10 بہترین پلگ ان برائے نظام تبصرہ ( ورڈپریس )

میری کوشش رہے گی کہ جیسے جیسے مجھے بہترین پلگ انز کے بارے میں معلوم ہوتا جائے گا میں ان کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔آج میں نے تبصرہ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے 10 بہترین پلگ انز کا انتخاب کیا ہے،اور ان کے بارے میں کچھ مختصر خصوصیات بیان کی ہیں۔
1:- WP AJAX EDIT COMMENTS
یہ پلگ ان بلاگ/ویب سائٹ کے ایڈمن اور یوزر کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ تحریر کے اوپر ہی اپنے تبصروں میں ترمیم کر سکتا ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے آپ محدود وقت میں ہی تبصروں میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
2:- GD STAR RATING
یہ پلگ ان آپ کو اپنی تحاریر اور ان پر ہونے والے تبصروں پر اسٹار ریٹنگ لگانے کے لیے نہایت ہی بہترین اور مفید ہے۔اس کے ذریعے کسی بھی تبصرہ و تحریر کو ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔
3:- SI CAPTCHA ANTI-SPAM
یہ پلگ ان آپ کی ویب سائٹ/بلاگ کی سیکورٹی کی حفاظت میں معاون ہے۔اس کے ذریعے آپ تبصرہ فارم کے علاوہ ویب سائٹ پر موجود کسی بھی فارم میں داخل کر سکتے ہیں۔مثلاً رجسٹریشن فارم،تحریر جمع کروانے کا فارم،رابطہ کرنے کا فارم،لاگ ان ہونے کا فارم غرض کسی بھی فارم میں آپ اسے شامل کر سکتے ہیں۔
4:- Subscribe to Comments Reloaded
یہ پلگ ان تبصرہ کرنے والوں کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ کسی تحریر پر ہونے والے تبصروں سے آگاہ رہ سکتے ہیں بذریعہ ای میل۔یہ پلگ ان اہم پلگ انز میں سے ایک پلگ ان ہے۔
5:- TinyMCE Comments
یہ پلگ ان تبصرہ فارم کو ایک WYSIWYG ایڈیٹر میں تبدیل کر دیتا ہے،جس کے ذریعے تبصرہ کرنے والا شخص آسانی کے ساتھ تصاویر یا کوئی بھی کام کر سکتا ہے۔یہ پلگ ان انگریزی ویب سائٹ/بلاگ کے لیے بہترین ہے۔
6:- @ REPLY
یہ پلگ ان آپ کو ٹویٹر یا فیس بک کی طرح جواب دینے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔مثال کے طور پر آپ کسی کو جوب دینا چاہتے ہیں تو @ کا بٹن دبائیں اور بغیر اسپیس دئے جس کو جواب دینا ہے اس کا نام تحریر کریں۔تو اس کا لنک خود کار طریقے سے ظاہر ہوجائے گا۔
7:- Easy Comment Uploads
یہ پلگ ان تبصرہ کرنے والے شخص کو کوئی تصویر یا فائل تبصرہ کے ساتھ اٹیچ کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
8:- Tango Smileys Extended
اس پلگ ان کے ذریعے تبصرہ کرتے ہوئے کوئی اموشن آسانی کے ساتھ تصویر پر کلک کرنے سے داخل ہوجاتی ہے۔
9:- CommentLuv
یہ پلگ ان جب کوئی شخص تبصرہ کر رہا ہوتا ہے تو جو لنک وہ مہیا کرتا ہے اس لنک سے آخری تحریر اٹھا تا ہے اور جب تصرہ شائع ہوتا ہے تو اس کے ساتھ آخری تحریر کا لنک پیسٹ کر دیتا ہے۔
10:- Live Comment Preview
یہ پلگ ان نہایت ہی آسان ہے۔یہ تبصرہ کرتے ہوئے اس تبصرہ کو براہ راست دکھاتا ہے۔

اس کے علاوہ تبصروں کے لیئے ایک بہترین پلگ ان Akismet بھی ہے جس کا ذکر پہلے اس تحریر میں ہو چکا ہے اس لیئے دوبارہ اس کے بارے میں لکھنا مناسب نہیں لگا، اسی وجہ سے آخر میں اطلاع کردی ہے۔
 

دوست

محفلین
وہ بات تو بجا ہے آپ کی۔ تاہم تبصروں میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔
 
Top