یہ کیسی غزل ہے: جز عشق کہیں سچا Relation نہیں کوئی

کیا لکھ لیں؟ یہ گجل؟ صحیح کہتے ہو بھائی، بڑے دیوان میں تو خود سیاہ پین سے ہی لکھنی پڑے گی :D
میں کہہ رہا تھا کہ فاتح بھائی کے دیوان میں بھی نہیں ملے گی۔۔۔
انہوں نے انگریزی غزل کی بات کی تھی۔ مطلب یہ تھا کہ فاتح بھائی اردو غزل ہی پکڑ کر لاتے ہیں۔۔ قلم سے۔۔:laugh:
 

فاتح

لائبریرین
ایسی بھی غزلیں ہوتیں ہیں کیا
فاتح بھیااا آپ ایویں ہی انگریجی میں غزلیں نہیں لکھتے
بیٹا اب میں سوچ رہا ہوں کہ فرانسیسی یا روسی زبان سیکھوں اور ان کے الفاظ زبردستی اردو میں شامل کر کے گجل لکھوں۔ ویسے تو گوگل ٹرانسلیٹ سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ :laughing:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یقینآ مزاحیہ طور پر تو درست اور جائز مگر سنجیدہ شاعری میں نہیں، کیونکہ بات میں دم ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ مزاحیہ تو میں نے بھی لکھا ہے:
انہیں اردو نہیں آتی بخوبی
And I don't know what English has to be...

لیکن یہ ہے کس بحر میں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھائی پہلی بات قافیہ میں ایطائے جلی کا عیب پایا جاتا ہے۔
اگر مطلعے میں دوسرے مصرعے میں nation / station یا کوئی دوسرا حرف اصلی پر مبنی قافیہ ہو تو یہ عیب ختم ہوجائے۔ باقی فی الحال تو تمام قوافی ہی غلط ہیں۔

یہ ایطائے جلی اور حرف روی کیا چیزیں ہیں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
منہ لال نظر آنا چاہئے ۔ بس، جیسے بھی نظر آئے۔
خبروں میں بلکہ شہ سرخیوں میں رہنا ہے تو کچھ نہ کچھ تو ’’عقل کی مندی‘‘ کا اظہار کرنا پڑے گا۔

فی زمانہ یہی کچھ چل رہا ہے۔ وہ زمانہ تو کب کا گیا، جب کھرے سکے بھی ہوا کرتے تھے۔

یہ سب میڈیا کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سید وصی ظفر ہو فرحت عباس شاہ، نوجوانوں کو شاعری کے نام پر اچھا بہلاتے ہیں۔ تاہم جب قاری کو عقل آتی ہے تو یہ حضرات بوریا بستر لپیٹ کر چل دیتے ہیں :)

ان حضرات سے کئی گنا اچھا اپنی محفل پہ ہی فاتح بھائی، مغزل بھائی، اسد قریشی صاحب لکھ لیتے ہیں، اس کے علاوہ راول پنڈی کے یاور عظیم بھائی ہیں اور بھی کئی ہیں۔
ان لوگوں کو بس میڈیا وغیرہ نے سر پہ چڑھا رکھا ہے۔
 
Top