11سالہ بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

جاسم محمد

محفلین
11سالہ بچے نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز بناتے ہوئے پاکستانی بچے نے انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے
pic_e8621_1554494447.jpg._1
سجاد قادر اتوار 3 نومبر 2019 05:29

pic_e62cc_1572740938.jpg._3


کراچی۔ ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 نومبر2019ء) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔یہ بات تو وزیراعظم عمران خان بھی اپنی تقریروں میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں پوٹینشل بہت ہے اور اس پوٹینشل کے کارنامے بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں۔پاکستان کے کئی نوجوان اور ٹین ایجرز بغیر حکومتی سرپرستی کے فقط اپنی محنت پر کئی انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کر کے دنیامیں پاکستان کا نام روشن کرنے کا سبب بن چکے ہیں۔اب کی بار ایک 11سالہ بچے نے بھی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ لڑکے نے بھارتی نوجوان کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ایک منٹ میں 57 ممالک کا نام لے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 11 سالہ ایماز علی ابڑو نے چھوٹی سی عمر میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

گیارہ سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 57 ممالک کے نام لے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ساتھ ہی انہوں نے بھارتی نوجوان واجو بھالو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ہونہار بچے کا اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین اور استاد کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے۔اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنی عزت دی، مجھے سکھایا گیا کہ کیسے ریکارڈ توڑنا ہے، میرے دادا دادی کی دعائوں سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔بچے نے کہا کہ سوشل اسٹڈیز میں شروع سے ہی زیادہ نمبر لاتا رہا ہوں، یہ میرا پسندیدہ مضمون ہے اسی لیے ممالک کے نام پر توجہ دی، استاد نے مجھے گنیز ریکارڈ کی کچھ کیٹگریز دکھائیں، جیوگرافی اور میتھ کی کیٹگری مجھے زیادہ پسند آئی اس وجہ سے یہ کیٹگری منتخب کی۔میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک کسی ملک سے کم نہیں ہے۔
 

احمد محمد

محفلین
ماشاء اللّٰہ۔ یہ انفرادی کاوش تو قابلِ تحسین ہے مگر ایسے کارناموں سے ملک کا نام کیسے روشن ہو سکتا ہے؟ ہاں ایک ہفتہ یا ایک مہینہ خبروں اور سوشل میڈیا پر روشن ہو سکتا ہے۔ نام روشن ہوتا ہے جیسے مرحومہ ارفع کریمی رندھاوا نے کیا تھا، جیسے علی معین نوازش نے کیا تھا۔

معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ہم فقط ایسے کارناموں سے ہی نام روشن کر سکتے ہیں جیسے ایک منٹ میں 60 سموسے کھا لیے، سب سے لمبا جھنڈا بنا لیا، سب سے لمبی مونچھیں رکھ لی، بسکٹس، میٹریس وغیرہ سے 1000 میٹر لمبی لائن بنا لی وغیرہ وغیرہ کیونکہ سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیکل، فزکس، ارضی، فلکیاتی، میکانکی، ریاضیاتی، کیمیاتی، نباتاتی وغیرہ بہت مشکل جو ہیں۔ مگر پھر بھی آپ نے دل چھوٹا نہیں کرنا، ان سب علوم پر بھی ہماری دسترس ہوگی مگر پریشانی یہ ہے کہ شاید اس وقت قیامت بالکل قریب ہو اور ہمیں ان علوم کو آزمانے کے لیے خاطر خواہ وقت میسر نہ ہو۔
 
Top