15 سالہ اعتزاز نے اپنی جان دے کر سینکڑوں بچوں کی جان بچا لی

سید زبیر

محفلین
حکومت پاکستان کے سول اعزازات

1۔ اعلٰ ترین خدمات کے لیے
نشان پاکستان
ہلال پاکستان
ستارہ پاکستان
تمغہ پاکستان
2۔بہادری کے اعزازات
نشان شجاعت
ہلال شجاعت
ستارہ شجاعت
تمغہ شجاعت
3۔حسن کارکردگی کے اعزازت
نشان امتیاز
ہلال امتیاز
ستارہ امتیاز
تمغہ امتیاز
4۔ عظیم رہنما کے لیے اعزازات
نشان قائد اعظم
ہلال قائد اعظم
ستارہ قائد اعظم
تمغہ قائد اعظم
5۔خد مات پر دئیے جانے والے اعزازات
نشان خدمت
ہلال خدمت
ستارہ خدمت
تمغہ خدمت
 
حکومت پاکستان کے سول اعزازات

1۔ اعلٰ ترین خدمات کے لیے
نشان پاکستان
ہلال پاکستان
ستارہ پاکستان
تمغہ پاکستان
2۔بہادری کے اعزازات
نشان شجاعت
ہلال شجاعت
ستارہ شجاعت
تمغہ شجاعت
3۔حسن کارکردگی کے اعزازت
نشان امتیاز
ہلال امتیاز
ستارہ امتیاز
تمغہ امتیاز
4۔ عظیم رہنما کے لیے اعزازات
نشان قائد اعظم
ہلال قائد اعظم
ستارہ قائد اعظم
تمغہ قائد اعظم
5۔خد مات پر دئیے جانے والے اعزازات
نشان خدمت
ہلال خدمت
ستارہ خدمت
تمغہ خدمت
اس کا حوالہ بھی دے دیتے تو اور زیادہ مفید ہوتا
 
کاشفی

محفلین
اعتزاز حسن کے لئے بہادری کا عالمی ایوارڈ
208157_58260373.jpg

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کو بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ہنگو: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن ڈاکٹر شاہد محمد نے ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے اہلکاروں نے اعتزاز کے والد مجاہد علی سے بھی تعزیت کی اور انہیں ان کے بیٹے کی شجاعت پر بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا۔ آج ہی انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے ایک وفد نے بھی ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے اعتزاز حسن نے گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی میں خود کش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دو ہزار جانوں کو محفوظ بنایا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اعتزاز حسن شہید کو ستارہ شجاعت دینے کے لئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری ارسال کی جس میں کہا گیا تھا کہ نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو اسکول کے اندر داخل ہونے سے روکا اور اپنی جان کی قربانی دے کر سیکڑوں طالب علوں کی جان بچا کر حب الوطنی اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی۔
 
کاشفی

محفلین
اعتزاز حسن کی قبر پر فوج کی اعلی قیادت کیطرف سے چادر چڑھائی گئی
208056_41686237.jpg

ہنگو میں خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے اعتزاز حسن کی قبر پر آرمی چیف، کور کمانڈر، اور آئی جی ایف ایس کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ قومی ہیرو کی قبر پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ قومی ہیرو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا گیا۔

ہنگو: (دنیا نیوز) اسکول میں خودکش حملہ آور سے کشمکش میں اپنی جان دے کر دوسرے طالبعلموں کی جان بچانے والے ملک کے بہادر سپوت کی قبر پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔ جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ابراہیم زئی اسکول کے طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شہید کی قبر پر پہنچ گئی۔ اعتزاز کی قبر پر پھولوں کے ڈھیر لگ گئے اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ قبرستان میں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شہید کی قبر پر آرمی چیف کی طرف سے بریگیڈئیر ذکی، کور کمانڈر کی جانب سے کرنل ندیم اور آئی جی ایف سی کی طرف سے کرنل کامران نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ہنگو میں خودکش حملہ کو ناکام بنانے والے طالبعلم اعتزاز حسن کو ستارہء شجاعت دینے کیلئے صدر سے سفارش کی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے بھی بہادر نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز کی قربانی پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گی۔ ملالہ نے اعتزاز کے خاندان کیلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ادھر شہید کے والد نے بیٹے کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شہادت پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

باقی تو سب ٹھیک ہے پر ملالہ کے پاس 50 لاکھ کیسے آئے :(
 
سید ذیشان

محفلین
باقی تو سب ٹھیک ہے پر ملالہ کے پاس 50 لاکھ کیسے آئے :(
ملالہ نے پانچ لاکھ کا اعلان کیا ہے۔ یہ شائد ٹائپو ہو گیا ہے۔

ویسے ملالہ کی کتاب کا کانٹریکٹ ایک ملین ڈالر تھا۔ باقی حساب آپ خود لگا لیں کہ پیسے کہاں سے آئے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ملالہ نے پانچ لاکھ کا اعلان کیا ہے۔ یہ شائد ٹائپو ہو گیا ہے۔

ویسے ملالہ کی کتاب کا کانٹریکٹ ایک ملین ڈالر تھا۔ باقی حساب آپ خود لگا لیں کہ پیسے کہاں سے آئے۔ :)
ہممم واقعی :)
عام آدمی کے لئے پچاس لاکھ تو بہت بڑی رقم ہے۔ یہ رقم تو پاکستانی حکومت کو دینی چاہئے :)
 
Top