”ضرب عضب“ کامیابی جاری، مزید 13 دہشت گرد ہلاک، 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

”ضرب عضب“ کامیابی جاری، مزید 13 دہشت گرد ہلاک، 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
25 جون 2014 (17:5۔
news-1403701115-4490.jpg

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اورتازہ ترین کارروائی میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک اور 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے میر علی اور اطراف میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ 12 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو افراد فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے ان کے ساتھ اچھا برتاﺅ کیا جائے اور مزاحمت کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/25-Jun-2014/116404
 
Top