’سمت‘کا اردو محفل سرور پر ہوسٹیڈ پہلا شمارہ شائع ہو گیا

الف عین

لائبریرین
عزیزانِ گرامی
تسلیم و نیاز
نیا سال مبارک ہو، اور نئے سال کے پہلے شمارے کے ساتھ حاضر ہوں۔ مذکورہ شمارہ ۳۳، بابت جنوری تا مارچ ۲۰۱۷ء آن لائن ہو گیا ہے۔ اسے یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
پہلے یہ خوش خبری دے دوں کہ ’سمت‘ اور ’بزم اردو لائبریری‘ دونوں کی ذمہ داری اب اردو ویب نے لے لی ہے، جو اردو ترویج کے لیے مشہور ویب سائٹ ’اردو محفل‘ کا منبع ہے۔ اردو محفل کے ہی ارکان میری مدد بھی کر سکیں گے۔ ان شاء للہ۔ اب اس تازہ شمارے کے بارے میں۔
ستیہ پال آنند ہمارے بزرگ نظم گو شاعر ہیں،جنہوں نے دوسری اصناف میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ اس شمارے میں ستیہ پال آنند کا وقیع گوشہ شامل ہے، جس میں ان کی نظموں، ترجموں اور تنقیدی مضامین کے علاوہ ان کی خود نوشت ’چار جنموں کی کتھا‘ کا اقتباس بھی شامل ہے۔
مکمل مشمولات کی فہرست:
نعت ۔۔۔ ظفرؔ اقبال

یاد رفتگاں ۔۔۔ بیکل اتساہی کے تحت:
کلیات بیکل اتساہی ۔۔۔ سعید اختر اعظمی
بیکل اُتساہی - نئے عہد کا سب رنگ شاعر ۔۔۔ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
نعتیں ۔۔ ۔ بیکلؔ اتساہی
غزلیں ۔۔ بیکل تساہی
غزل تب ہوتی ہے ۔۔۔ بیکل اتساہی
گیت ۔۔۔۔ بیکل اتساہی
یاد رفتگاں : اسلم کولسری کے تحت
آباد نگر کا اجڑا شاعر۔ اسلم کولسری ۔۔۔چوہدری لیاقت علی
اسلم کولسری سے ’’تھڑے ‘‘ پر چند ملاقاتیں ۔۔۔ اجمل جامی
آباد نگر میں رہتا تھا اور اُجڑی غزلیں کہتا تھا ۔۔۔ سیدہ قریشی
غزلیں ۔۔۔ اسلم کولسری
متفرق اشعار ۔۔ اسلم کولسری
مزید یاد رفتگاں:
ڈاکٹر خلیق انجم۔ اردو کا گوہر آبدار بھی چل بسا ۔۔۔۔ رئیس صمدانی
احسن سلیم: شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

گاہے گاہے باز خواں کے تحت:
اداس نسلیں ۔۔۔ عبد اللہ حسین

اس بار کا گوشہ ۔۔۔ ستیہ پال آنند
کوائف ستیہ پال آنند
ستیہ پال آنند کی شاعری میں عورت ۔ ایک منفی استعارہ ۔۔۔ ڈاکٹر اے عبداللہ
INCEST کے موضوع پر دو نظمیں ۔۔۔ ڈاکٹر سید خالد حسین
مصاحبہ ۔۔ مصاحبہ کار علامہ ضیاء حسن ضیاء
ستیہ پال آنند کی دو نظموں کے تجزیاتی مطالعے ۔۔۔ نصیر احمد ناصر/ لطف الرحمٰن
ایک ہندی نظم اور اس کا تجزیہ ۔۔۔ ستیہ پال آنند/ کالکا پرساد ترپاٹھی
ستیہ پال آنند کی کچھ نظمیں
ٹی۔ ایس۔ ایلیٹ/ترجمہ ستیہ پال آنند
کتھا پہلے جنم کی ۔۔۔ستیہ پال آنند
حالیؔ حال کے آئینے میں ۔۔۔ ستیہ پال آنند

نظمیں:
ہوا صفحے الٹتی ہے ۔۔۔ فاطمہ حسن
ہائے سولہ دسمبر ۔ ۔ ۔ شاہدہ حسن
دو نظمیں۔۔۔ کاوش عبّاسی

تحقیق و تنقید:
آل احمد سرورکے سفرنامے ۔۔۔ امتیاز احمد
پیغام آفاقی کے شہرۂ آفاق ناولوں کا جائزہ ۔۔۔ زبیر عالم

اردو ہے جس کا نام۔۔۔۔
گونگا معاشرہ ۔۔۔ ریاض شاہد

غزلیں:
مصحف اقبال توصیفی
یاور ماجد
بھارت بھوشن پنت
راحیلؔ فاروق
سعید الرحمن سعید
دیپک مہروترا

کہانیاں:
خوشبو ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی
اُلٹی شلوار ۔۔۔ فرحانہ صادق

کتابوں کی باتیں
غلام نبی اعوان:کیا کیا ہمیں یاد آیا ۔۔۔ تبصرہ نگار: ڈاکٹر غلام شبیر رانا
’’ لفظوں کا لہو‘‘ میں لت پت معاشرہ ۔۔۔ غلام نبی کمار
امید ہے کہ شمارہ آپ کو پسند آئے گا۔
اپنی رائے سے نوازئیے۔

اعجاز عبید
مدیر اعلیٰ ’سمت‘ سہ ماہی
 

الف عین

لائبریرین
س بار تو سرورق کی تصویر میں نے ورڈ سے ہی سکرین شاٹ لے کر بنا دی۔ کہ عرفان ویو میں یونی کوڈ سپورٹ نہیں، جسے میں استعمال کرتا ہوں۔ پینٹ میں کوشش کی تو یونی کوڈ تو درست آ رہا تھا لیکن مزا نہیں آ رہا تھا۔ امید کرتا ہوں کہ محفل میں سے کوئی اگلی بار مجھے مدد دے سکے گا۔
 
Top