2010 کا چھوٹا سا کیلنڈر

عثمان رضا

محفلین
smallphoto.jpg

smallcalendareng.jpg

مآخذ و مزید
 
بچپن میں کچھ عرصہ کے لئے مجھ پر کیلینڈر سازی کا جنون سوار ہوا تھا تب کئی انوکھے کیلینڈر بنائے تھے۔ اور انھیں تجربات میں کئی حیران کن باتیں بھی سامنے آئی تھی کیلینڈر کے حوالے سے۔
 
arifkarim

معطل
بچپن میں کچھ عرصہ کے لئے مجھ پر کیلینڈر سازی کا جنون سوار ہوا تھا تب کئی انوکھے کیلینڈر بنائے تھے۔ اور انھیں تجربات میں کئی حیران کن باتیں بھی سامنے آئی تھی کیلینڈر کے حوالے سے۔

کہیں Maya Calendar تو نہیں ایجاد کر لیا تھا؟ :)
 
بھئی گاؤں میں ہوتا تھا ان دنوں اور کافی چھوٹا تھا وسائل کی کمی ہوتی تھی اس لئے کئی نمونے تو صرف ذہن میں خاکہ بنا کر رہ جاتے تھے۔ اور جو ایک آدھ ردی کاغذوں، دفتی کے ٹکڑوں، پلاسٹک اور ٹن وغیرہ کو کاٹ کر بنائے تھے وہ سبھی کب کے زمانے کے حوادث کے نذر ہو چکے۔ کچھ برسات میں ٹپکتی چھت، اور دیمک کئ نذر ہو گئے کچھ ردی والے کے ہاتھوں بک گئے ہونگے۔ اب تو کچھ بھی نہیں سوائے ان کی یاد کے۔ اور ہاں یاد آیا کہ انھیں دنوں میں پٹری پینسل کی مدد سے عربی اور انگریزی کی خطاطی بھی کرتا تھا جن میں لیٹر پیڈ اور لفافوں کے ڈیزائن سر فہرست تھے۔ پر اب کچھ بھی نہیں رہا۔
 
Top