30 نومبر 2012 کی برفباری

قیصرانی

لائبریرین
او میں نئیں کھیڈنا فن لینڈ دے نال۔۔ :hypnotized:

بھئی تھوڑی سی ڈراؤنی باتیں ہی کر دیتے۔ مثلاً اگر یہ کہہ دیتے کہ کل ہی تم بیس منٹ میں گئے تھے تو وہاں قدموں کی چاپ سنائی دے رہی تھی اور ایک ہیولا نظر آ رہا تھا۔ ایسے موقعوں پر اتنا کہنا بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔ :)
پہلے تو میں "حریان" کہ 20 منٹ کیوں؟ پھر خیال آیا کہ بیسمنٹ :)

نہیں، بے چاری کافی شودی سی ہیں محترمہ، اس لئے ترس کھا لیا۔ ویسے بھی اگر کوئی فننش بھوت نکل بھی آتا تو اس (بھوت) نے مجھے ہی پکڑنا تھا نا :( اس کے برعکس ہوتا تو اور بات تھی :laugh:
 
arifkarim

معطل
آج یعنی اوپر بیان کی گئی تاریخ کے مطابق فن لینڈ میں جہاں میں رہتا ہوں، برفباری شروع ہوئی ہے۔ تیز ہوا کل سے یعنی بروز جمعرات سے ہی چلنے لگ گئی تھی تاہم برفباری کافی دیر سے ہوئی۔ فن لینڈ میں ایک مسئلہ کبھی کبھار ہوتا ہے کہ اگر طوفان آئے تو بہت جگہوں پر بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے کیونکہ یہاں جنگلات بہت ہیں اور جونہی کوئی درخت تاروں پر گرا، بجلی ختم۔ خیر اچھی سروس ہے، عموماً فوراً ہی ان کے سسٹم پر الرٹ چلا جاتا ہے کہ کس جگہ خرابی ہوئی ہے اور اس کی مرمت کر دی جاتی ہے

آج جب نیرنگ خیال سے بات شروع ہوئی تو ہمارے دفتر کی بجلی چلی گئی۔ ایسا ہر سال ہی ہوتا ہے جب بھی طوفان آئے۔ تاہم چند گھنٹے بعد بجلی واپس آ گئی۔ بجلی نہ ہونے سے ایک تو سینٹرل ہیٹنگ کام چھوڑ جاتی ہے اور پھر دوسرا یہ بھی کہ پانی اور اندھیرا بھی تنگ کرتا ہے۔ پانی نہ ہونے سے ایک فرق یہ بھی پڑتا ہے کہ ٹائلٹس کام چھوڑ جاتے ہیں۔ آج کل ویسے بھی سورج نو بجے کے بعد نکلتا ہے اور شام کو تین بجے کے بعد غروب

یہ چند تصاویر ہیں جو میرے دفتر کے عین باہر کھینچی گئیں اور کچھ میرے فون کے سکرین شاٹس ہیں اور ایک نیٹ پر ویدر فور کاسٹ بھی

سو انجوائے

اچھا یہاں ناروے میں تو بڑے سے بڑے طوفان کے باوجود بجلی معطل نہیں ہوتی۔ فن لینڈ جیسی ذہین قوم کیلئے بجلی کی تعطیل نہیں ہونی چاہئے۔ حیرت ہے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔:zabardast1:
اور جب کل آپ نے کہا کہ بجلی نہیں ہے۔ تو یقین کرے اک روحانی سی خوشی حاصل ہوئی۔ دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔ :ROFLMAO:
ہمارے سکول میں کل Mini Christmas ہے۔ اس سلسلے میں کرسمس ٹری سجانا تھا۔ میری باس نے کہا کہ دوسری عمارت کے تہہ خانے سے سجاوٹ کا سامان لانا ہے لیکن ان کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔ ایک تو یہ وجہ تھی کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا بہت گہرا تھا دوسرا وہ ڈراؤنی فلمیں بہت دیکھتی ہیں، اس لئے تہہ خانے سے ویسے بھی ڈر لگ رہا تھا۔ تو ان کے ساتھ جانے کے لئے دفتر سے نکلا تو یہ تصاویر کھینچی پہلی دو والی :)
اب ہم کیا کہیں یہاں۔ اک کہانی تو لکھ ہی سکتے ہیں اس معاملے پر۔۔۔۔۔:grin1:
 
