A simple question about Algebraic Expression

محمد بلال اعظم

لائبریرین
I have to simplify this algebraic expression. Help me please.

CodeCogsEqn_zpsf4912806.gif
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ رہا جواب۔

فوراً جواب کے لئے میں استعمال کرتا ہوں Wolfram Alpha۔ بس چند سیکنڈوں میں دے دے یہ پرابلم کا حل۔ :whistle:
ہمم
مزیدار سائٹ ہے۔
لیکن اسے سادہ ترین شکل میں لانا ہے۔ یہ 9th جماعت کا سوال ہے اور میں اس سوال پہ ایک دن سے پھنسا ہوا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین

سادہ ترین شکل تو Alternative Forms میں دی گئی ہے۔ اگر آپ Steps معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو اس پر کچھ وقت لگے گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سادہ ترین شکل تو Alternative Forms میں دی گئی ہے۔ اگر آپ Steps معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو اس پر کچھ وقت لگے گا۔
جی بھائی۔ سٹیپس معلوم کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں تھوڑی دیر تک پیپر پہ حل کر یہاں امیج لگاتا ہوں۔ آپ دیکھ لیجیے۔ اُس سے آگے مجھ سے نہیں ہو رہا۔
 
اوشو

لائبریرین
الجبرے کی مساوات لکھنے کے لئے مائیکروسافٹ ورڈ میں ایک ٹول "ایکویشن ایڈیٹر" کے نام سے بھی ہوتا تھا۔ بہت آسان تھا۔ ریاضی کے کچھ پرچہ جات کسی زمانے میں اس کی مدد سے تیار کئے تھے۔ اب پتا نہیں موجودہ ورژن میں وہ موجود ہے یا نہیں۔
 
بالکل موجود ہے۔ لیکن اگر آپ کا تعلق میتھس، فزکس یا انجنئرنگ سے ہے تو لیٹیک ہی استعمال کریں۔

اگر لیٹیک سمجھنے میں دشواری ہے تو شروعات ایک اوپن سورس ایڈیٹر LyX سے کریں جو کہ استعمال میں انتہائی آسان ہے اور سیکھنے میں زیادہ محنت بھی نہیں لگتی۔

یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
میں نے تو آفس کے 97 ورژن میں استعمال کیا تھا۔ تب یہ بھی بہت بڑی غنیمت ثابت ہوئی تھی میرے لئے ورنہ تو کورل ڈرا میں خود سے ساری مساوات ڈرائنگ کی شکل میں بنانا پڑتی تھی۔ تب لیٹکس کا تو نام و نشاں بھی نہ ہو گا۔ خیر اس کے بعد ضرورت نہیں پڑی۔ اب تو بہت اچھے ٹولز آ چکے ہوں گے جیسا کہ آپ LyX کا بتا رہے ہیں۔
 
لیٹک کافی پرانا ہے۔ یہ 1978 میں ٹیکس سے شروع ہوا جس کا مقصد کتابیں لکھنے میں آسانی فراہم کرنا تھا۔ آجکل تو تقریباً تمام سائنسی کام جس میں میتھس کے فارمولے استعمال ہوتے ہوں اسی سے کیا جاتا ہے۔ وکی پیڈیا میں تمام میتھس کی ایکویشنز بھی اسی میں لکھی جاتی ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
پھر تو ہو سکتا ہے یہ بھی ممکن ہو کہ ایکویشن ایڈیٹر لیٹکس ہی کی کوئی فارم ہو۔
 
جی نہیں! ایکوئیشن ایڈیٹر، مائکروسوفٹ کا پروپرائٹری پیکیج ہے جو ان کے آفس سوئیٹ میں پایا جاتا ہے۔ لاٹیک ورڈ پروسیسنگ یا پبلشنگ کا ہی ایک نظام ہے جو مائکروسوفٹ ورڈ، اوپن آفس یا ایسے دیگر گرافک انٹرفیس والے ٹولز سے اس انداز میں مختلف ہے کہ اس میں سارا مارکپ پلین ٹیکسٹ میں لکھا جاتا ہے اور پھر اس کو کمپائل کر کے مختلف انداز کے ڈاکیومنٹ بنائے جاتے ہیں۔ لاٹیک صرف میتھس کے فالمولوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر طرح کے پبلشنگ مواد کے لیے مستعمل ہے اور سائنس اینڈ ریسرچ انڈسٹری میں انتہائی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ میتھ کے ایکوئشنز لکھنے کے لیے ایک اور چیز موجود ہے جسے میتھ ایم ایل کہتے ہیں۔ اس کا سپورٹ ماڈرن ویب براؤزر میں بھی موجود ہے۔ اگر ہم غلطی پر نہیں ہیں تو وکیپیڈیا پر اسی کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکن وکیپیڈیا صارفین کے شامل کردہ میتھ کوڈ کو غالباً سرور سائڈ پر تصاویر میں بدل دیتا ہے تاکہ پرانے براؤزر بھی اس سے محروم نہ رہ سکیں۔ :) :) :)
 
مفید معلومات بہم پہنچانے کے لیے شکریہ محترم
 
باقی تو متفق ہوں لیکن ویکیپیڈیا میں لیٹیک ہی استعمال ہوتا ہے۔
 
Top