76 سالہ شخص نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا

اشتیاق علی

لائبریرین
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیپال میں ایک شخص شیر چن نے 76 سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ شیر چن نے مئی 2008ء میں76 سال 340 دن کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا اسے عالمی ریکارڈ کرنے پر کھٹمنڈو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سر ٹیفکیٹ عطا کیا گیا ۔ تقریب میں نیپال کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شیر چن کا کہنا تھا کہ انہوں نے عالمی امن کے لئے پہاڑ کو سر کیا ہے ۔ شیر چن سابق سپاہی ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے ۔
24-11-09-news-4.gif
 

دوست

محفلین
ویسے ماؤنٹ‌ایورسٹ کا تو یہ حال ہوگیا ہے۔۔۔ کہ" اسے کہدو بہت عام ہورہا ہے وہ" ہر کوئی اسے سر کرلیتا ہے۔ بلکہ اب تو سر کروانے کے لیے پروفیشنلز موجود ہیں۔ یہی سب کچھ کے ٹو کے لیے نہیں ہے۔ اور نانگا پربت کی تو بات ہی چھوڑیں‌ صاحب قاتل پہاڑ‌ہے۔
 

arifkarim

معطل
ماؤنٹ ایورسٹ "فتح "کرنے کیلئے وہاں‌باقائدہ متعدد مقامات پر کیمپس اور فیسیلیٹیز موجود ہیں۔ نیز مسلسل انٹرنیشل کمیونیٹی کی ریسرچ جاری ہے۔ کے ٹو اور ننگا پربت کی صورت حال اس سے کافی مختلف ہے۔ نیز اسکو سر کرنا زیادہ مشکل ہے۔
 
Top