15 ويں شب ميں دعا كي گذارش:

فاخر

محفلین
download-1.jpg

آج کی شب ’شبِ برات ‘ ہے ، اس کی بڑی فضلتیں آئی ہیں۔ عمومی طور پر ہندو پاک میں مسلمان شب برات میں دعا و استغفار، تلاوت قرآن پاك اور نوافل کا اہتمام کرتے ہیں۔ اپنے لیے، اپنے مرحومین کیلئے اور اپنے عزیز و اقارب نیز دوست احباب کے حق میں دعائیں کرتے ہیں۔

أم المؤمنين حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا كى روايت سے ترمذ ی شریف کی حدیث ہے:

’’عن عائشة قالت فقدت النبي صلی اللہ علیہ وسلم ذات لیلة فخرجت أطلبہ فإذا ہو بالبقیع رافعًا رأسہ إلی السماء فقال یا عائشة أکنت تخافین أن یحیف اللہ علیک ورسولہ قلت ومالي من ذلک ولکني ظننت إنک أتیت بعض نسائک فقال إن اللہ عز وجل ینزل لیلة النصف من شعبان إلی السماء الدنیا فیغفر لأکثر من عدد شعر غنم کلب‘‘ رواہ ابن أبي شیبہ والترمذي وابن ماجہ والبیہقي

اور ايك دوسرى حديث خليقۃ المؤمنين حضرت ابو بكر صديق رضى اللہ عنہ سے بيہقى نے نقل كيا ہے:

’’عن أبي بکر الصدیق عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال ینزل اللہ تعالی إلی السماء الدنیا لیلة النصف من شعبان فیغفر کل مسيء إلا رجل مشرک أو في قلبہ شحناء‘‘ رواہ البیہقي ان دونوں حديثوں سے 15 ويں شعبان كي فضيلت ثابت ہوتي ہے۔ كچھ لوگ غلو ميں حد سے تجاوز كرگئے اور كچھ لوگ 15 ويں شعبان المعظم كى اھميت و فضيلت كے ہى قائل نہيں ہيں ۔
جو لوگ 15 ويں شعبان المعظم كے قائل ہيں وہ نوافل و تلاوت قرآن پاك اور ديگر عبادات كا اہتمام كرتے ہيں، ان تمام لوگوں سے گذارش ہے كہ وہ اپنى نيك دعاؤں ميں اس حقير كو اور حقير كے اہل خانہ كو ياد ركھيں۔ اللہ تعالىٰ ھميں اعمال صالحہ كي توفيق بخشے آمين ثم آمين۔
فاخر
 
Top