72 گھنٹوں میں سیاسی ڈرون حملہ کرنے والا ہوں قوم ذہنی طور پر تیاررہے،الطاف حسین

الف نظامی

لائبریرین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہاگلے 72 گھنٹوں کے دوران وہ سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے ہیں قوم ذہنی طور پر تیار رہے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ آئندہ 3 روز میں وہ ایسا سیاسی ڈرون حملہ کریں گے جس کا جواب شائد پورے ملک میں کسی کے پاس نہ ہو۔ الطاف حسین نے قوم سے اپیل کی کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ذہنی طور پر تیار رہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
640.gif
 
Top