” عکس “ --- از فصیح احمد --- (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

سید فصیح احمد

لائبریرین
بے مثال
سچ کہوں تو اس وقت آفس میں ہوں، اور پڑھنے کا بھی چور ہوں، مگر جب شروع کیا پڑھنا تو
لکھاری کی گرفت سے آزادی پا نہ سکا اور تمام کرکے ہی اٹھا یہ سفر ۔۔۔۔۔ آغاز سے انتہا تلک
کوئی ایسا جملہ ہی نہ پایا جو غیر ضروری لگا، نہ اکتاہٹ محسوس ہوئی نہ ہی کسی قسم کی
جلدی کے کہ بس فر فر پڑھ کر سر سے اتار دوں ۔۔۔ یعنی کہ سحرانگیز قلم کی بے مثال تخلیق
جو تمام ہوئی تو اتنہا پر گہرائی کے سمندر نے ایسا دبوچا کہ اب تلک اس میں غوطے لگا رہا
ہوں اور ہر بار ایک منفرد احساس پا رہا ہوں ۔۔۔۔۔’’ جب تک کہ عکس آئینے سے اوجھل نہ ہو گیا

سچ مجھ جیسے نکھٹو اور فقیر کے پاس الفاظ ہی نہیں اس تحریر کا احاطہ کرنے کے لئے
ڈھیروں ڈھیر داد اور تحسین اس تخلیق اور تخلیق کار کے لئے
اللہ حاسدوں سے محفوظ رکھے اور مزید ترقی عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین

حضرت میں نے اس محفل پر بڑے مایہ ناز سواروں سے خاکساری سیکھی اور اب فقط اپنی پوشاک خاکی سے ہی پیار ہے ، یوں بڑے بڑے حرف میرے لیئے مت تحریر کریں بھائی ، آپ کو تحریر اچھی لگی بہت شکریہ اور محترم خود کو نکھٹو کیوں بلایا ؟ صاحب ایسا رواں اور خوش خطاط قلم رکھتے ہیں آپ جناب، اب یوں تو نا کہیئے! ۔۔ :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی بچہ ! ۔۔ پوچھیئے !
عکس تو ہمیشہ کیسی حقیقی چیز کا ہی ہوتا ہے نا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی چیز خود تو ہو ہی نہ، اس کا وجود ہو ہی نہ،"اصل" نہ ہو۔۔۔مگر اس کا عکس ہو۔۔۔ آئینہ تو محتاج ہے۔۔۔کچھ ہو گا تو عکس دکھائے گا ورنہ عکس کہاں سے لائے وہ؟؟؟
 
اچھا سوال ، اس کا جواب کچھ یوں ہے ۔۔۔
ایک زمانہ تھا جب مُنہ بولے رشتے یوں نہیں ہوا کرتے تھے جیسے اب ہیں ، اب کوئی بھی شریف نفس لڑکی کسی منہ بولے بھائی کو گھر پر نہیں مل سکتی ، جب تک کہ خاندانی سطح پر تعلقات نہ ہوں! ۔۔۔۔ نایاب بھائی نے جو کہا نا وہ صد فیصد درست ہے کہ

کہاں سے لائیں ایسا شفاف آئینہ ۔ ہر آئینہ ہے گرد آلود
ویسے بھی کسے کیا خبر ۔۔۔۔۔۔۔کہ
منہ بولے رشتے جانے کب کس مقام پہ اپنا وجود بدل جائیں ۔ یا پھر بدل دیا جائے ان کا وجود

ایک وقت تھا جب یہ منہ بولے رشتے چمکتے ستاروں جیسے تھے اور ہمارے ارد گرد خون کے رشتوں میں رچے بسے تھے، اور بعض اوقات تو خون کے رشتوں کی تشبیہ ان منہ بولے رشتوں پر دی جاتی تھی !! ۔۔ یعنی کہ اصل (خون کا رشتہ) اور عکس (منہ بولا رشتہ) ساتھ ساتھ بستے تھے ، پھر نہ جانے کیا ہوا کسی نے غلاظت کا ایسا بیج بویا کہ اس زہریلی بیل کی جڑیں خون کا سب سرخ رنگ چوس گئیں ، اب تو ہر احساس سفید ہو چکا ہے ! ۔۔۔۔ پس اسی اصل اور عکس کے ربط کو بیان کرنے کی کوشش کی :) :) ۔۔۔۔ عکس اور اصل کا ربط میں نے اپنے انٹرویو میں بھی ایک سوال کے جواب میں بیان کیا تھا لیکن اس کا اس افسانے والے موضوع سے تعلق نہیں ہے! :) :)
اب رشتے تو وہی ہیں ، جن کی مثالیں دی جاتی تھیں ، لیکن آئینہ گدلا ہو گیا ، اصل اور عکس وہیں ہیں لیکن آئینہ صاف نہیں ! :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اچھا سوال ، اس کا جواب کچھ یوں ہے ۔۔۔
ایک زمانہ تھا جب مُنہ بولے رشتے یوں نہیں ہوا کرتے تھے جیسے اب ہیں ، اب کوئی بھی شریف نفس لڑکی کسی منہ بولے بھائی کو گھر پر نہیں مل سکتی ، جب تک کہ خاندانی سطح پر تعلقات نہ ہوں! ۔۔۔۔ نایاب بھائی نے جو کہا نا وہ صد فیصد درست ہے کہ