عسکری

معطل
ہاں تو اسی لیئے تو قیصرانی بھائی اپنی باس کو لے کر تہہ خانوں کی طرف گامزن ہیں۔ یہ بھی تو پڑھیں نہ۔:shock:
اپنی باس اور تہہ خانہ ؟ یہ بات مجھے کچھ مشکوکیت کی طرف کیوں نے لے جا رہی ہے جبکہ میں ایسا سوچنا نہیں چاہتا ؟ کیا مجھے ملٹری سائکاٹرسٹ کے پاس جانا چاہیے :atwitsend:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی باس اور تہہ خانہ ؟ یہ بات مجھے کچھ مشکوکیت کی طرف کیوں نے لے جا رہی ہے جبکہ میں ایسا سوچنا نہیں چاہتا ؟ کیا مجھے ملٹری سائکاٹرسٹ کے پاس جانا چاہیے :atwitsend:
صرف بات مشکوک نہیں ہے۔ قیصرانی بھائی کا انداز بیاں بھی مشکوک سا ہی ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پتا نہیں جی ہم تو اپنی بات کر سکتے ہیں کہ ہمیں ایسا کیوں محسوس ہوا :(
ایسا اس لیئے محسوس ہوا
کہ سیاہ رات:twisted:
باہر برفباری:stormycloud:
بجلی کی ترسیل منقطع:sick4:
اور عین ایسے ہی لمحوں میں یاد آنا باس کو تہہ خانوں کا :vampirebat:
مزید یہ کہ شوق ہونا اسے ہارر فلموں کا:devil3:
صاحب نظر ہونا باس کا :thinking: اور انتخاب کرنا قیصرانی بھائی کا :thumbsup4:
بس بقیہ کہانی کو ادھورا چھوڑتے ہیں۔:wink2: لیکن جس نے بھی اتنی سی بات پڑھی ہوگی میری طرح:shocked: ۔۔۔ وہ بیچارہ تو شکوک و شبہات ہی میں مبتلاء رہے گا۔ :notworthy:
 
بالکل وہی تو لیکن میں سوچ رہا تھا شاید میں ملحد ہوں کافر بندہ جلدی بہک جاتا ہے شیطان نے مجھے شاید بہکا دیا ہو قیصرانی بھائی کے خلاف پر یہاں تو مومن بھی میری طرح سوچ رہے ہیں :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل وہی تو لیکن میں سوچ رہا تھا شاید میں ملحد ہوں کافر بندہ جلدی بہک جاتا ہے شیطان نے مجھے شاید بہکا دیا ہو قیصرانی بھائی کے خلاف پر یہاں تو مومن بھی میری طرح سوچ رہے ہیں :laugh:
اور تو اور نبیل بھائی بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ موقع آپ نے جانے نہ دیا ہوگا۔ :clown:
 
عسکری

معطل

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب ہمیں انتظار ہے ان کی باس کی سپیسیفیکشنز کا کس ماڈل کی ہیں کیسی ہیں کون ہیں وغیرہ تاکہ حتمی رائے قائم کر کے بیس کمانڈر کو بھیجی جا سکے:grin:
لیکن اب انہوں نے آکر یہی کہنا ہے کہ ہٹلر ماڈل ہے۔ یا پھر اگر ماڈل نیا بتا دیا تو کہیں گے کہ اس سے زیادہ کوجی کوئی دنیا میں نہ ہوگی۔ اور ایسے موقعوں کے لیئے ان جیسوں نے ہی اک مقولہ بھی تراش رکھا ہے
کہ 99فیصد خواتین خوبصورت ہوتی ہیں۔ اور بقیہ 1فیصد میرے دفتر میں کام کرتی ہیں۔ :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا یہاں ناروے میں تو بڑے سے بڑے طوفان کے باوجود بجلی معطل نہیں ہوتی۔ فن لینڈ جیسی ذہین قوم کیلئے بجلی کی تعطیل نہیں ہونی چاہئے۔ حیرت ہے!
ابھی انہوں نے ساری تاریں انڈر گراؤنڈ کرنا شروع کر دی ہیں پچھلے سال سے۔ اس وجہ سے کافی سہولت ہو رہی ہے۔ یہاں بجلی کی جنریشن سرکاری لیکن اس کی منتقلی اور گھر گھر پہنچانا پرائیوٹ فرمز کے پاس ہے۔ اس وجہ سے وہ لوگ تاروں کو انڈر گراؤنڈ بچھانے کے خرچے سے بچ رہے تھے۔ تاہم جتنی دیر بجلی منقطع رہتی ہے، اس کے بدلے وہ پیسے دیتے ہیں۔ اگر کسی جگہ کئی دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہی ہو تو انہیں باقاعدہ متبادل فیول یا اس کی رقم مہیا کی جاتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔:zabardast1:
اور جب کل آپ نے کہا کہ بجلی نہیں ہے۔ تو یقین کرے اک روحانی سی خوشی حاصل ہوئی۔ دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔ :ROFLMAO:

اب ہم کیا کہیں یہاں۔ اک کہانی تو لکھ ہی سکتے ہیں اس معاملے پر۔۔۔ ۔۔:grin1:
بالکل بالکل۔ جلدی سے لکھیں یارا :)
 
Top