۔۔۔ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔

سید عمران

محفلین
چلیں ان دونوں چیزوں کو خوشگواریت سے مزین کر لیتے ہیں برسات کا موسم بیسن ساتھ میں مرچیں تو بنتے ہیں پکوڑے.ساتھ میاں عمران صاحب جو لہسن لگانے پر تلے ہیں اس سے ہو گئی لہسن کی چٹنی....کیا خیال.ہے وارٹ بھائ سما والے صحیح کہتے ہیں سوچ بدلیے دنیا بدل جائے گی...:)
آہ، برسات کا موسم ہو اور مری کے سبز پوش پہاڑ۔۔۔
ہر سماں دھندلا دھندلا، کہر آلود۔۔۔
اور موسم بھی ہو خنک خنک، نم نم۔۔۔
ساتھ ہو گر پکوڑے چائے، پھر کاہے کا غم!!!
 
اکمل زیدی

عمران بھائ کچھ رعایت کے ساتھ یہ چیزیں یہاں بھی ارینج ہو سکتی ہیں اور غم کچھ کم کیا جا سکتا ہے...موسم تو چل ہی برسات کا رہا ہے..مری کے پہاڑ کی جگہ اپنا ہل پارک۔ پکوڑے بھی دستیاب ہو جائینگے کسی دھلی دھلی اتوار کا انتظار کرتے ہیں یار بیلی تیار رہیں فورا سے پیشتر پہنچنے کو....:whistle:
 
سیما علی

لائبریرین
بیسن کے بعد لہسن۔۔۔
پھر اس کے بعد مرچیں۔۔۔
نمک مرچ لگا کر خوب چٹخارے لے رہے ہیں لوگ!!!
جناب ! چٹنی بہت مزیدار بنالی ہے آپ لوگوں نے ،اب پلیز زیدی بھائی!!!بھابھی سے پکوڑے بنوائیں بہت لذیذ ہونگے اور ہم سب آ رہے ہیں آپ کے گھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عمار نقوی

محفلین
ظاہر ہےبرسات کا موسم ہے۔جب بوچھارے پڑ رہی ہوں، ٹھندی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو تو ایسے میں بیسن،لہسن اور مرچوں کا مرکب ہی چائے کے ساتھ مزہ دیتا ہے۔
 
آخری تدوین:

چلو بھئ مکمل ہو گیا حساب ....بیسن ہمارا ہو گیا مرچیں واراٹ بھائ کی لہسن کی چٹنی عمران بھائ کی چائے عمار صاحب کی.....اور ہااتھ صاف کرنے کی تیاری سیما جی کی...:LOL:
 
محمد وارث

سب کچھ ہو گیا زیدی صاحب، بس 'نمک' رہ گیا، وہ اردو محفل کا حلال کر لیں! :)
 
سیما علی

لائبریرین
چلو بھئ مکمل ہو گیا حساب ....بیسن ہمارا ہو گیا مرچیں واراٹ بھائ کی لہسن کی چٹنی عمران بھائ کی چائے عمار صاحب کی.....اور ہااتھ صاف کرنے کی تیاری سیما جی کی...:LOL:
زیدی بھائی !!!!!
سلامت رہیے ۔ اتنی اپنائیت سے فورا بلا لیا بالکل فکر نہ کریں سب لوگ آ جائیں ہم نند بھاوج مل کر بنائیں گے پکوڑے ۔ لہسن کی چٹنی پہلے ہی مزیدار بنائی ہے عمران صاحب نے اور وارث بھائی نے ٹھیک کہا نمک اردو محفل کا حلال کر یں گے۔
 
محفل کا نمک تو اکمل بھائی حلال کریں گے۔۔۔
ہم تو فقط ان کی چائے پکوڑے حلال اور راتوں کی نیندیں حرام کریں گے!!!
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
یہ اردو محفل سے "نمک حلالی" پر اتنا زور..کچھ کچھ سمجھ آرہا ہے...اور یہی سمجھ داری اردو سے نمک حلالی کا ثبوت سمجھیں....اب مارکیٹ میں آئے نیشنل نمک کے بعد اردو نمک....:D
آپ.لوگ چنتا نہ کریں آنے والے بنیں بقرعید پر جو حلال کرینگے اس میں یہی نمک ڈال کر پیش کردینگے...:sneaky:
 
اردو نمک اور نمکینی ساتھ ساتھ کیا خوب زیدی بھائی خیال رہے سب سے پسندیدہ کو حلال کرنے کا حکم ہے :)آپکے بلکہ ہمارے اردو ویب کہ ایموجی بڑے عجیب شکل ہیں ہمیں بالکل نہیں پسند سوائے پہلے نمبر کے:)
 
جی بجا فرمایا.....اس پسندیدہ قربانی پر تازہ تازہ قربانی یاد آگئ ہم نے صبح بڑی چاہ سے پلیٹ میں دہی بھری اس میں چینی ملائ اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ چھوڑا بیگم نے کہا آپ کھائینگے....دل تو کرا جواب دوں نہیں منہ پر ماسک لگاونگا میں سمجھ گیا بیگم کا دل چاہ رہا ہے ہم نے دل پر جبر کر کے کہہ دیا نہیں چایے دے دو...ہمارے چایے ختم ہونے پہلے پلیٹ صاف ہو چکی تھی...:arrogant:
لیکن بہرحال آپ کی بات سے اتفاق ہے کہ یہ ایموجی آپ کے احساس کی ترجمانی سے قاصر ہیں....
 
اس واقعہ سے یہ سبق ملا کہ آئندہ بڑی چاہ سے پلیٹ میں ڈھیروں ڈھیر دہی بھرئیے گا، پھر اس میں چینی کی جگہ نمک ملائیے گا، بعدہٗ خدا کی قدرت کے کرشمے بچشم تن ملاحظہ فرمائیے گا۔ پھر بصورت زیست قوم کوزخمِ انبوہ سے آگاہ فرمائیے گا!!!
 
واہ سید عمران بھائی زخم انبوہ
کیا کمال تعبیر استعمال کی ہے۔داد قبول کیجئے :glasses-cool::glasses-cool:
 
محمد وارث

لائبریرین
اس واقعہ سے یہ سبق ملا کہ آئندہ بڑی چاہ سے پلیٹ میں ڈھیروں ڈھیر دہی بھرئیے گا، پھر اس میں چینی کی جگہ نمک ملائیے گا، بعدہٗ خدا کی قدرت کے کرشمے بچشم تن ملاحظہ فرمائیے گا۔ پھر بصورت زیست قوم کوزخمِ انبوہ سے آگاہ فرمائیے گا!!!
شورِ پندِ "مفتی" نے زخم پر نمک چھڑکا
آپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا
(غالب اور مفتی صاحب سے معذرت کے ساتھ)۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
جی بجا فرمایا.....اس پسندیدہ قربانی پر تازہ تازہ قربانی یاد آگئ ہم نے صبح بڑی چاہ سے پلیٹ میں دہی بھری اس میں چینی ملائ اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ چھوڑا بیگم نے کہا آپ کھائینگے....دل تو کرا جواب دوں نہیں منہ پر ماسک لگاونگا میں سمجھ گیا بیگم کا دل چاہ رہا ہے ہم نے دل پر جبر کر کے کہہ دیا نہیں چایے دے دو...ہمارے چایے ختم ہونے پہلے پلیٹ صاف ہو چکی تھی...:arrogant:
لیکن بہرحال آپ کی بات سے اتفاق ہے کہ یہ ایموجی آپ کے احساس کی ترجمانی سے قاصر ہیں....
:crying3::crying3::crying3::crying3::crying3:
 
Top