یہ کون سا فونٹ ہے

السلام علیکم
کوئی مجھے اس فونٹ کے بارے میں بتائے گا کہ یہ کون سا فونٹ ہے۔ میرے خیال میں یہ فونٹ ڈیزائننگ میں بہت اچھا رہے گا۔ تصویر پیش ہے۔
1.GIF
 
ابن سعید بھائی برائے مہربانی اس کا لنک بھی دے دیں۔ اور ذرا کللک کے مطعلق بھی رہنمائی کریں۔
کیلک تو کیلیگرافی کا سافٹوئیر ہے جو در اصل فارسی کے لیے بنایا گیا ہے لیکن تھوڑی بہت کوشش سے اردو کا کام بھی اس سے بن جاتا ہے۔ یہ سافٹوئیر پروپرائٹری ہے اس لیے اسے مفت نہ سمجھا جائے۔ جس شکستہ خط کی ہم بات کر رہے ہیں وہ اس سافٹوئیر کے ساتھ پی آتا ہے۔ کچھ دگر شکستہ خطوط شاید آپ کو اردو ویب فونٹ سرور میں مل جائیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
لگتا تو کلک نستعلیق ہی ہے جو کلک میں فارسی زبان لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح کا ایک فونٹ نستعلیق شکستہ بھی ہے۔ مگر یہ فارسی نستعلیق ہے۔
 
میں نے کللک 2010 ڈانلوڈ کر لیا ہے مگر اب ایک مسئلہ یہ ہے کہ مجھے یہ چلانا نہیں آتا۔ برائے مہربانی اگر آپ کوئی ایسی جگہ جانتے ہیں جگہ سے میں یہ سیکھ سکتا ہوں تو مدد فرمائیں اور کللک کو سیکھنے میں میری مدد کریں۔

ابن سعید
اشتیاق علی
عرفان الٰہی فاروقی
دوست
 
اگر آپنے کلک کو اپنے سسٹم میں انسٹال کرلیاہے تو دوسرا کام یہ کرنا ہے کہ اپنے سسٹم میں اردو صوتی کی بوڈ اور عربی صوتی کی بوڈ بھی انسٹال کرلیجئے جب یہ انسٹال ہوجائیں گے تواپ کی ٹاسک بار میں نیچے جہاں گھڑی نظر آتی ہے وہاں یہ کلیدی تختے ظاہر ہوجائیں گے وہاں آپ کو انگلش ای اور این نظر آئیں گے جس کا مطلب ہے آپ کے کیلدی تختے نصب ہوگئے اب آپ کلک کو چالو کریں اب کلک کا جو مینو ظاہر ہوگا اسمیں ڈفالٹ پیج بھی ہوگا جسمیں دو چھوٹی چھوٹی لائن میں کلک لکھا ہوگا ایک لائن کو سلیکٹ کر اور اوپر ٹائٹل بار میں دیھکے ایک جگہ نستعلیق لکھا ہوگا دوسری جگہ فونٹ اسٹائل اورتیسری جگہ 20 لکھا ہوگا جہاں بیس ہے وہاں 48 یا 72 کرلیں پھر آگے ایک خانے میں 50 یا کم زیادہ کا ہندسہ ہوگا اسکے آگے پیج ٹیکسٹ کا آئی کن ہوگا اسپر کلک کریں اور شفٹ اور آلٹ دباکر کلیدی تختے تبدیل کرلیں اور جو ڈائلوگ باکس ٹیکسٹ کے لئے ظاہر ہواتھا اسمیں اپنی مطلوبہ تحریر لکھے ایک بات اور یاد رکھے کلک سے فائدہ اُٹھانے کے لئے آپ کے سسٹم میں پرنٹر سیٹپ کا انسٹال ہونا بھی ضروری ہے جب تک وہ نہیں ہوگا آپ کلک سے مستفیض نہیں ہوسکتے یہ پرنٹر آپ کے سسٹم میں پہلے سے موجود ہے اسٹارٹ بتن پرکلک کریں تو وہیں آپکو ڈَوائس اینڈ پرنٹر لکھا ہوا نظر آئے گا اسے ہی انسٹال کرناہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
یہ کلک نہیں ہے بلکہ کلیات اقبال کا سیکن شدہ حصہ ہے جو کہ اس خط میں کتابت کیا گیا ہے البتہ کلک میں اس سے ملتا جلتا خط موجود ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ہوا تو فارسی نستعلیق ہی خیر یہ عماد نستعلیق سے ملتا جلتا ہے۔ مگر موجود تصویر میں کلک کا نستعلیق ہی ہے۔
 
Top