A simple question about Algebraic Expression

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ دیکھیے گا سید ذیشان بھائی اور @عائش عزیز آپی

Photo1267_zpsf7b41710.jpg
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے بھی اور سمپلیفائی ہوتا نظر نہیں آ رہا
چھوٹے بھیا اس کا آنسر ہے تو بتائیں ذرا؟
یہ 9th کلاس کا سوال ہے۔ کل اتنا میں نے بھی کیا تھا۔ ایک سٹوڈنٹ نے پوچھا تھا مگر شاید جواب کچھ اور تھا۔ بہرحال میں آج جواب بھی دیکھ کے آتا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان بھائی، عائشہ عزیز آپی
سوال کی رقم ہی غلط تھی۔
سمپل سا سوال تھا درست ویلیو کے ساتھ تو۔
ایک اور سوال ہے اب کہ
cos x کی ویلیو ہمیشہ پوزیٹو ہی کیوں لی جاتی ہے؟

ہمیشہ پازیٹیو تو نہیں لی جاتی۔ تھوڑی سی وضاحت کر لیں تو شائد سمجھ آ جائے کہ سوال کیا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمیشہ پازیٹیو تو نہیں لی جاتی۔ تھوڑی سی وضاحت کر لیں تو شائد سمجھ آ جائے کہ سوال کیا ہے۔
مطلب یہ کہ اگر Allied Angle Method سے دیکھا جائے تو
sin (pi/2 + x) = -cos x ہونا چاہیے جبکہ کتاب میں اسے +cos x لکھا ہوا ہے۔
اور اسی طرح کئی سوالات میں۔
 
سید ذیشان

محفلین
مطلب یہ کہ اگر Allied Angle Method سے دیکھا جائے تو
sin (pi/2 + x) = -cos x ہونا چاہیے جبکہ کتاب میں اسے +cos x لکھا ہوا ہے۔
اور اسی طرح کئی سوالات میں۔

منفی سائن تو کسی صورت میں نہیں آ سکتا ہے۔ ذرا دوبارہ اس پر غور کریں۔ الائڈ اینگل میتھڈ سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سید ذیشان بھائی
sin (pi/2 + x) = -cos x
pi/2 کا integral multiple ایک ہے، جو odd ہے۔ pi/2+x کا مطلب 2nd quadrant ہے۔ اور سیکنڈ میں cos نیگیٹو جبکہ sin پوزیٹو ہوتا ہے۔
تو اسے نیگیٹو ہونا چاہیے۔
لیکن اگر اسی کو
sin (x+y) = sin x cos y + sin y cos x
سے حل کیا جائے تو پوزیٹو ہی آتا ہے۔ یہ لاجک نہیں سمجھ آ رہی۔
 
x کی ویلیو تو کچھ بھی ہو سکتی ہے تو x + pi/2 کو سیکنڈ کواڈرنٹ تک ہی کیوں محدود رکھیں گے؟

sin(x+pi/2 ) l کا گراف اگر دیکھیں تو یہ sin(x) k کا گراف ہو گا لیکن اس کو pi/2 کا شفٹ بائیں طرف دیا جائے گا۔
sin(x) k کے گراف کو اگر pi/2 کا شفٹ بائیں طرف دیا جائے تو وہ cos(x) k کا گراف بنتا ہے۔
اس تصویر پر غور کریں تو سمجھ آ جائے گی۔
720px-Sine_and_Cosine.svg.png
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سید ذیشان بھائی
sin (pi/2 + x) = -cos x
pi/2 کا integral multiple ایک ہے، جو odd ہے۔ pi/2+x کا مطلب 2nd quadrant ہے۔ اور سیکنڈ میں cos نیگیٹو جبکہ sin پوزیٹو ہوتا ہے۔
تو اسے نیگیٹو ہونا چاہیے۔
لیکن اگر اسی کو
sin (x+y) = sin x cos y + sin y cos x
سے حل کیا جائے تو پوزیٹو ہی آتا ہے۔ یہ لاجک نہیں سمجھ آ رہی۔
افففففف
کب سے میں اس کو سوچ رہی ہوں
میں کوشش کرتی ہوں بتانے کی
اس کو نیگٹیو نہیں ہونا چاہیے بلال بھائی پازٹیو ہی ہوگا اور یہ سم والا فارمولا بالکل ٹھیک ہے ایسا ہی رزلٹ آنا چاہیے۔
دیکھیں ہم یہاں sin کی بات کر رہے ہیں نہ کہ cos کی۔۔ مطلب sin کی کوئی ایسی قیمت ہے جو کہ pi/2 میں پلس ہو رہی ہے یعنی وہ دوسرے quadrant میں ہے تو جیسا کہ آپ نے خود ہی کہا دوسرے میں سائن کو پازٹیو ہونا چاہیے تو پھر جواب نیگٹیو کیسے آ سکتا ہے؟
اس کا جواب پازٹیو ہی ہوگا لیکن وہ cos کی اس ویری ایبل x کی ویلیو کے برابر ہے۔۔ سمپل
اگر آپ اس کا دوسرا فارمولا دیکھیں تو وہ کچھ یوں ہے
cos (pi/2 + x) = -sinx

تو دراصل یہ دوسرا فارمولا ہے جوcos کی دوسرے quadrant میں ویلیو کو explain کرتا ہے
دوسرے میں cos کے ساتھ اگر کوئی ویلیو ہوگی تو اس کا جواب نیگیٹو ہوگا جو کہ sin کی اسی ویری ایبل x کی مقدار کے برابر ہوگا۔

:)
 
آخری تدوین:
Top