‎ نفس۔۔۔حقیقتِ تصوف۔۔۔اور ضابطہِ نبوی صلی الله علیہ والہ وسلم

  1. میں نے بھی ابھی تک نوٹ نہیں کیا کہ آپ نے چوٹ کی ہے ۔ سب سے پہلی بات آپکو بتا دوں مذہب کے برعکس ہم لوگ مبلغ نہیں کہ بات بے بات اپنی سچائی ثابت کریں ۔یا جیسے مذہب فرقوں کو ماننے والا ہر شخص بحث پر اڑ جاتا ہے دلیلیں اور تاویلیں دینے پر ۔ خدا کے منکر ہر انسان کا اپنا ایک ضابطہ اخلاق طور طریقہ اپی سوچ ہوتی ہے ۔ کلچر کا بھی اس میں اہم رول ہوتا ہے مطلب جو پاکستانی ملحد کرنے سے باز رہتا ہے امریکی یورپی ملحد بخوشی کر جاتے ہیں کلچر فیکٹر کی وجہ سے ۔ اسی طرح ہر انسان کی ایک سوچ ہوتی ہے اور ماننے نا ماننے کی وجوہات اور اس کی سوچیں
میرے خیال سے زندگی حادثاتی ہے اور یہ یونیورس جس طرح اب نظر آگئی ہے اب کسی مذہب فرقے جیسے چیزیں کوئی معنے نہین رکھتی ۔ ہم زمین پر ایک گھر میں رہتے ہین جو ایک محلے میں ہے ہر محلے میں سینکڑوں گھر ہوتے ہیں اور ہر شہر میں درجنوں محلے اور ملک میں سینکڑوں شہر - اور دنیا میں 200 سے زیادہ ملک ہیں - ہمارے سولر سسٹم میں 9 بڑے سیارے اور ایک سورج ہے درجنوں چاند ہیں اور ہمارا سولر سسٹم سورج کے گرد گھومتا ہے جو کہ ملکی وے گلیکسی میں ہے ہماری گلیکسی میں اربوں سورج اور ٹریلینز سیارے ہیں اور یونیورس میں اربوں کھربوں گلیکسیاں ہیں اس سے آگے بھی ہے کچھ جسے ڈارک میٹر کا نام دیا گیا ہے ابھی تک معاملہ چل رہا ہے ۔اب ایک طرف ٹریلینز اور گلیکسیز اور دوسری طرف دیکھیں انسان اس تنکے سے چھوٹی اپنی دنیا میں کیا کیا کر رہا ہے ۔ مجھے لگتا ہے اربوں ایسی زمینیں ہیں اور کھربوں پلانٹس اربوں گلیکسیوں میں تو خدا کو ہمارے اس زمین پر ہی نظر ڈالنی تھی ؟ ایسا کچھ بھی نہین ۔
پہلے پیراگراف میں آپ نے خوب وضاحت کی مگر میں نے کائنات کی تخلیق کے حوالے سےآپ کے نظریات بارے پوچھا تھا۔ وہ تو علاقائی رسم و رواج ہر علاقے کے مسلمانوں کے بھی الگ الگ ہوتے ہیں۔

اب نیچے والے پیراگراف میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آپ بگ بینگ تھیوری کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہے ہیں؟
 
