5 سال بعد کیا کھویا کیا پایا ہے ہم نے اس حکومت کے دور میں

قیصرانی

لائبریرین
ڈائیوو تو پبلک ٹرانسپرٹ نہیں ہے؟
آپ نے آخری بار کب ڈائیوو پر سفر کیا؟ اس بار تو مجھے نیو خان کے ڈرائیور والی کٹ یاد آ تی رہی :) بس کی حالت بھی وہی تھی جو ڈرائیور کی۔ اسے استعارے کے طور پر پبلک ٹرانسپورٹ سمجھ لیجیئے
 
عسکری

معطل
رینٹل کیس

1014.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
فیصلہ عوام کے ہاتھ میں اس ایڈ کو پڑھیں

1101062311-1.jpg
کسی زمانے اشتہار چلتے تھے جس کی پنچ لائن ہوتی تھی

پرائس لیس

اسی طرح اس تصویر میں سارا متن، سارے لیڈران کی تصاویر دیکھ لیں، پھر آخر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے چہرے کے تائثرات دیکھیں۔ اٹس پرائس لیس
 
افلاطون

محفلین
میرے خیال میں اسی دھاگے میں ایک رائےشماری کی آپشن بنا دی جائے تاکہ محفلین کے رائے لی جا سکے گزشتہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں۔ کیا خیال ہے عسکری برادرِ؟؟
 
عسکری

معطل
میرے خیال میں اسی دھاگے میں ایک رائےشماری کی آپشن بنا دی جائے تاکہ محفلین کے رائے لی جا سکے گزشتہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں۔ کیا خیال ہے عسکری برادرِ؟؟

جی بالکل اور ساتھ میں ان کی اچھی بری باتیں بھی جمع ہو جائیں جو کی گئیں
 
عسکری

معطل
الیکشن میں یہ بندہ ووٹ مانگنے جائے تو اسے کہنا تمھارے بس میں کچھ چلانا نہیں تو یہاں اب آم لینے آئے ہو

381893_2108553789559_1117009303_31803987_197643589_n.jpg
 
عسکری

معطل
ایفی ڈرین سے اربوں بنانے کا سیاہ کارنامہ گیلانی اس بار بیٹا آگے کرے گا ووٹوں میں یاد رکھنا

4-10-2012_103091_1.gif
 
رانا

محفلین
یہاں ہر شخص یکسانیت سے اکتایا ہوا لگتا ہے اور تبدیلی چاہتا ہے لیکن صرف اپنے ارد گرد، خود اپنے میں نہیں۔ اللہ میاں نے سوچا کہ روایتی عذاب کے طریقوں سے بھی کہیں یہ قوم اکتا نہ گئی ہو تو چلو اس بار ایک نئے طریقے سے عذاب نازل کرتے ہیں۔ جمہوریت کے ذریعے عذاب کا غالبا پاکستان میں یہ پہلا تجربہ ہے۔
 
اس عشق میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا ہے
جو تم نے کہا ہے، فیض نے جو فرمایا ہے
سب مایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلوم ہمیں سب قیس میاں کا قصہ بھی
سب ایک سے ہیں، یہ رانجھا بھی یہ انشا بھی
فرہاد بھی جو اک نہر سی کھود کے لایا ہے
سب مایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو لوگ ابھی تک نام وفا کا لیتے ہیں
وہ جان کے دھوکے کھاتے، دھوکے دیتے ہیں
ہاں ٹھوک بجا کر ہم نے حکم لگایا ہے
سب مایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائی ہے
اس شہر سے دور ایک کُٹیا ہم نے بنائی ہے
اور اس کُٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے
سب مایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہاں ہر شخص یکسانیت سے اکتایا ہوا لگتا ہے اور تبدیلی چاہتا ہے لیکن صرف اپنے ارد گرد، خود اپنے میں نہیں۔ اللہ میاں نے سوچا کہ روایتی عذاب کے طریقوں سے بھی کہیں یہ قوم اکتا نہ گئی ہو تو چلو اس بار ایک نئے طریقے سے عذاب نازل کرتے ہیں۔ جمہوریت کے ذریعے عذاب کا غالبا پاکستان میں یہ پہلا تجربہ ہے۔
میں صرف اس ایک جملے سے نامتفق ہوں رانا بھائی
ان لوگوں کی تاریخ ہی ایسی ہے
 
Top