14 اگست، جشنِ آزادی مبارک ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
اس دفعہ پھر 14 اگست کوپاکستانی قوم جشن منائے گی۔ جبکہ

نہ جانے کتنے پاکستانی بھوکے سوئیں گے۔
کتنے بچے غربت کے مارے سڑکوں‌پر مزدوری کرتے دھوپ میں جلیں گے
کتنے بچے اس دن بھی تعلیم سے ایک دن اور محروم رہیں‌گے۔
کتنی مائیں اور بہنیں بیویاں، بچے، ‌اپنے گمشدہ بیٹوں، بھائیوں، خاوندوں اور باپوں کی تلاش میں روئیں گے۔
کتنے لوگ امریکہ کے پیسوں کی خاطر شروع کی گئی نام نہاد "دھشت گردی کے خلاف جنگ" کی بھینٹ چڑھیں‌گے
کتنے بچے یتیم ہونگے، کتنی مائیں اپنے بیٹوں‌کو کھوئیں گی، کتنی بہنیں بھائیوں سے محروم اور کتنی بیوئیاں بیوہ ہونگی۔
اور۔۔۔
اور۔۔۔۔
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ مجھے بتائیں، آپ ان حالات میں‌جشن منائیں گے؟ کیسے؟ مجھے بھی سمجھائیں کہ میں‌کیسے مناؤں؟
 

مغزل

محفلین
میں کیا کہوں ۔۔ عقل تہی داماں ہے۔
بہر کیف ایک تازہ غزل آزادی کے حوالے سے کہی ہے ۔۔
وہ پیش کردیتا ہوں متعلقہ لڑی میں۔
لیکن آج رات ۔۔ یا شام کو ۔۔
کیوں کہ دوپہر میں ٹی وی کی ریکارڈنگ ہے فراغت پاتے ہی ممکن ہوگا۔
والسلام
 
مجھے کوئی یہ ثابت کردے کہ ہم آزاد ہی کب ہوئے‌ ہیں؟

مہربانی ہوگی

میں بھی پھر منالوں گا
آزاد تو بہرحال ہوئے تھے۔ ایک انتظامی سہولت کے تحت برطانیہ نے انڈیا پراپنی عملداری ختم کی اور دو آزاد ملک بنے۔ مملکت خداداد پاکستان کا وجود 1971 میں‌ ختم ہوچکا ہے اور اسلامی جہموریہ پاکستان کا قیام 1971 میں‌ وجود میں ایا جس میں نہ اسلام ہے نہ جہموریت اور پاکستانیت بھی پنجابیت، سندھیت، سرحدیت اور بلوچیت و مہاجریت ہی ہے۔ میرا خیال ہے 14 اگست منانی چاہی اس یاد میں‌ جب برطانیہ انڈیا سے رخصت ہوا اور دو ازاد ملک وجود میں ائے۔
جشن تشکیل نو پاکستان کی کوئی اور تاریخ ہونی چاہیے۔
 
Top