عسکری

معطل

جی میں نے اسی پر تو بتایا ہے کہ میری سوچ اس بارے میں کیا ہے ۔ بگ بینگ کے بارے میں ابھی بھی میں مشکوک ہوں پر جو کچھ نظر آ رہا ہے ایکسپینڈنگ یونیورس میں اس سے انکاری نہیں ہوں زندگی ایک حادثاتی ہے اور ہو سکتا ہے ہمین مزید دنیائیں مل جائیں جلد ہی ۔ رہی بات رسم و رواج کی تو وہ اس لیے کہی تھی کہ بھائی سب لوگ ایک جیسا نہیں سوچتے ۔ میں نے بتایا کہ یہ لائف ایسے ہی ہے پیدائش زندگی اور فنا بس اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے میرے لیے ۔ پر مجھے کوئی اعتراض بھی نہیں کہ کون اپنی فیتھ کے لیے کیا کچھ کرتا ہے یا کونسی فیتھ رکھتا ہے ۔ ہر انسان کو آزادی ہونی چاہیے اور یہ جنگ و جدل نفرتیں نہیں ہونی چاہیے تب ہی یہ دنیا بچ سکتی ہے ورنہ اس حادثاتی لائف کا اینڈ بھی یہی انسان خؤد کر دے گا ایک دن ۔ کائنات کی تخلیق پر میں ابھی کچھ کنفرم کہنا نہیں چاہتا میری معلومات نہایت محدود ہیں پر ملکی وے گلیکسی کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ کیسے یہاں انوائرمینٹل زون میں ایک پلانٹ جسے ہم ارتھ کہتے ہین حیات شروع ہوئی ہو گی ۔ ویسے ان اربوں سورجوں میں سے ہر ایک کے گرد ایک ایسا زون ہوتا ہے جس مین لائف گرو کر سکتی ہے اگر تمام لوازمات ہوں تبھی ۔
 
ہر انسان کو آزادی ہونی چاہیے اور یہ جنگ و جدل نفرتیں نہیں ہونی چاہیے تب ہی یہ دنیا بچ سکتی ہے ورنہ اس حادثاتی لائف کا اینڈ بھی یہی انسان خؤد کر دے گا ایک دن ۔
میں اس سے سو فی صد اتفاق کرتا ہوں۔
ایکسپینڈنگ یونیورس میں اس سے انکاری نہیں ہوں زندگی ایک حادثاتی ہے اور ہو سکتا ہے ہمین مزید دنیائیں مل جائیں جلد ہی ۔
عسکری بھائی اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا اگر ایک دنیاکیا ہزاروں دنیائیں بھی مل جائیں، تخلیق کا تصور تو بہرحال وہی رہے گا۔
میں آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ آپ جلد تخلیق کائنات کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
خوش رہیں، آباد رہیں۔
والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
یارا میں نے اب سوچنا چھوڑ دیا ہے کوئ بھی طاقت ہو کچھ بھی میں اب بالکل سادہ اپنی مرضی کی زندگی گزارتا ہوں پر سکون مجھے کسی مذہب طاقت تخلیق یا فنا سے کوئی لینا دینا نہین رہا ۔ زرائع علم بہت سارے ہیں جناب کن کن کا زکر کریں اب :cautious:
اگر یہ بات ہے تو پھر ہر دھاگے میں "پنگا" بھی مت لیا کرو۔ بس سادہ اور اپنی مرضی کی زندگی گزارتے رہا کرو۔ کیوں ہر دھاگے میں گُھس کر بے سکون ہوتے رہتے ہو۔
 
عسکری

معطل
اگر یہ بات ہے تو پھر ہر دھاگے میں "پنگا" بھی مت لیا کرو۔ بس سادہ اور اپنی مرضی کی زندگی گزارتے رہا کرو۔ کیوں ہر دھاگے میں گُھس کر بے سکون ہوتے رہتے ہو۔
میں تو بالکل بے سکون نہین ہوا تھا بس کمنٹ مار دیا تھا بیٹھے بٹھائے :grin:
 
اگر یہ بات ہے تو پھر ہر دھاگے میں "پنگا" بھی مت لیا کرو۔ بس سادہ اور اپنی مرضی کی زندگی گزارتے رہا کرو۔ کیوں ہر دھاگے میں گُھس کر بے سکون ہوتے رہتے ہو۔
نہیں شمشاد بھائی میں آپ سے ہرگز اتفاق نہیں کروں گا، عسکری بھائی جب یہاں رکن ہیں تو ان کا حق ہے کہ وہ سوال کریں، ہاں آپ یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ وہ اخلاقیات یا قانون کی پابندی کریں، اور میرا نہیں خیال کہ انہوں نے کوئی غیر اخلاقی بات کی ہو۔
 
وہ میرے بڑے بھائی بن کر مجھے نصیحت کر رہے تھے ۔ جیسے کوئی اپنے چھوٹے بھائی کو کہتا ہے اوئے پنگے نا لیا کر کسی دن رگڑا جائے گا :grin:
 
