یہودیوں کی مخالفت میں ایرانی سب سے پیچھے

الف نظامی

لائبریرین
ابھی تک تو بس اتنا ہی تعاون کیا ہے کہ بھارتی اور دیگر مغربی سیکولرجمہوریتوں کی طرح فتنہ بہایت اور قادیانیت کو اپنی پارلیمان کے ذریعہ کافرین، مرتدین ، تکفرین کی لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ جسکا اسرائیلی اسلامی بنیاد پرستوں کو سخت افسوس ہے اور وہ اقتدار میں آتے ہی دیگر اسلامی جمہوریتوں کی طرح ان دو اسلامی فتنوں کو بذریعہ پارلیمان حل کرنے کی کوشش کریں گے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Islamic_Movement_in_Israel
http://en.wikipedia.org/wiki/Israeli_Ahmadis
http://en.wikipedia.org/wiki/Bahá'í_World_Centre
اچھا یہ قادیانیت اور بہایت کا کوئی نیا اتحاد قائم ہوا ہے؟ بڑی گل اے بئی۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
میری مراد سروے رپورٹ سے تھی۔ کیا پاکستان میں بھی سروے ہوا ہے؟ اور اس کے نتائج کیا ہیں؟
سروے کا جاننا ضروری نہیں۔ یہیں اسی محفل پر مجھ سمیت کئی اراکین کو یہودی اور یہودی صفت اور یہودی نواز قرار دیا جا چکا ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیجئے کہ قوم کس نہج پر جا رہی ہے :)
 
arifkarim

معطل
وکی پیڈیا اچھی بھلی چیز ہے، لیکن آپ کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے لوگ اس سے برگشتہ ہوئے چلے جاتے ہیں۔

جان چھوڑ دیں اس وکی پیڈیا کی۔ :)
میں یہاں فارم پرکئی بار باور کرا چکا ہوں کہ مستند حوالہ جات اور دلائل کے بغیر میں کچھ نہیں لکھتا۔ اوپر وکی کے لنک میں حالیہ امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کرنے والی سب سے بڑی اسلامی تنظیم مؤتمر عالم اسلامی کا ذکر ہے جس میں 57 مسلم اکثریت ممالک شامل ہیں:
b327.gif

یہ ایک تنظیم اپنی ممبرشپ کے لحاظ سے بے شمار یہودی مفادات کی حفاظت کرنے والی تنظیموں پر بھاری ہے لیکن اسکی عملی کارکردگی ابتداء سے لیکر ابتک صفر رہی ہے۔ پچھلے چند دہائیوں سے تقریباً روزانہ کی تعداد میں وقوع پزیر ہونے والے عالمی اسلامی دہشت گرد حملوں کے جواب میں امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کرنےوالی اس سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم کو "دہشت گردی" کی غیر جانبدارانہ اور درست تعریف ومعنی ڈھونڈنے میں ہی فی الحال مسائل کا سامنا ہے۔ :) جیسے اگر فلسطینی اسلامی دہشت گرد نہتے اسرائیلی شہریوں کو گولابارود سے اڑا دیں ، انکے کم سن بچوں کو بے دردی سے ذبح کر دیں تو وہ جہاد ہے اور انکی آزادی کی جنگ ہے۔ لیکن اگر اسکے دفاع میں اسرائیلی جدید ہتھیاروں کا استعمال کریں تو وہ ریاستی دہشت گردی ہے؟ یہ کیسی بے منطقی سی تعریف ہے دہشت گردی کی؟ :)
http://en.wikipedia.org/wiki/Organisation_of_Islamic_Cooperation#Terrorism
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Islamic_terrorist_attacks
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
پروپگنڈا اینلائیسیس ۔
ساری دنیا کے مسلمانو! اکٹھے ہو جاو۔ امریکہ تمہیں تقسیم کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
واقعی کیا بہترین طریقہ ہے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کا کہ یہ کہا جائے کہ کچھ مسلمان یہودیوں سے کم نفرت کرتے ہیں۔ اس سے زیادہ پراپیگنڈا کیا ہو سکتا ہے کہ مسلمان کسی غیرمسلم سے انتہائی سے کم نفرت کرتے ہیں۔
 
