ساحر یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں

شوکت پرویز نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 28, 2018

  1. شوکت پرویز

    شوکت پرویز محفلین

    مراسلے:
    795
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Breezy
    ساحر لدھیانوی

    یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں
    انہیں پانے کی دھن میں ہرتمنا بھول جاتے ہیں

    تم اپنی مہکی مہکی زلف کے پیچوں کو کم کرلو
    مسافر ان میں گِھر کر اپنا رستہ بھول جاتے ہیں

    یہ آنکھیں جب ہمیں اپنی پناہوں میں بلاتی ہیں
    ہمیں اپنی قسم ہم ہر سہارا بھول جاتے ہیں

    تمہارے نرم و نازک ہونٹ جس دم مسکراتے ہیں
    بہاریں جھینپتی ہیں، پھول کِھلنا بھول جاتے ہیں

    بہت کچھ تم سے کہنے کی تمنا دل میں رکھتے ہیں
    مگر جب سامنے آتے ہو، کہنا بھول جاتے ہیں

    محبت میں زباں چپ ہو تو آنکھیں بات کرتی ہیں
    یہ کہہ دیتی ہیں وہ باتیں، جو کہنا بھول جاتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    یہی گیت سریش واڈیکر اور لتا منگیشکر کی آواز میں سنیے۔ موسیقار: ہری دیاناتھ منگیشکر اور فلم دھنوان

     

اس صفحے کی تشہیر