یہ دو فونٹ ٹیسٹ کریں

مہوش علی

لائبریرین
نیچے کی فائل میں دو فونٹ ہیں، جو کہ فی الحال صرف عربی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

medina quran font
And mry-kactqum font

آپ لوگ یہ کریں کہ قران کا عربی متن ورڈ میں پیسٹ کر کے ان دو فونٹز میں تبدیل کر کے دیکھیں۔ ( یا پھر عربی کی کسی بھی سائیٹ سے متن لے کر پیسٹ کر لیں)

ان میں سے پہلا فونٹ "مدینہ سٹائل" کا ہے، اور بہت خوبصورت نسخ فونٹ ہے (کم از کم نفیس ویب نسخ کی نسبت انتہائی خوبصورت ہے)

دوسرا فونٹ بھی ایک عربی نسخ فونٹ کا سٹائل ہے، مگر دوسرے فونٹ کے مقابلے کا نہیں۔ مگر اسکی ایک بہت ہی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ فونٹ چھوٹے سائز پر بھی بہت خوبصورت کام کرتا ہے (حتیٰ کہ نفیس ویب نسخ بھی چھوٹے سائز میں اتنا اچھا کام نہیں کر سکتا)۔ فی الحال اردو لینگوئج کو ایسے فونٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جو چھوٹے سائز پر اتنے اچھے نتائج دکھا سکے۔
ایک اور خاص بات اس فونٹ کی یہ ہے کہ اسکا Default Bold بھی قابلِ قبول حد تک خوبصورت ہے (اگرچہ کہ اتنا خوبصورت نہیں جتنا کہ الگ سے بولڈ ورژن کی صورت میں ہوتا ہے)۔
اس فونٹ کی چھوٹے سائز میں خوبصورت نظر آنے کی ایک وجہ ہے۔ ہنٹنگ کے علاوہ بھی کچھ اور ٹیکنالوجیز ہیں جو چھوٹے سائز پر مدد دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی Bidmap Embedding ہے، جو کہ اس فونٹ میں استعمال کی گئی ہے۔

اب میری کوشش یہ ہے کہ اس فونٹ کے خالق کو راضی کروں کہ ان فونٹز میں اردو اور دیگر پاکستانی علاقائی لینگوئجز کی سپورٹ بھی شامل کرے۔

ویسے اعجاز صاحب کے کمپیوٹر میں وائرس آ جانے کے بعد سے لیکر ابتک میں محفل نسخ پر مسلسل کام کر رہی ہوں اور کافی کامیابی بھی ہوئی ہے، مگر مسئلہ سب سے بڑا ابھی بھی یہ ہے کہ یہ چھوٹے سائز میں بہت برا ڈسپلے دے رہا ہے۔ اسکا سائز کم از کم 14 رکھیں تو ٹیکسٹ صحیح نظر آتا ہے۔

دعا کریں کہ مجھے ان ارادوں میں کامیابی ملے۔


فونٹ یہاں ہیںDownload here
 

شمشاد

لائبریرین
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو کامیابی عطا فرمائے،

مگر میں یہ فونٹ ڈاؤن لوڈ کیسے کروں؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالی آپ کواپنے ان نیک مقاصدمیں کامیاب و کامران کرے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو کامیابی عطا فرمائے،

مگر میں یہ فونٹ ڈاؤن لوڈ کیسے کروں؟

معذرت بھائی جی، چونکہ میرے پاس اس سیکشن میں فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت نہیں تھی اس لئے پہلے مجھے لائبریری سیکشن جا کر فائل اپلوڈ کرنی پڑی۔ اسکا لنک میں نے اب اپنی پہلی پوسٹ کے آخر میں دے دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دو دفعہ کوشش کی ہے دونوں دفعہ کلک کرنے پر یہ جواب آیا ہے :

