30 دسمبر ؛ ڈاکٹر طاہرالقادری کا عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب

الف نظامی

لائبریرین


Workers-Convention-Lahore-20121230_7.jpg


تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی ورکرز کنونشن 30 دسمبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ پاکستان بھر کے شہروں اور بیرونی دنیا کے 90 ممالک سے لاکھوں لوگ نے شرکت کی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کو مین سٹریم میڈیا اور چینل 92 کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کیا گیا۔
کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر سے آج تک جن جگہوں پر زلزلہ برپا ہوا، اور اپنی اخلاقی پستی کی وجہ سے کردار کشی کی مہم چلانے والے بھی آج تک یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔
انہوں نے اس کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ جو پروگرام اور ایجنڈا میں نے دیا اس پر کوئی ایک شخص ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکا، کہ یہ ملکی یا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ یہ بھی اللہ کا کرم ہے۔

Workers-Convention-Lahore-20121230_8.jpg


انہوں نے کہا میرا اللہ گواہ ہے کہ میں نے منہاج القرآن کے پیسے سے آج تک ایک کپ چائے کا نہیں پیا، اور ایک لقمہ روٹی کا نہیں کھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں باقی دنیا کے خزانوں پہ لعنت بھیجتا ہوں، مجھے گنبدِ خضراء کا خزانہ کافی ہے، اور کارکنوں کی ایثار و قربانی کافی ہے۔ 14 جنوری کو جھرلو پارلیمنٹ معطل ہوجائے گی اور عوام جس کو کیئرٹیکر مانے گی وہی نظام چلے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا اب اقتدار کے ایوانوں میں پیسے اور طاقت کے بل بوتے کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کے وسائل چند شہزادوں کے نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کے لیے ہونگے۔ ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم، گورنر ہاؤسز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز حلال نہیں ہیں اس ملک میں جس میں غربت عام ہو اور لوگ مررہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بکے ہوئے قلم اور زبانیں زیادہ شور مچا رہے ہیں۔
کنونشن میں خاص بات یہ کہ منہاج القرآن کے کارکنوں کی ایثارِ و قربانی نے ایثار صحابہ کی یاد تازہ کر دی۔ قربانی پر قربانی دینا تو میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور صحابہ کی سنت ہے۔ جنگ احد میں زخمی ہونے والے گھر واپس پلٹے ابھی زخموں پر پٹیاں بھی نہیں باندھیں تھی کہ آقا علیہ السلام نے دوبارہ بلالیا کہ دشمن نے دوبارہ حملہ کیا ہے پلٹ آؤ، زخم بھول گئے اور قربانی کے بعدقربانی کے لیے نکل پڑے۔ آج منہاج القرآن نے دوبارہ قربانی کے بعد قربانی دے کر اسوہ صحابہ کو زندہ کر دیا ہے۔

23دسمبر کے بعد 10 جنوری کے لیے قربانی، یعنی قربانی کے بعد قربانی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے گھر کا تمام زیور 14 جنوری کے مارچ کے لیے پیش کر دیا۔ یہ موقع دیدنی تھا، لوگوں نے حد کر دی، دنیا بھر کے کارکنوں نے چند لمحوں میں کروڑوں روپے اور زیورات وغیرہ اپنا سارا کچھ شیخ الاسلام کے قدموں میں پیش کر دیا۔ اور دنیا بھر کو بتا دیا کہ انقلابی کارکنان ایسے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے گھر کا تمام زیور 14 جنوری کے مارچ کے لیے پیش کر دیا
262783_10151349717404090_1014405245_n.jpg
 

arifkarim

معطل
انہوں نے کہا میرا اللہ گواہ ہے کہ میں نے منہاج القرآن کے پیسے سے آج تک ایک کپ چائے کا نہیں پیا، اور ایک لقمہ روٹی کا نہیں کھایا۔

تو بیرون ممالک کے کئی سالوں پر محیط دورے اور ہزاروں افراد کیلئے جلسوں پر کون سرمایہ لگا رہا ہے؟ شاید اسی کے بارہ میں کوئی معلومات دے دیتے!
 

الف نظامی

لائبریرین
تو بیرون ممالک کے کئی سالوں پر محیط دورے اور ہزاروں افراد کیلئے جلسوں پر کون سرمایہ لگا رہا ہے؟ شاید اسی کے بارہ میں کوئی معلومات دے دیتے!
انہوں نے کہا کہ میں باقی دنیا کے خزانوں پہ لعنت بھیجتا ہوں، مجھے گنبدِ خضراء کا خزانہ کافی ہے، اور کارکنوں کی ایثار و قربانی کافی ہے
منہاج القرآن کا نیٹ ورک
آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
 
Top