قادیانیوں اور بہائیوں کے خلاف اول دن سے یہ مومنین الزام لگاتے پھرتے ہیں کہ یہ انگریز اور یہود کا خودکاشتہ پودا ہیں، انکی طرفداری کرتے ہیں یا باقی مسلمین کی طرح انکے خلاف عام نفرت، بغض، دنگا فساد، جہاد وغیرہ کو فروغ نہیں دیتے۔ مطلب انکے نزدیک ایک اچھا اور نیک مسلمان وہی ہے جو ان اکثریتوں کے جیسا جذبہ ایمانی سے بھرپور مگر عقل اور منطق سے پیدل ہو۔
جیسا کہ اس دھاگے میں ایرانی مسلمانوں کو یہودیوں کی سب سے کم مخالفت کرنے پر موضوع بحث بنایا جا رہا ہے جہاں موضوع بحث مسلمانوں کے یہودیوں سے بہترین تعلق رکھنے والا ملک ہونا چاہئے تھا۔ وہاں ان نفرت پرستوں اور منفی سوچ رکھنے والے جذباتی مسلمانوں کو الٹا یہود کیخلاف کم نفرت دکھانے پر ایرانی مسلمانوں سے تشویش ہو رہی ہے :)

جب آپ کے مذہب میں مرتد کی انتہائی سخت سزا ہے تو بہتر ہے کہ ایسی باتیں کرنے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں۔
آپ اس دین اسلام سے کب نکلے؟ ہم تو اس سے تقریباً روز انہ خارج ہوتے پائے جاتے ہیں :)
 
x boy

محفلین
آ
قادیانیوں اور بہائیوں کے خلاف اول دن سے یہ مومنین الزام لگاتے پھرتے ہیں کہ یہ انگریز اور یہود کا خودکاشتہ پودا ہیں، انکی طرفداری کرتے ہیں یا باقی مسلمین کی طرح انکے خلاف عام نفرت، بغض، دنگا فساد، جہاد وغیرہ کو فروغ نہیں دیتے۔ مطلب انکے نزدیک ایک اچھا اور نیک مسلمان وہی ہے جو ان اکثریتوں کے جیسا جذبہ ایمانی سے بھرپور مگر عقل اور منطق سے پیدل ہو۔
جیسا کہ اس دھاگے میں ایرانی مسلمانوں کو یہودیوں کی سب سے کم مخالفت کرنے پر موضوع بحث بنایا جا رہا ہے جہاں موضوع بحث مسلمانوں کے یہودیوں سے بہترین تعلق رکھنے والا ملک ہونا چاہئے تھا۔ وہاں ان نفرت پرستوں اور منفی سوچ رکھنے والے جذباتی مسلمانوں کو الٹا یہود کیخلاف کم نفرت دکھانے پر ایرانی مسلمانوں سے تشویش ہو رہی ہے :)

آپ اس دین اسلام سے کب نکلے؟ ہم تو اس سے تقریباً روز انہ خارج ہوتے پائے جاتے ہیں :)
آئے درود شریف پڑھتے ہیں
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی اور رسول جیسا کہ ہم سب کا ایمان کا حصہ ہے ایک نعرہ لگاتے ہیں
اور ایسے لوگوں کی مزمت کرتے ہیں جو کہتے ہیں مسلمان ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے ،،

آخر میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام ان کی آل پر اور خلفائے راشدین پر اور تمام مومنوں پر جنکا ایمان ویسا ہی جیسا خلفائے راشدین کا ایمان تھا
آمین
 
وکی پیڈیا ؛آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن ؛پر وینڈیلزم vandalism ؛ چند شواہد
(cur | prev)07:36, 13 May 2014ClueBot NG (talk | contribs)‎ m . . (42,898 bytes) (-90)‎ . . (Reverting possible vandalism by Sajidiqbal14 to version by Danlaycock. False positive? Report it. Thanks, ClueBot NG. (1834242) (Bot)) (undo)
اس سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں آپ؟؟ :) :)
 
arifkarim

معطل
آ

آئے درود شریف پڑھتے ہیں
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی اور رسول جیسا کہ ہم سب کا ایمان کا حصہ ہے ایک نعرہ لگاتے ہیں
اور ایسے لوگوں کی مزمت کرتے ہیں جو کہتے ہیں مسلمان ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے ،،

آخر میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام ان کی آل پر اور خلفائے راشدین پر اور تمام مومنوں پر جنکا ایمان ویسا ہی جیسا خلفائے راشدین کا ایمان تھا
آمین