ایک وقت تھا جب یہ منہ بولے رشتے چمکتے ستاروں جیسے تھے اور ہمارے ارد گرد خون کے رشتوں میں رچے بسے تھے، اور بعض اوقات تو خون کے رشتوں کی تشبیہ ان منہ بولے رشتوں پر دی جاتی تھی !! ۔۔ یعنی کہ اصل (خون کا رشتہ) اور عکس (منہ بولا رشتہ) ساتھ ساتھ بستے تھے ، پھر نہ جانے کیا ہوا کسی نے غلاظت کا ایسا بیج بویا کہ اس زہریلی بیل کی جڑیں خون کا سب سرخ رنگ چوس گئیں ، اب تو ہر احساس سفید ہو چکا ہے ! ۔۔۔۔ پس اسی اصل اور عکس کے ربط کو بیان کرنے کی کوشش کی :) :) ۔۔۔۔ عکس اور اصل کا ربط میں نے اپنے انٹرویو میں بھی ایک سوال کے جواب میں بیان کیا تھا لیکن اس کا اس افسانے والے موضوع سے تعلق نہیں ہے! :) :)
اب رشتے تو وہی ہیں ، جن کی مثالیں دی جاتی تھیں ، لیکن آئینہ گدلا ہو گیا ، اصل اور عکس وہیں ہیں لیکن آئینہ صاف نہیں ! :) :)
ہمم یعنی یہ منہ بولے رشتے اصل رشتوں کا عکس ہیں، خوب! :)
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔ مجھے نہیں اندازہ تھا کہ آپ اس قدر اچھا لکھتے ہیں۔ میں ابھی تک صرف آپ کے اخلاق سے ہی متاثر تھا، آج پتہ چلا کہ آپ تو لکھاری بھی کمال کے ہیں۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔ مجھے نہیں اندازہ تھا کہ آپ اس قدر اچھا لکھتے ہیں۔ میں ابھی تک صرف آپ کے اخلاق سے ہی متاثر تھا، آج پتہ چلا کہ آپ تو لکھاری بھی کمال کے ہیں۔ :)
یہ سب محبت ہے آپ کی :) :)
وہ سب تو معلوم نہیں بھائی لیکن اپنے دل کی حبس ہوا کرنے کا یہی ایک راستہ معلوم ہے مجھے ، قلم اور کاغذ ! :) :)
جزاکم اللہ خیرا !!
 
لو جی
اس کا مطلب آپ نے فصیح بھائی کے قلم کے باقی کارنامے ابھی تک نہیں پڑھے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ سب محبت ہے آپ کی :) :)
وہ سب تو معلوم نہیں بھائی لیکن اپنے دل کی حبس ہوا کرنے کا یہی ایک راستہ معلوم ہے مجھے ، قلم اور کاغذ ! :) :)
جزاکم اللہ خیرا !!
بہت عمدہ۔ اللہ آپ کے کاغذ اور قلم سے تعلق میں برکت پیدا کرے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم سے ایک بلی نے وعدہ لیا تھا جب کچھ لکھوں تو ٹیگ کیا کروں۔ لیکن بھائی بھول گیا۔ اس لیئے ٹیگ کر رہا ہوں تا کہ پڑھ سکو اور بتاؤ کہ کیسی لکھی تھی ؟ :) :)
عائشہ عزیز
تھینک یو بھیا
اور بہت خوبصورت تحریر ہے مجھے تو بہت اچھی لگی۔ اور موضوع بھی بہت اچھا چنا آپ نے لکھنے کے لیے :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک عکس تو میں بھی ہوں۔۔۔مجھے کیوں نہیں ٹیگ کیا ویرے!
بہت ہی خوبصورت تحریر ہے،بہت ہی خوبصورت۔ ایک نازک اور پیارے رشتے سے متعلق گہری سوچ کے ساتھ مختصر،جامع اور احساس کو جھنجھوڑتی ہوئی ۔ جیتے رہو!
 
شکریہ اچھی آپی :) ارے مجھے لگا آپ پڑھ چکی ہیں اس لیئے دھیان نہیں دیا۔ چلیں اگلی بار ہم اپنی بہن کو ہمیشہ تازے نثر پارے میں یاد رکھیں گے۔ انشاءاللہ :) :)
 
Top