الوداعی تقریب ۔۔۔ آخری سالگرہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ منظوم ہدیۂ تبریک پانچ سال پہلے محفل کو اس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا تھا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آج پھر اس مبارک باد کا دہرانا بہت ضروری ہے ۔ الوداع کے اس موقع پر جہاں تمام محفلین اپنے اپنے جذبات کا بیان کرر ہے ہیں وہاں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ زمینِ ویب پر اس عظیم الشان اردو محفل کی کونپل لگانے والے اور پھر بیس برس تک شب و روز اس کی آبیاری کرنے والے بانی اور تاسیسی ارکین بھی اس تناور درخت کو اپنے ہاتھوں سے کاٹتے وقت یقیناً ایک عجیب جذباتی کیفیت سے دوچار ہوں گے ۔ اگرچہ برادرم نبیل اور برادرم ابن سعید اپنے احساسات کا اظہار نہیں کرر ہے ہیں لیکن ان کی صورتحال کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر اردو محفل کے نام اس نظم کے توسط سے میں انہیں ہدیۂ تبریک پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ شائقینِ اردو اور محبانِ اردو کو محفل کی شکل میں دیا گیا ان کا یہ تحفہ ہم سب کو زندگی بھر عزیز رہے گا۔ اردو محفل کا یہ فقید المثال سفر تاریخ کے صفحات میں محبت بھرے رنگ برنگی لفظوں میں رقم کیا جائےگا ۔

اردو محفل
***

اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان
تہذیبِ نو کے تِیرہ نصابوں کے درمیان

روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب
تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان

دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں
گلشن مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان

ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا
ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان

مرکز نشان پرچمِ عالی وقارِ حرف
ہے خیمۂ سخن کی طنابوں کے درمیان

حاسب سجارہے ہیں طلسمات کی طرح
اعدادِ رنگ و نور حسابوں کے درمیان

فیضِ کرم اٹھانے کو آتے ہیں تشنہ کام
سرچشمۂ ہنر ہے سرابوں کے درمیان

لایا ہے جشنِ سالگرہ میں ظہیرؔبھی
خوشبو کا ایک تحفہ گلابوں کے درمیان
***

(اس نظم میں صنعتِ توشیح استعمال کی گئی ہے۔ پہچاننے کے لئے ہر شعر کا پہلا حرف لے کر ترتیب وار جمع کریں اور نتیجہ ملاحظہ فرمائیں ۔)
 
امین شارق

محفلین

اردو محفل بنتا ہے نتیجہ۔
 
ا-اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان
تہذیبِ نو کے تِیرہ نصابوں کے درمیان

ر-روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب
تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان

د-دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں
گلشن مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان

و-ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا
ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان

م-مرکز نشان پرچمِ عالی وقارِ حرف
ہے خیمۂ سخن کی طنابوں کے درمیان

ح-حاسب سجارہے ہیں طلسمات کی طرح
اعدادِ رنگ و نور حسابوں کے درمیان

ف-فیضِ کرم اٹھانے کو آتے ہیں تشنہ کام
سرچشمۂ ہنر ہے سرابوں کے درمیان

ل-لایا ہے جشنِ سالگرہ میں ظہیرؔبھی
خوشبو کا ایک تحفہ گلابوں کے درمیان
***

(اس نظم میں صنعتِ توشیح استعمال کی گئی ہے۔ پہچاننے کے لئے ہر شعر کا پہلا حرف لے کر ترتیب وار جمع کریں اور نتیجہ ملاحظہ فرمائیں ۔)
سر ظہیراحمدظہیر صاحب! جذبات کو بہت خوبصورتی سے بیان کرتی ایک لاجواب نظم۔
جاتے جاتے آپ نے صنعتِ توشیح کو مثال سے واضح کرکے سیکھنے والوں کے علم میں اضافہ کردیا۔ بہت شکریہ سر!
اس نظم میں صنعتِ توشیح کا نتیجہ نظم کا عنوان بھی ہو سکتا ہے۔ اردومحفل
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top