اس درود کو پڑھنے کے بعد اس پر عمل کرنے والا بھی تو بنیں:
DAROOD.JPG
 
حسینی

محفلین
یقینا یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل یا صہیونیت کی مخالفت میں زمین آسمان کافرق ہے۔
ایران من حیث حکومت اور عوام اسرائیل کا مخالف ہے۔۔۔۔ جبکہ یہودیوں کا ہرگز نہیں۔ ایران کے اندر بھی اک تعداد یہودیوں کی اب بھی آباد ہے۔
اس مخالفت کی اک جھلک دیکھنی ہو تو ہر سال 11 فروری کو ایران کی سڑکوں پر نکلنے والے کروڑوں ایرانیوں کے نعرے گوش فرما لیں۔
یہودیت آسمانی دین ہے۔۔۔ اگرچہ ہم قائل ہیں کہ اس میں تحریف ہوا ہے۔۔۔ لیکن یہ دین اور اس کی اصل کتاب ہمارے نزدیک بھی محترم ہیں۔
فقہ کے مطابق یہودی(اہل کتاب) کے ساتھ نکاح اور اس کے ہاتھ کا کھانا پینا سب کچھ جائز ہے۔۔۔ تو مخالفت کس بات کی۔
 
arifkarim

معطل
میں نے نہ سوال کیا ہے نہ جواب دیا ہے
میں کہا آیئے ہم سب درود پڑھتے ہیں
ہاہاہا۔ میرا یہ مطلب تھا کہ جس درود شریف کا ورد آپ مرد مومن بننے کیلئے شب و روز کرتے پھرتے ہیں، کسی دن اسکا مطلب بھی سمجھ لیں تو اچھا ہوگا۔ آل ابراہیم سے مراد صرف خالص عربی النسل ہی نہیں ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہلسلم کے ایک اور بیٹے حضرت اسحاق علیہلسلم سے جو آل اولاد ہوئی وہ بعد میں جاکر بنی اسرائیل اور آجکل کی یہود قوم کہلائے۔ یعنی آپکا اپنا دین اسلامی آپ پر فرض کرتا ہے کہ دن میں کئی بار روزانہ حضرت ابراہیم علیہلسلم اور انکی آنے والی آل اولاد کی برکت کیلئے اللہ سے دعا کریں۔ یعنی جس یہود قوم کیخلاف آپنے اپنی پوری زندگی وقف کی ہوئی ہے اسی قوم کی برکت کیلئے آپ روزانہ دن میں کئی بار مسلسل اپنی پیدائش سے دعا گو بھی ہیں :) کیایہ کھلا تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Bani_Isra'il

یہودیت آسمانی دین ہے۔۔۔ اگرچہ ہم قائل ہیں کہ اس میں تحریف ہوا ہے۔۔۔ لیکن یہ دین اور اس کی اصل کتاب ہمارے نزدیک بھی محترم ہیں۔
عیسائی بھی یہی مانتے ہیں کہ یہودیت کا آسمانی دین نامکمل ہے لیکن وہ تحریف کے قائل نہیں ہیں۔ اسکے برعکس یہودیوں کا نظریہ یہ ہے کہ قدیم یہودی دین میں تحریف کر کے ایک نئے دین اسلام کا آغاذ کیا گیا:
http://answering-islam.org/Gilchrist/Vol1/5b.html
 
فرخ

محفلین
یار سی این این نے اگر پوسٹ کی ہے تو اسکا لنک بھی ہوگا۔۔ یا بس اندھوں کی طرح کسی نے سی این این کا نام لکھ دیا ہے تو یقین کرلیا کہ واقعی ہوگی۔۔۔۔۔ ذرا سی این این کا وہ لنک بھی فراہم کر دیں جہاں یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔۔۔۔۔
 
