حزیں صدیقی یہ گردِ راہ چھٹے تو کہیں نظر ٹھہرے

مہ جبین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2012

  1. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ گردِ راہ چھٹے تو کہیں نظر ٹھہرے
    سجھائی دے کہ مرے پیشرو کدھر ٹھہرے

    یہ ارتقا کا تقاضا ہے کچھ بعید نہیں
    کبھی خیال کی رفتار پر سفر ٹھہرے

    جو سات رنگ سے گزرے تو ایک رنگ ملا
    اُس ایک رنگ سے گزرے تو دیدہ ور ٹھہرے

    ہنوز جاگتے خوابوں کا ہے سفر جاری
    کہو کہ عمرِ رواں ہم سے پوچھ کر ٹھہرے

    نگار خانہء آواز ہو کہ دشتِ سکوت
    جہاں قرار ہو دل کو جہاں نظر ٹھہرے

    تمام زاویہء حُسن سے وہ خوب سہی
    مری نگاہ میں ٹھہرے تو معتبر ٹھہرے

    خدا کی دَین ہے خود آگہی حزیں ورنہ
    ہزار اہلِ خبر خود سے بے خبر ٹھہرے

    حزیں صدیقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہ
    بہت خوب شراکت میری بہنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
  5. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جہاں قرار ہو دل کو جہاں نظر ٹهرے
     

اس صفحے کی تشہیر