۔۔۔اور چیخ نکل گئی

ساجد

محفلین
آج جمعہ کی نماز کے بعد ہمارے محلے کی مسجد کے مولوی نے "طالبان شہداء" کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
------------------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
مسلسل 13 برس سے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرنے والے اس نام نہاد مولوی کو یہ دعا کبھی مسجدوں ، امام بارگاہوں دکانوں اور چوکوں میں طالبان وحشیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے کرنا کیوں یاد نہ آئی ؟ ۔ تب تو اس کی زبان پر تالے پڑے رہے اور آج اس کی تقریر بھی کسی خود کش کی طرح چیخ چیخ کر پھٹتے ہوئے ریاستی دہشت گردی اور حکومتی بدمعاشی جیسے الفاظ میں رنگی ہوئی سماع خراشی کر رہی تھی ۔
 
آپ نے اُسے کچھ کہا نہیں؟؟؟؟
 
ساجد

محفلین
آپ نے اُسے کچھ کہا نہیں؟؟؟؟
اسے تو کچھ نہیں کہا ۔ چونکہ میں نے بھی وہیں نماز پڑھی تھی اور دعا میں حسب سابق شامل تھا لیکن ان وحشی قاتلوں کے لئے مولوی کی طرف سے دعا کرانے پر میرے ضمیر نے مجھے دعا ادھوری چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور میں مسجد سے نکل گیا ۔
 
Top