1965 کی جنگ کے مایہ ناز ہیرو ایم ایم عالم کو دعاوں کی شدید ضرورت ہے

سید زبیر

محفلین
ستمبر 1965 کی جنگ کے مایہ ناز ہیرو ایم ایم عالم کو دعاوں کی شدید ضرورت ہے وہ کراچی میں پی این شفا میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔مشرقی پاکستان کے اس جری شخص کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے۔
ساتھیوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے ۔اللہ کریم ان کے لیے آسانیاں پیدا کر دے (آمین)
 
اللہ تعالی رمضان المبارک کے صدقے ایم ایم عالم صاحب کو لمبی زندگی عطا فرمائے اور انہیں جلد از جلد شفا نصیب فرمائے
آمین ثما آمین
 

سید زبیر

محفلین
بفضل الٰہی اب عالم صاحب رو بہ صحت ہیں البتہ کمزوری ہے ۔سب احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس قومی ہیرو کے لیے دعا کی ۔اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اللہ تعالٰی ایم ایم عالم صاحب صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے۔ پاکستان اور پاکستانیو کو ہمیشہ اپنے ان جری سپوتوں پہ فخر رہے گا، ایسے جانباز مجاہد ہمارا سرمایہ ہیں۔
 
Top