’لاکھوں یوروز مل گئے جن کا ذکر بیلنس شیٹ میں نہیں تھا‘

منقب سید

محفلین
141119131121_vatican_pope_640x360_ap_nocredit.jpg

’اہم بات یہ ہے کہ ویٹیکن دیوالیہ نہیں ہو رہا۔ پینشن فنڈز کے علاوہ بھی ہولی سیز کے پاس کافی اثاثے اور سرمایہ کاری ہے‘
ویٹیکن کے مالی حساب کتاب کے انچارج کارڈینل جارج پیل کا کہنا ہے کہ ویٹیکن کے پاس لاکھوں یوروز موجود ہیں جن کا اکاؤنٹس میں کوئی ذکر نہیں تھا۔

کارڈینل جارج پیل نے کہا کہ اس رقم کے انکشاف کا یہ مطلب ہے کہ ویٹیکن کے مالی حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا کہ کہا جا رہا تھا۔

پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج پیل کو ویٹیکن کے اکاؤنٹس کو مزید شفاف بنانے کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔

کارڈینل جارج پیل کا کہنا ہے: ’اہم بات یہ ہے کہ ویٹیکن دیوالیہ نہیں ہو رہا۔ پینشن فنڈز کے علاوہ بھی ہولی سیز کے پاس کافی اثاثے اور سرمایہ کاری ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’ہم پر ابھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہمارے مالی حالات خاصے اچھے ہیں۔ لاکھوں یوروز ایک خاص سیکشن اکاؤنٹ میں موجود ہیں جس کا ذکر بیلنس شیٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔‘

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ویٹیکن بینک کے بارے میں بہت سے سکینڈل اور الزامات سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی تھا کہ بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔
لنک
 
Top