نیلم

محفلین
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةًO
’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ- جزاک اللہ نیلم - اللہ تعالٰی ہمیں یہ نفس مطمئنہ عطا فرمائے اور اپنی رضا پرراضی رہنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
بہت شکریہ
 
نیلم

محفلین
نیلم بٹیا بہت بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ کسی کی باتوں میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھیں لوگوں کا تو کام ہی راہ سے ہٹانا ہے۔ چونکہ آپ ایک روحانی شخصیت ہیں لہٰذا ایک مثال سے بات واضح کرونگا۔
غالبا حجٹہ اللہ بالغہ میں لکھا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ پیغمبروں کا کام ہدایت دینا ہے اور تمام نبی اسم ہادی کے مظہر ہوتے ہیں اور اسی طرح شیطانوں کا کام راہ سے ہٹانا ہوتا ہے جو کہ اسم مذل کا مظہر ہے اسی طرح انسانون میں بھی بعض نفوس اسم مذل و مضل کا مظہر ہوتے ہیں جو کہ راہ میں روڑے اٹکاتے رہتے ہیں آپ ہدایت کا کام جاری رکھیں کیونکہ یہ پیغمبری راستہ ہے۔
بہت شکریہ بھیا:)
 
نیلم

محفلین
میں تو بالکل بے سکون نہین ہوا تھا بس کمنٹ مار دیا تھا بیٹھے بٹھائے :grin:
اچھا کیا ،پوزیٹیو بحث کوئی بُری چیز نہیں :)
ہم تو صرف آپ کا بھلا ہی چاہتےہیں
آپ نے بہت ساری کتابیں پڑھی ہوں گی کیا کبھی قرآن پاک کو ترجمہ اور تشریح کے ساتھ پڑھا ہے ،،،بےشک آپ ٖنہیں مانتےکسی بھی مذہب کو ،،لیکن صرف نالج کے لیئے ہی سہی پڑھے ضرور
آپ کو وہ ساری باتیں ملے گی جو آج سائنس کر رہی ہے ،،،کون ہے وہ جس کو 14 سال پہلے بھی وہ سب کچھ معلوم تھا جو باتیں آج سائنس بتا رہی ہے،،،کبھی سوچنا ضرور:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت اعلی!
بے شک پہلا قدم نفس پر پڑجائے تو دوسرا قدم سیدھا جنت میں
یہی وہ سرکش گھوڑا ہے جسے لگام دے دی جائے تو دنیا کی لگام ہمارے ہاتھ میں آجاتی ہے۔
 
عسکری

معطل
اچھا کیا ،پوزیٹیو بحث کوئی بُری چیز نہیں :)
ہم تو صرف آپ کا بھلا ہی چاہتےہیں
آپ نے بہت ساری کتابیں پڑھی ہوں گی کیا کبھی قرآن پاک کو ترجمہ اور تشریح کے ساتھ پڑھا ہے ،،،بےشک آپ ٖنہیں مانتےکسی بھی مذہب کو ،،لیکن صرف نالج کے لیئے ہی سہی پڑھے ضرور
آپ کو وہ ساری باتیں ملے گی جو آج سائنس کر رہی ہے ،،،کون ہے وہ جس کو 14 سال پہلے بھی وہ سب کچھ معلوم تھا جو باتیں آج سائنس بتا رہی ہے،،،کبھی سوچنا ضرور:)
جی میں نے قرآن بمعہ ترجمہ و تفسیر احادیث کی سینکڑوں کتب اسلام انسائکلوپیڈیے فقہا کی کتب بخاری مسلم قصص انبئیا اسلامی قوانین اور سینکڑوں اسلامی کتب رسالے پڑھ رکھے ہیں کیا کرنا ہے اب ؟:grin: بہت سارہ وقت مدینہ منورہ حرم کے اندر باب عمر کی لائبریری کنگ عبدالعزیز لائبریری اور احد لائبریری میں خراب کیا :grin:
 
پڑھ کے بھی کچھ نا سیکھا :D
قرآن پاک پڑھ کے آپ کو کیا لگتا ہے کیا یہ کسی انسان کا لکھا ہوا ہو سکتاہے؟
 
Top