروف کو اینکوڈ کیا تھا 0 سے 127 نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے۔ اس میں کی بورڈ پر موجود تمام حروف اور چند کنٹرول کیریکٹر شامل تھے۔ کنٹرول کیریکٹر کی ایک مثال

Control + D جس سے کوئی بھی شیل ونڈو کو بند کیا جا سکتا ہے۔

6bacb7b7-3621-4242-be52-d582e25e9608
 
1980 کی دہائی میں ASCII سیٹ کا سائز دوگنا ہوگیا اور اس میں متعدد بین الاقوامی حروف شامل کر دیے گئے۔ اب یہ 256 نمبروں پر مشتمل ہے۔ پہلے 127 کا چارٹ پچھلی پوسٹ میں موجود ہے ۔ اگلے 127 کا چارٹ مندرجہ ذیل ہے

extend.gif
 
اگر پائتھون میں کسی حرف کی عددی مقدار (numerical value) دیکھنا چاہیں اس کے لیے ord کا فنکشن موجود ہے

PHP:
>>> ord('a')
97
 
>>>ord('A')
65
 
اسی طرح اگر
ASCII کوڈ موجود ہے اور اس سے متعلقہ حرف جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے chr کا فنکشن موجود ہے۔​

PHP:
>>> chr(65)
A
 
>>> chr(67)
C


 
Top