33 واں انٹرنیشنل بک فیئر 2019

page3.png
 

جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی۔ بہت زبردست۔
لیکن صد افسوس ہم نہیں جا سکتے۔ وہ وقت گیا کہ جب لاہور جانا ایسے ہی تھا کہ جیسے ساتھ والے گھر جانا۔۔۔۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
ایکسپو کتاب میلے کا پانچواں اور آخری دن!
آج کتاب میلے کا آخری دن تھا اس لئے پاکستان قومی زبان تِحریک کے سٹال پر نامور شخصیات سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ھؤئے شہریوں کا غیر معمو لی رش رہا. آج جن شخصیات نے پاکستان قومی زبان تحریک کے سٹال.پر نفاذ اردو سے متعلق پیغام رقم کئے ان میں پروفیسر خورشید رضوی' ٍاکٹر حسین حمد پراچہ' تحریک انصاف کی رہنما سمیرا عابد' پروفیسر جمیل احمد عدیل' ڈاکٹر اشفاق ورک' ڈاکٹر غافر شہزاد' ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ'ڈاکٹر آصف محمود جاہ' ڈاکٹر عارف ملک'سلمی اعوان ' نیلم احمد بشیر' حفیظ چوہدری'ڈاکٹر ایاز : ڈاکٹر طارق شریف زادہ' ذکر اللہ مجاھد' ڈاکٹر ایاز اور اس کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی کے لوگ شامل تھے. ڈاکٹر طارق شریف الدیں پیرزادہ نے ایک تقریب کا حال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ " ایک مقرر نے جب انگریزی میں تقریر شروع کی تو میں نے محترمہ فاطمہ قمر سے کئے گئے عہد کو پورا کرتے ہوئے اسے اردو میں تقریر کرنے کو کہا" ہم ڈاکٹر صاحب کے نفاذ اردو سے متعلق اس عملی اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ازاد کشمیر سے ایک استاد محترمہ بشری الیاس پاکستان قومی زبان تحریک کے سٹال سے یہ آہنی عہد کر کے گئیں کہ وہ کشمیر میں جاکر خواتین میں نفاذ اردو کی تنظیم سازی کریں گی..اور جلد ہی ایک پروگرام کا بھی انعقاد کریں گی بہاولنگر کے ایک والد نے پاکستان قومی زبان تحریک کی کوششوں کو بےحد سراہا. کہ پاکستان میں واقعی ہی اردو کے نفاذ کی ضرورت ھے.. ماہر امراض قلب ڈاکٹر عارف ملک نے کہا کہ میں بھی نفاذ اردو مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا. ابن صفی کے لائق فرزند جناب احمدصفی بھی نفاذ اردو سے متعلق پاکستان قومی زبان تحریک کی کوششوں کو بے حد سراہا کر گئے..پاکستان قومی زبان تحریک کے درویش صفت اور انتہائ پاکستانی سوچ کے حامل سابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب جناب جمیل بھٹی باوجود ناسازئ طبع کے سٹال پر اپنے فرائض انجام دئیے..معظم صاحب اور حامد انوار کے جذ بہ اخلاص کو سلام! حامد انوار نے میلے کے پانچوں دن بغیر کسی غرض کے رضاکارانہ طور پر اپنے فرائض انتہائی جانفشانی سے ادا کئے.
ہم سٹال کی تنصیب میں.تعاون کرنے پر جناب سلیم ملک کے انتہائی ممنون ہیں اور آئندہ بھی ان سے تعاون کے امیدوار ہیں..کیونکہ وہ کتاب دوست ہیں ..اور ہم کتابیں پڑھنے والے پیدا کرنا چاہتے ہیں. ہم بنیاد ہیں اور وہ اس بنیاد کی بام ہیں. ہمارا مقصد ایک ہی ھے.
پاکستان زندہ باد
قومی زبان زندہ باد
فاطمہ قمرپاکستان قومی زبان تحریک
(کاپی)
 
Top