تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہے میرا!

جیہ

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

جیہ آ جاؤ تم بھی یہاں۔
شمشاد بھائی نورالعین عینی کو میں پہلے سے جانتی ہوں۔ ان کا اردو اور پشتو شاعری کا ذوق اعلٰی معیار کا ہے۔ خود بھی اچھا شعر کہتی ہیں۔ ان کی کوششوں سے ایک پشتو فورم پر اردو شاعری کا زمرہ بنایا گیا ہے۔ کھانا پکانے میں بھی ماہر ہے۔ ان کو گرافکس کا بھی شوق ہے ۔ باتیں مزے کی کرتی ہیں :)۔ میرا جی چاہتا تھا کہ عینی کو اردو محفل پر آنے کی دعوت دوں مگر اس پشتو فورم پر میں اب فعال نہیں۔ مگر اچھا ہوا کہ یہ یہاں آگئی ہیں۔ امید ہے یہاں پر ہم ان سے مستفید ہوں گے۔
 
آخری تدوین:
206590_7GxBAlFe.gif
 
عینی مروت

محفلین
اردو محفل میں آمد پر بہت خوش آمدید عینی مروت صاحبہ۔ امید کرتے ہیں کہ محفل میں آپکا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :):):)
تو پھر تو آپ کی لکھی ہوئی شاعری پڑھنے کا شدت سے انتظار رہے گا۔۔ :)

بہت شکریہ جناب ،فی الحال تو میں خود سیکھنے کی لگن لے کر آئی ہوں لیکن اگر کسی کے کام آسکوں تو خوشی ہوگی
شاعری کے نام پر جو کچھ تحریر کیا ہے ضرور نذرِ محفل کروں گی ۔۔ان شاء اللہ

خوش آمدید عینی۔ بڑی بے مروتی سے نام کے مروت کا تعارف نہیں کروایا؟
خوش آمدید کے لیے بہت مشکور ہوں جناب ،لیکن کوئی بھول ہوئی ہم سے؟گراں نہ گزرے تو وضاحت کریں گے؟
 
عینی مروت

محفلین
شمشاد بھائی نورالعین عینی کو میں پہلے سے جانتی ہوں۔ ان کا اردو اور پشتو شاعری کا ذوق اعلٰی معیار کا ہے۔ خود بھی اچھا شعر کہتی ہیں۔ ان کی کوششوں سے ایک پشتو فورم پر اردو شاعری کا زمرہ بنایا گیا ہے۔ کھانا پکانے میں بھی ماہر ہے۔ ان کو گرافکس کا بھی شوق ہے ۔ باتیں مزے کی کرتی ہیں :)۔ میرا جی چاہتا تھا کہ عینی کو اردو محفل پر آنے کی دعوت دوں مگر اس پشتو فورم پر میں اب فعال نہیں۔ مگر اچھا ہوا کہ یہ یہاں آگئی ہیں۔ امید ہے یہاں پر ہم ان سے مستفید ہوں گے۔

عینی مروت بہن یہاں پر تہہ دل سے خوش آمدید
ہر کلہ راشئی او تل خوشحالہ او سوکالہ اوسئی۔
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم انکو کبھی اپنے گھر کو ۔۔۔۔۔

جیہ بہنا، جو صفات بیان کی ہیں اور جتنی گہرائی سےمیری شخصیت کا مشاہدہ کیا ہے حیران ہوں کہ ۔۔یہ میں ہوں یا کوئی اور ہے!؟
لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام سے لوگوں میں شمار ہے البتہ ۔۔
ہم جو بھی ہیں وہ آپ کے حسنِ نظر سے ہیں
آپکا بھی غائبانہ تعارف اور مدح وستائش ہر زبان سے سنی ہے ہمارے فورم پر،اور آپکی وسعت ِ علمی کا بہت اچھی طرح سے اندازہ ہے مجھے -یوں آپ مجھے بھی اپنے قدردانوں میں شمار کر سکتی ہیں-

بہت مشکور ہوں اس قدر افزائی اور پرخلوص ' ھرکلے' کے لیے:)
اللہ مو مدام قدرمنہ لرہ ۔۔۔سلامتہ اوسئ
 
عینی مروت

محفلین
اردو محفل میں
خوش آمدید

خوش آمدید عینی صاحبہ ۔۔۔ ۔!

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔

خوش آمدید محترمہ۔ امید ہے آپ کے عمدہ ذوق سے "مسرور" ہونے کا موقع ملے گا۔

خوش آمدید، شعر ضرور سنیں گے آپ سے۔

آپ سب بھائیوں کا بہت بہت شکریہ
اپنی شاعری ضرور یہاں شیئر کرنی ہے ان شاء اللہ
 
Top