یہ ہر بار چور کا بھائی گِرہ کٹ ہی کیوں؟

زیرک

محفلین
یہ ہر بار چور کا بھائی گِرہ کٹ ہی کیوں؟
خاور مانیکا جو کہ کسٹمز کے ایک سینئر آفیسر رہے ہیں ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دورانِ ملازمت شفافیت کے معاملے میں ان کی شہرت اچھی نہیں رہی، وہ چار سال تک ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ تعینات رہے ہیں، اس دوران ان پر 6 ارب روپے رشوت لے کر مال بغیر ڈیوٹی بارڈر پار لگانے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔ لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ طلاق ہونے کے باوجود آج بھی عمران خان خاور مانیکا اور بشری بی بی کے کہنے پر اپنے قریبی لوگوں کو کسٹم میں لگوا رہے ہے، ممکن ہے یہ آخری بات محض الزام ہی ہو مگر قومی خزانے کو 6 ارب کا ٹیکا لگانے کے سنگین الزام کے سلسلے میں اس کی نیب کے ذریعے آزادانہ تحقیقات تو بہرحال بنتی ہیں۔ ماضی میں حکومت کے حامی سمجھے جانے والے صحافی و کالم نگار ہارون الرشید نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ان کے بارے میں کچھ ایسے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ "خاور مانیکا پہ الزام ہے کہ ڈائریکٹر کسٹم کی حیثیت سے بِتائے برسوں میں انہوں نے چھ ارب روپے رشوت وصول کی، کیا کوئی ادارہ ان کے گھر میں جھانکنے کی جرأت کرے گا؟ کوئی باوردی یا بے وردی؟ ایک ٹی وی پروگرام میں یہ الزام کراچی کے ایک تاجر نے لگایا ہے"۔ ماضی کی حکومتوں میں بندہ نواز پالیسیوں کا بھگتان ہم پہلے ہی بھگت رہے ہیں، ہم ایک نئے مغلیہ کلچر کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں، ورنہ یہ تو وہی بات ہو جائے گی کہ چور کا بھائی گِرہ کٹ، اس لیے چیئرمین نیب صاحب بہادر جاگیں کیونکہ ریاستِ پاکستان نے آپ کو صرف اپوزیشن کے احتساب کے لیے نہیں رکھا ہوا، امید ہے کہ چیئرمین نیب اس معاملے پر بھی نظر کرم فرمائیں گے کیونکہ حکومت نے تو خاور مانیکا صاحب کے خلاف کیس نہیں چلانا۔ چیئرمین صاحب آپ پر ماضی میں الزام لگتا رہا ہے کہ پرویز خٹک کرپشن لگا آپ نے پٹھر اٹھا کہہ دیا کہ نیب اس معاملے کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے بھیجے گا۔ شہر یار آفریدی کے بھانجے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی اس کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں کیا جا سکتا اب وزیر اعظم کا بھانجا تھوڑ پھوڑ میں ملوث ہے جس کا مقدمے میں نام تک نہیں آنے دیا گیا۔ اور تو اور وزیر اعظم کی بہن کی بیرون ملک جائیداد پر نیب اس لیے ہاتھ نہیں ڈال سکتی کی انہوں نے پلی بارگین کر لی ہے، جناب پلی بارگین سے جرم تو معاف نہیں ہوتا ناں۔ پچھلے ہفتے چیئرمین نیب صاحب نے فرمایا تھا کہ "مالم جبہ اور بی آر ٹی پر ریفرنس تیار ہے"۔ جناب اتنی دیر اعلیٰ ترین باسمتی چاول بھی دیگ میں دَم پر پڑے رہیں تو ان کا حلوہ بن جاتا ہے، آپ ہر مہینے کے بعد خوابِ خرگوش سے جاگ کر ایک بیان داغنے کے بجائے کام کریں، اللہ برکت ڈالے گا۔ خدارا! مجرم کسی بھی جماعت سے ہو، اس کا سخت احتساب کریں ورنہ قوم آپ کو چوروں کی راکھی کرنے والی مخلوق کا نام دینے لگیں گے۔

ہارون الرشید ٹوئٹر لنک
ہارون الرشید on Twitter
 
آخری تدوین:
Top