یہ معجزہ بھی کسی روز۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آصف شفیع

ملائکہ

محفلین
بہت حسین ہے تو بھی اے پھول سی خواہش!
ہوا کے ساتھ تجھے بھی بکھر ہی جانا ہے



بہت اچھی غزل ہے۔ماشااللہ
 
"یہ معجزہ بھی کسی روز کر ہی جانا ہے"
کیا معجزہ کرنا آپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ اور معجزہ کیا جاتا ہے یا دکھایا جاتا ہے۔
ویسے آپ کی غزل اچھی لگی۔
 
"یہ معجزہ بھی کسی روز کر ہی جانا ہے"
کیا معجزہ کرنا آپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ اور معجزہ کیا جاتا ہے یا دکھایا جاتا ہے۔
ویسے آپ کی غزل اچھی لگی۔

یہ سوال مجھ‌سے‌تو نہیں کیا گیا۔
بہر کیف جہاں‌تک معجزہ اور کرامت کی صحیح تصویر ہے‌وہ یہی ہے‌کہ معجزہ تو نبی کے ہاتھ پر ظہور ہوتاہے۔ جبکہ معجزہ نما کسی غیر نبی یا ولی کے ہاتھ ظہور ہو تو وہ کرامت ہوتی ہے۔
جبکہ عمومی زبان میں‌غالبا معجزہ اپنے‌حقیقی معنوں‌میں‌استعمال میں‌نہیں ہوتا بلکہ مجازا اطلاق کیا جاتا ہے۔

شق القمر کا معجزہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے‌کفار مکہ کو کرکے‌دکھایا تھا۔
آپ‌صلی اللہ علی وسلم کی انگلیوں‌سے‌پانی بہنا بھی ایک معجزہ تھا۔
عربی کی ایک کتاب ہے جس کے‌لکھنے‌والے‌إبراہیم بن عیش الحمد ہیں
کتاب کا موضوع ہی معجزاتِ نبوی ہیں
کتاب کا نام ہے
(حق الیقین فی معجزات خاتم الانبیاء والمرسلین)
 
آصف شفیع صاحب آپ کے‌کلام کے کچھ‌اشعار جوکہ حسبِ حال وفکر تھے دل کو لگے
خدا کرے زورِ قلم اور زیادہ

اور دعا کی درخواست ہے
 
Top