2015 کی 10 عجیب ترین گاڑیاں!

arifkarim

معطل
2015 کی 10 عجیب ترین گاڑیاں
پیزا اوون سے لیس گاڑی سے لے کر لگ بھگ مکمل طور پر گتے سے تیار کار تک 2015 حیرت انگیز ڈیزائنرز سے بھرپور سال ثابت ہوا ہے۔

ان میں سے بیشتر گاڑیاں فروخت کے لیے دستیاب تو نہیں مگر ان کے منفرد ڈیزائن اور نئے میٹریلز دیکھنے والوں کو دنگ رہنے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔

درج ذیل میں ایسی ہی عجیب و غریب گاڑیوں کا ذکر ہے جو رواں برس دیکھنے میں آئیں۔

آیوڈی تھری ڈی
567828078a813.jpg
فوٹو بشکریہ آیوڈی
معروف کمپنی آیوڈی نے تھری ڈی پرنٹر سے زبردست چھوٹی ریسر گاڑی پرنٹ کی، جس کے لیے گاڑی کے مختلف پروزوں کو پہلے پرنٹ کیا گیا اور پھر انہیں جوڑ لیا گیا۔

میٹسابشی بیٹ موبائل
56782806397de.jpg
فوٹو بشکریہ میٹسابشی
میٹسابشی نے ایک الیکٹر اور خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی ڈیزائن کی جو دیکھنے میں بیٹ موبائل جیسی لگتی ہے۔ یہ ایل سی ڈی اسکرین کے ساتھ ہے اور ڈرائیور کی صحت کی مانیٹرنگ بھی کرسکتی ہے۔

میکلارین
5678280730aa2.jpg
فوٹو بشکریہ میکلارین فیس بک پیج
میکلارین نے ایسی حیرت انگیز ریسنگ گاڑی تیار کی ہے جو دیکھنے میں کسی لڑاکا طیارے کی طرح نظر آتی ہے۔ اس کی ایک وجہ بھی ہے کیونکہ اس لڑاکا طیاروں سے متاثر ہوکر ہی تو اس کا کاک پٹ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لمبورگنی
56782806ee40b.jpg
فوٹو بشکریہ لمبورگنی
لمبورگنی نے مستقبل کے روپ کے ساتھ ایک نشست والی یہ گاڑی ڈیزائن کی ہے جس کی طاقت متاثرکن ہے۔ ایگوسٹا نامی یہ گاڑی کا ڈیزائن تو 2013 میں سامنے آیا تاہم اب یہ اپ ڈیٹ کے ساتھ پروڈکشن مراحل سے گزرنے والی ہے۔

نیوآن سولر پاور گاڑی
56782807e5539.jpg
فوٹو بشکریہ نیوآن سولر ٹیم
سورج کی طاقت سے چلنے والی اس گاڑی نیوآن ایٹ کو نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی نے آسٹریلیا میں 1900 میل کی ریس میں شرکت کے لیے تیار کیا اور اس مقابلے کا مقصد ہی یہ جانچنا تھا کہ کونسی گاڑی سولر انرجی کے ساتھ تیز دوڑ سکتی ہے۔

نسان
56782807cbef6.jpg
فوٹو بشکریہ نسان
معروف کمپنی نسان نے ایک گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو درحقیقت ایک دوڑنے کے قابل بہت بڑا ٹیبلیٹ ہے۔ اس کا ٹچ اسکرین ڈسپلے ویڈیو چیٹ یا ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس گاڑی کو تیار ہی نوجوانوں کے لیے کیا گیا ہے جو ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کی دیوانے ہیں۔

لیکسز
56782805c37d7.jpg
فوٹو بشکریہ لیکسز
اس کمپنی نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو بصری طور پر ڈرائیورز کی دھڑکن کی رفتار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس گاڑی پر فاسفورسینٹ جز استعمال کیا گیا ہے جو کسی برقی چارج پر جگمگانے لگتا ہے۔ اس کو چلانے والے ڈرائیور کو جسم پر سنسرز لگانا پڑتے ہیں تاکہ اس کی دھڑکن ظاہر ہوسکے۔

ڈومینو پیزا کار
56782806e7472.jpg
فوٹو بشکریہ ڈومینو ٹوئٹر پیج
پیزا بنانے والی اس مقبول کمپنی نے ایسی انوکھی گاڑی تیار کی ہے جس کے اندر ایک اوون نصب ہے جو 140 ڈگری فارن ہائیٹ پر چلتا رہتا ہے تاکہ پیزے گرم رہ سکیں۔ اسے ڈومینوز ڈی ایکس پی کا نام دیا گیا ہے۔

گتے کی گاڑی
567828079b1b6.jpg
فوٹو بشکریہ لیکسز
لیکسز نے اپنے ماڈل آئی ایس کا 1700 گتے کی شیٹس کی مدد سے ایسا ورژن تیار کیا ہے چلنے کے بھی قابل ہے۔ اسے مکمل طور پر ہاتھوں سے لیزر کٹنگ اور گلیو کی مدد سے تیار کیا ہے اور اس میں ایک برقی موٹر نصب ہے جو ڈرائیور کو آگے اور پیچھے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ہونڈا وانڈر اسٹینڈ
567828060a2f1.jpg
فوٹو بشکریہ ہونڈا
دیکھنے میں کسی طرح بھی گاڑی نہ لگنے والی یہ کار درحقیقت چار پہیوں پر مشتمل ایک منی سواری ہے جسے ہونڈا نے تیار کیا ہے اور اس کا ڈیزائن تو دنگ کردینے والا ہے اور اس میں اسٹریئنگ کی بجائے جوائے اسٹک جیسی کوئی چیز نصب ہے جسے چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ماخذ

زیک
 
Top