عمومی خرابی
You haven't selected an attachment to download or view
 

مہوش علی

لائبریرین
جی قیصرانی بھائی،
میں اسی کی ہی بات کر رہی ہوں۔ انہی دو فونٹ کے لیے میں کوشش کر رہی ہوں کہ ان میں اردو سپورٹ شامل ہو جائے۔
آپ بھی اسکی ڈسکشن میں حصہ لے کر ان فونٹز کے خالق کو پیغام دیں کہ وہ اس میں اردو سپورٹ شامل کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں اپنی سی پوری کوشش کرتا ہوں۔ لیکن مجھے ٹیکنیکل بیک اپ درکار ہوگا کہ میرا علم فانٹس کی حد تک بالکل واجبی سے بھی تھوڑا ھے :(
 

قیصرانی

لائبریرین
باقی اس فانٹ یعنی Me-Quran کا سکرین شاٹ دیکھیں۔ الفاظ ہی ٹوٹے ھوئے ھیں سارے۔ کچھ اس بارے میں بھی بتائیں پلیز

Me_Quran.jpg
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
باقی اس فانٹ یعنی Me-Quran کا سکرین شاٹ دیکھیں۔ الفاظ ہی ٹوٹے ھوئے ھیں سارے۔ کچھ اس بارے میں بھی بتائیں پلیز

Me_Quran.jpg

اس میں الفاظ اس لیے ٹوٹے پھوٹے نظر آ رہے ہیں کیونکہ اس میں اردو سپورٹ موجود نہیں ہے۔
آپ ایسا کریں کہ کسی عربی سائیٹ سے (مثلا www.al-eman.com سے متن کاپی کر کے پیسٹ کریں، اور پھر اسے اس فونٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
اور اس سے بھی بہتر ہو گا اگر آپ قران کا عربی متن اس فونٹ میں ملاحظہ کریں۔


اسی طرح، جو دوسرا فونٹ ہے mry-kastQurn ....یہ اتنا خوبصورت تو نہیں، مگر قابل قبول ہے۔ مگر اس کی سب سے بہترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ چھوٹے سائز پر اتنا اچھا ڈسپلے دے رہا ہے کہ نفیس ویب نسخ اسکا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ (اس کے لیے بھی آپکو عربی متن ہی کاپی کر کے پیسٹ کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔ چلیں میں ذیل میں آپکو عربی متن کی ایک عبارت دیتی ہوں، اسے کاپی کر کے پیسٹ کر لیں، اور پھر ان دو فونٹز میں ملاحظہ فرمائیں:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الم {1}
ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ {2}
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ {3}
والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ {4}
أُوْلَ۔ئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُوْلَ۔ئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ {5}
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ {6}
خَتَمَ اللّهُ عَلَى قُلُوبِهمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عظِيمٌ {7}
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ {8}
يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ {9}
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ {10}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ قَالُواْ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ {11}
أَلا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَ۔كِن لاَّ يَشْعُرُونَ {12}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاء أَلا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاء وَلَ۔كِن لاَّ يَعْلَمُونَ {13}
وَإِذَا لَقُواْ الَّذِينَ آمَنُواْ قَالُواْ آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْاْ إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُواْ إِنَّا مَعَكْمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ {14}
اللّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ {15}
أُوْلَ۔ئِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوُاْ الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُواْ مُهْتَدِينَ {16}
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَاراً فَلَمَّا أَضَاءتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لاَّ يُبْصِرُونَ {17}
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ يَرْجِعُونَ {18}


