یہ محبتوں کا کمال ہے ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح و تنقید

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید کرتا ہوں تمام احباب خیر سے ہونگے
آج ایک اور کوشش احباب کی خدمت میں برائے تنقید و اصلاح لایا ہوں
گذارش ہے احباب خاموشی سے پرہیز فرمائیں ۔۔۔
اللہ تمام احباب کو خوشحال رکھے ۔۔۔ آمین

نہ ہی قربتوں کا سوال ہے نہ ہی فاصلوں کا ملال ہے
وہ جہاں بھی ہے مرے پاس ہے یہ محبتوں کا کمال ہے

یہ جو شبنمی سا گلاب ہے یہ جو چاندنی کا شباب ہے
مجھے یوں لگے مرے روبرو مرے ہمنشیں کا جمال ہے

بڑی مدتوں کو گزار کر ترے شہر سے جو گزر ہوا
وہی تذکرہ سنا چاند کا، وہی چاندنی کا سوال ہے

نہ جہان کو کبھی ہو سکی نہ خبر کبھی یہ مجھے ہوئی
مرے دل کا کب وہ مکیں ہوا یہ محبتوں کا کمال ہے

تری یاد کی ردا اوڑھ کر ترے انتظار میں دل رہا
یہی کل مرا یہی آج ہے یہی حال تھا یہی حال ہے

س ن مخمور
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
دعوت نامہ

الف عین
محمد یعقوب آسی
سید عاطف علی
محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
محمد خلیل الرحمٰن
ابن رضا
فاتح
نایاب
سید فصیح احمد
لئیق احمد
عمر سیف
قیصرانی

@وہ تمام احباب جو اس فقیر کی کوشش پر ایک نظر ڈالیں گے

تمام احباب سے گزارش ہے خاموشی اور تعریف سے پرہیز فرمائیں
اس فقیر کی طبیعت خراب ہونے کا امکان ہے اس لئے تنقید اور رہنمائی
فرمائیں تاکہ طبیعت پر خوشگوار اثر ہو ۔۔۔۔

اللہ آباد و کامران رکھے تمام احباب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
عظیم

مخمور بھائی آپ بھی کمال کا مزاح کرتے ہیں ۔ '' اِس فقیر کی طبیعت خراب ہونے کا امکان ہے '' اللہ خیر کرے بھائی ایسی باتیں نہیں کرتے ( اچھے بچے : ) اللہ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔ آمین
 
نہ ہی قربتوں کا سوال ہے نہ ہی فاصلوں کا ملال ہے
وہ جہاں بھی ہے مرے پاس ہے یہ محبتوں کا کمال ہے
جناب مخمور صاحب
مدعوئین میں سے نہیں اور میرا مرتبہ بھی ایسا نہیں کہ تنقید کر سکوں لیکن سوال تو کیا ہی جا سکتا ہے
وہ جہاں بھی ہے
وہ کہیں بھی ہو
کون سا بہتر ہے؟
 
یہ جو شبنمی سا گلاب ہے یہ جو چاندنی کا شباب ہے
مجھے یوں لگے مرے روبرو مرے ہمنشیں کا جمال ہے
مجھے یوں لگے میں ایک گونہ غیر یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے شائد
کہوں، مان لو مرے روبرو
کیسا رہے گا؟
 
بڑی مدتوں کو گزار کر ترے شہر سے جو گزر ہوا
وہی تذکرہ سنا چاند کا، وہی چاندنی کا سوال ہے

یہ شعر تو اپنے معانیٰ شائد ادا نہیں کر پا رہا یا میری کم علمی آڑے آ رہی ہے، چاند کا تذکرہ کیوں سُنا اور چاندنی کا سوال کیا تھا؟ اب اگر کچھ ایسا ہوتا تو ؟

ہوئی مدتیں وہی روگ ہے، نہ بدل سکی ہیں حقیقتیں
نہیں قدر کوئی بھی چاند کی، یہی چاندنی کو ملال ہے
 
loneliness4ever

محفلین
تمام احباب کی محبت اور توجہ پر ممنون و مسرور ہوں
احباب کی توجہ پر خاص طور پر شکریہ کرنا چاہتا ہوں
اور امید کرتا ہوں یہ سلسلہ مستقل رہے گا

اللہ آباد و کامران رکھے ۔۔۔۔
 
Top