یہ کونسا فونٹ ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!
درج ذیل امیج میں ”عمیر المدنی“ جو نام لکھا گیا ہے وہ کس فونٹ میں لکھا گیا ہے؟ اس کا نام کیا ہے اگر اس فونٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک مل سکتا ہے تو کوئی بھائی سینڈ کر دے۔ اور دوسری بات یہ نام کس سوفٹ وئیر میں لکھا گیا ہے؟ اگر کلک (Kelk 2010) میں لکھا گیا ہے تو کیا کلک میں یہ فونٹ موجود ہے؟ میں نے تو اسے بہت تلاش کیا ہے مگر مجھے نہیں ملا ؟؟ اگر یہ نام کلک میں ہی لکھا گیا ہے تو ا س فونٹ کا نام بتا دیں؟ اور کیا کلک میں ڈی فالٹ فونٹس کے علاوہ اپنی مرضی کے نئے فونٹس بھی ایڈ کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟

image.jpg

متلاشی

محفلین
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ یہ فونٹ دیوان نامی کمپنی کے ہیں انکا اپنا ایک ڈسکٹاپ پبلشنگ سافٹوئیر ہوتا تھا
جو کہ اب متروک ہوچکا ہے لیکن اسکے فونٹس کافی زبردست ہیں جو رقعہ ٹائپ کا فونٹ ہے اسکا نام وسیم اور نسخ فونٹ کا نام دیوانی نسخ ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ یہ فونٹ دیوان نامی کمپنی کے ہیں
دیوان کی ویب‌سائٹ۔
اسکے فونٹس کافی زبردست ہیں جو رقعہ ٹائپ کا فونٹ ہے اسکا نام وسیم اور نسخ فونٹ کا نام دیوانی نسخ ہے
اِن فونٹس، اور دیوان کے بنائے گئے دیگر فونٹس، کے نمونہ جات یہاں اور یہاں دیکھیے۔

دیوان کے بنائے گئے کئی فونٹس او‌ایس‌ایکس میورِکس میں شامل تھے، جن میں سے ایک فونٹ، ’فارسی،‘ ایرانی نستعلیق پر مبنی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یہ فونٹس اوپن‌ٹائپ کی بجائے ایپل ایڈوانسڈ ٹائپوگرافی (اے‌اے‌ٹی) پر مبنی تھے۔ (البتہ صحیح طرح یاد نہیں کہ شاید صرف او‌ایس‌ایکس ہی کے لیے ان فونٹس میں اے‌اے‌ٹی کا استعمال کیا گیا تھا اور باقی پلیٹ‌فارمز کے لیے اوپن‌ٹائپ…)۔

او‌ایس‌ایکس (یا اب میک‌او‌ایس) اور آئی‌او‌ایس کے حالیہ ورژنز میں بھی دیوان کے کچھ فونٹس شامل ہیں، جیسے گیزا پرو (یا شاید جیزا پرو :) ) (جو غالباً ایپل کی پراڈکٹس میں عربی خط کا ڈیفالٹ فونٹ ہے۔) باقی فونٹس اور ان کے اوپن‌ٹائپ یا اے‌اےٹی پر مبنی ہونے کے بارے میں علم نہیں۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!
درج ذیل امیج میں ”عمیر المدنی“ جو نام لکھا گیا ہے وہ کس فونٹ میں لکھا گیا ہے؟ اس کا نام کیا ہے اگر اس فونٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک مل سکتا ہے تو کوئی بھائی سینڈ کر دے۔ اور دوسری بات یہ نام کس سوفٹ وئیر میں لکھا گیا ہے؟ اگر کلک (Kelk 2010) میں لکھا گیا ہے تو کیا کلک میں یہ فونٹ موجود ہے؟ میں نے تو اسے بہت تلاش کیا ہے مگر مجھے نہیں ملا ؟؟ اگر یہ نام کلک میں ہی لکھا گیا ہے تو ا س فونٹ کا نام بتا دیں؟ اور کیا کلک میں ڈی فالٹ فونٹس کے علاوہ اپنی مرضی کے نئے فونٹس بھی ایڈ کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟

image.jpg

15541644_1320544698001972_2745292139501748605_n.jpg

یہ ڈیزان دیوان کمپنی کے اینڈرائڈ کے لیے بنائے گئے ایپ "انا محترف الخط" کے ذریعہ بنائی گئی ہے. جیسا کہ میں نے کوشش ہے.
یہ سافٹویئر میرے موبائل میں پہلے ہی انسٹال تھا. متلاشی بھائی کی بات پر مجھے یاد آیا. اس کمپنی نے موبائل کے لیے ایک اور ایپ "الخطاط" کے نام سے بھی تیار کی ہے. ونڈوز کے لیے بھی اس کا پبلشنگ سافٹویئر خریدا جا سکتا ہے.
متلاشی سعادت
 
Top