1999 میں مارشل لاء کے بعد کاروبار کا تمام ریکارڈ ایجنسیاں لے گئیں: نواز شریف

جاسم محمد

محفلین
1999 میں مارشل لاء کے بعد کاروبار کا تمام ریکارڈ ایجنسیاں لے گئیں: نواز شریف
193025_1850475_updates.jpg

سابق وزیراعظم احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 151 میں سے 44 سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 1999 میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد شریف خاندان کے کاروبار کا قبضے میں لیا گیا ریکارڈ آج تک ایجنسیوں نے واپس نہیں کیا، لوکل پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے شکایت بھی درج کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں اور آج مسلسل دوسرے روز نواز شریف اپنا بیان قلمبند کرانے عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف اب تک مجموعی 151 سوالات میں سے 89 کے جواب دے چکے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے 44 سوالات کے جواب دیے تھے، عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیتے ہوئے دوپہر 2 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔

آج سماعت کے آغاز پر نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ 1999 کے مارشل لاء کے بعد ہمارے کاروبارہ کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا اور اس حوالے سے شکایت بھی درج کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

نواز شریف نے کہا 'جج صاحب ہمارے ساتھ یہ صرف 1999 میں نہیں ہوا، یہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے، ہمارے خاندان کی درد بھری کہانی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1972 میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل اتفاق فاؤنڈری کو قومیا لیا گیا، کسی نے نہیں پوچھا کہ کھانے کے پیسے بھی آپ کے پاس ہیں یا نہیں۔

نواز شریف نے کہا 'میں تو 1972 میں سیاست میں بھی نہیں تھا، میں نے 80کی دہائی میں سیاست شروع کی۔

نواز شریف کے تحریری بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے، سابق وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی کے دس والیم محض ایک تفتیشی رپورٹ ہے، کوئی قابل قبول شہادت نہیں، میرے ٹیکس رکارڈ کے علاوہ جے آئی ٹی کی طرف سے پیش کی گئی کسی دستاویز کا میں گواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریکارڈ میں نے خود جے آئی ٹی کو فراہم کیا تھا اور میرے خلاف شواہد میں ایم ایل ایز پیش کئے گئے، سعودی عرب سے ایم ایل اے کا کوئی جواب ہی نہیں آیا جب کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والا ایم ایل اے کا جواب درست مواد پر مبنی نہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کر رہی ہے، اس سے قبل احتساب عدالت نے انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سابق وزیراعظم کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کے لیے فاضل جج ارشد ملک کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن 17 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل کی مدت میں ساتویں بار توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا بھی امکان ہے۔

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا پس منظر

سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔

عدالت نے احتساب عدالت کو حکم دیا کہ نیب ریفرنسز کو 6 ماہ میں نمٹایا جائے۔

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس بنایا جب کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس بنایا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ریفرنسز کی سماعت کی، حسین اور حسین نواز کی مسلسل غیر حاضری پر ان کا کیس الگ کیا گیا اور 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید و جرمانے کی سزا سنائی۔

شریف خاندان نے جج محمد بشیر پر اعتراض کیا جس کے بعد دیگر دو ریفرنسز العزیریہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک کو سونپی گئی جو اس وقت ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف نے کہا 'جج صاحب ہمارے ساتھ یہ صرف 1999 میں نہیں ہوا، یہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے، ہمارے خاندان کی درد بھری کہانی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1972 میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل اتفاق فاؤنڈری کو قومیا لیا گیا، کسی نے نہیں پوچھا کہ کھانے کے پیسے بھی آپ کے پاس ہیں یا نہیں۔
نواز شریف نے کہا 'میں تو 1972 میں سیاست میں بھی نہیں تھا، میں نے 80کی دہائی میں سیاست شروع کی۔
بڑی درد بھری کہانی ہے جی شریف خاندان کی۔ کبھی بھٹو اقتدار میں آکر پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل اتفاق فاؤنڈری نیشلائز کر دیتے ہیں۔ تو کبھی جنرل ضیاءالحق سے قریبی تعلقات پنجاب کا وزیر خزانہ لگا دیتے ہیں۔ پھر اتفاق فاؤنڈری بھی واپس مل جاتی ہے۔ حکومت بھی بن جاتی ہے۔ بہت دکھی ہوں۔ آنسو بہہ رہے ہیں۔
99 میں جنرل مشرف نے میری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اور بیسیوں سوٹ کیسوں کے ساتھ ڈیل کر کے جدہ بھیج دیا۔ غم کے مارے نڈھال ہو رہا ہوں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور میرے بچے لندن کے پینٹ ہاؤس قزاق بن گئے۔
جب 2017میں عدالت عظمیٰ نے مجھے تین باری اقتدار کے بعد نااہل کیا تو اس وقت میری بیٹی کے پاس برطانیہ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں تھی۔ میں خود ابھی تک اپنی والدہ کے گھر میں رہتا ہوں۔ ہائے رے میری قسمت۔ دیکھیں میں کتنا بیچارہ ہوں۔ سارا اسٹیبلشمنٹ کا قصور ہے۔
 
Top