نبذة: كتاب جمع أبو داود فيه السنن والأحكام، ولمَّا صنفه عرضه على أحمد بن حنبل فاستحسنه. ولم يقصر أبو داود سننه على الصحيح، بل خَرَّج فيه الصحيح، والحسن، والضعيف، والمحتمل، وما لم يجمع على تركه. وكان يري العمل بالضعيف في فضائل الأعمال، إذا لم يكن هناك غيره. ويُعد الكتاب من مظان الحديث الحسن، حيث جمعه من خمسمائة ألف حديث، انتقى منها 4800، ومن أحسن شراحه الإمام الخطابي في كتاب معالم السنن. وقبلته الأمة بالرضا فرض الله عنه وجزاه خير الجزاء. نبذة: كتاب جمع أبو داود فيه السنن والأحكام، ولمَّا صنفه عرضه على أحمد بن حنبل فاستحسنه. ولم يقصر أبو داود سننه على الصحيح، بل خَرَّج فيه الصحيح، والحسن، والضعيف، والمحتمل، وما لم يجمع على تركه. وكان يري العمل بالضعيف في فضائل الأعمال، إذا لم يكن هناك غيره. ويُعد الكتاب من مظان الحديث الحسن، حيث جمعه من خمسمائة ألف حديث، انتقى منها 4800، ومن أحسن شراحه الإمام الخطابي في كتاب معالم السنن. وقبلته الأمة بالرضا فرض الله عنه وجزاه خير الجزاء. نبذة: كتاب جمع أبو داود فيه السنن والأحكام، ولمَّا صنفه عرضه على أحمد بن حنبل فاستحسنه. ولم يقصر أبو داود سننه على الصحيح، بل خَرَّج فيه الصحيح، والحسن، والضعيف، والمحتمل، وما لم يجمع على تركه. وكان يري العمل بالضعيف في فضائل الأعمال، إذا لم يكن هناك غيره. ويُعد الكتاب من مظان الحديث الحسن، حيث جمعه من خمسمائة ألف حديث، انتقى منها 4800، ومن أحسن شراحه الإمام الخطابي في كتاب معالم السنن. وقبلته الأمة بالرضا فرض الله عنه وجزاه خير الجزاء.


باقی آپ نے جو فونٹ مہیا کیا ہے، کیا اس میں اردو سپورٹ بھی موجود ہے؟ اگر نہیں، تو پھر یہ اُس وقت تک بیکار ہے جبتک اس میں اردو سپورٹ نہ آ جائے۔
د
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش بہن، میں نے عثمانی فانٹس میں لکھا ھوا قرآن پاک اور فانٹس، دونو کو جی میل پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ ذرا دیکھ کر اپنی رائے تو دیں

مجھے یہ فانٹس بھی اچھے لگے، اور کئی سو صفحات کی فائل، بلا رکے سکرول اور پیج اپ پیج ڈاؤن کر رھی ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش بہن، میں نے عثمانی فانٹس میں لکھا ھوا قرآن پاک اور فانٹس، دونو کو جی میل پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ ذرا دیکھ کر اپنی رائے تو دیں

مجھے یہ فانٹس بھی اچھے لگے، اور کئی سو صفحات کی فائل، بلا رکے سکرول اور پیج اپ پیج ڈاؤن کر رھی ہے

قیصرانی بھائی، میرے پاس یہ فانٹس اور قران فائل نہیں کھل رہی۔ لیکن انہیں ایک نظر دیکھنے کے بعد اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ یونیکوڈ کے لیے کارآمد نہیں ہیں بلکہ کوئی اور ہی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

آپ ان فونٹس میں کچھ لکھنے کی کوشش کریں، آپ دیکھیں کہ آپ کچھ بھی نہیں لکھ پائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
می قرآن تو میں نے بھی ڈاون لوڈ کر رکھا ہے اور یہ بھی اوپن سورس ہی ہے اس کے خالق کے مطابق۔ کیا اس کے گلفس بھی استعمال کر کے پاک ٹائپ کے ٹمپلیٹ میں لگا دئے جائیں؟
اوہ مہوش۔ پرسوں میں نے پھر وولٹ ڈاؤن لوڈ کر کے محفل فانٹ پر پھر کام شروع کر دیا ہے۔ شاید کل تک مکمل کر دوں گا۔ اب اس کا نام محفل ہی کر دیا ہے بجائے محفل نسخ کے۔ دوسرے سارے کام بند ہیں آج کل۔
 

دوست

محفلین
یہ جو آزاد فونٹ ہے اس کی فائل میں کوئی لائسنس وغیرہ نہیں دیا ہوا کیا؟؟؟
اس کو پڑھ کر مناسب تبدیلیاں کرلیں۔
 

designer

محفلین
السلام علیکم مہوش سسٹر،
بہت اچھی شیرنگ کی ہے آپ نے۔۔۔اللہ جزائ خیر عطا فرمائیں۔۔۔۔۔امین۔۔۔۔۔۔برائے مہربانی مجھے بھی یہ فونٹ سینڈ کردیں۔۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔۔
medina quran font
And mry-kactqum font
اور اسکے اسکرین شارٹ کہا ں مل سکتے ہیں؟؟؟؟
 
Top