فرخ

محفلین
یقینا یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل یا صہیونیت کی مخالفت میں زمین آسمان کافرق ہے۔
ایران من حیث حکومت اور عوام اسرائیل کا مخالف ہے۔۔۔ ۔ جبکہ یہودیوں کا ہرگز نہیں۔ ایران کے اندر بھی اک تعداد یہودیوں کی اب بھی آباد ہے۔
اس مخالفت کی اک جھلک دیکھنی ہو تو ہر سال 11 فروری کو ایران کی سڑکوں پر نکلنے والے کروڑوں ایرانیوں کے نعرے گوش فرما لیں۔
یہودیت آسمانی دین ہے۔۔۔ اگرچہ ہم قائل ہیں کہ اس میں تحریف ہوا ہے۔۔۔ لیکن یہ دین اور اس کی اصل کتاب ہمارے نزدیک بھی محترم ہیں۔
فقہ کے مطابق یہودی(اہل کتاب) کے ساتھ نکاح اور اس کے ہاتھ کا کھانا پینا سب کچھ جائز ہے۔۔۔ تو مخالفت کس بات کی۔

دراصل بات مخالفت کی یوں بنتی ہے کہ ان تحاریف ( جس سے بائیبل بھی محفوظ نہیں رہی) کے نتیجے میں یہ قدیم آسمانی ادیان جس فتنے کی شکل اختیار کر چکے ہیں، دوسروں کے لئے خطرناک بنتے جا رہے ہیں، گو کہ میں اس چیز کا بھی قائل ہوں کہ خود اسلام میں ایسی تحاریف کی کوششیں بھی جاری ہیں اور خود مسلمانوں میں بھی ایسے ہی فتنے بڑھتے چلے جا رہے ہیں، مگر کسی بھی صورت میں یہ تباہی کی طرف ہی لے جاتے ہیں۔۔۔
اسرائیل اور اسکے چاہنے والے یہودیوں میں جو انتہا پسندی موجود ہے اسی کی وجہ سے وہ دوسرے اقوام سے فتنہ انگیزی میں نظر آتے ہیں۔ یہ محض مسلمانوں سے پنگا نہیں ہے۔۔ دنیا کی دوسری غیر مسلم اقوام میں بھی انکے خلاف نفرت پائی جاتی رہی ہے۔۔۔ اور اسی چیز نے عیسائیوں کو بھی بدنام کیا ہوا ہے۔۔۔۔ اور انہی فتنوں سے قرآن اور حدیث نے بھی خبردار کیا ہے۔۔۔
 
فرخ

محفلین
ہاہاہا۔ میرا یہ مطلب تھا کہ جس درود شریف کا ورد آپ مرد مومن بننے کیلئے شب و روز کرتے پھرتے ہیں، کسی دن اسکا مطلب بھی سمجھ لیں تو اچھا ہوگا۔ آل ابراہیم سے مراد صرف خالص عربی النسل ہی نہیں ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہلسلم کے ایک اور بیٹے حضرت اسحاق علیہلسلم سے جو آل اولاد ہوئی وہ بعد میں جاکر بنی اسرائیل اور آجکل کی یہود قوم کہلائے۔ یعنی آپکا اپنا دین اسلامی آپ پر فرض کرتا ہے کہ دن میں کئی بار روزانہ حضرت ابراہیم علیہلسلم اور انکی آنے والی آل اولاد کی برکت کیلئے اللہ سے دعا کریں۔ یعنی جس یہود قوم کیخلاف آپنے اپنی پوری زندگی وقف کی ہوئی ہے اسی قوم کی برکت کیلئے آپ روزانہ دن میں کئی بار مسلسل اپنی پیدائش سے دعا گو بھی ہیں :) کیایہ کھلا تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Bani_Isra'il
آپ کے اس کھلے تضاد کا جواب بہت پہلے ہی قرآن میں اللہ سبحان وتعالیٰ نے دے دیا تھا کہ:
یاد کرو کہ جب ابراہیمؑ کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزما یا اور وہ اُن سب میں پورا اتر گیا، تو اس نے کہا: "میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں" ابراہیمؑ نے عرض کیا: "اور کیا میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے؟" اس نے جواب دیا: "میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے" (124، سورہء بقرہ)
اسلئے ان میں تمام اولادیں نہیں آتیں اور یہ بات بھی واضح ہے کہ ان میں ظالم بہت ہونگے۔۔ اور بنی اسرائیل کے ظلم و ستم کی داستانوں سے تاریخ بھری ہوئی ہے۔ اور حقیقتا اس زمرے سے مسلمان بھی الگ نہیں ہیں۔۔
اور قرآن صرف ان لوگوں کو جنت کی بشارت بھی دیتا ہے جو اللہ کی کتاب پر قائم رہے اور شرک نہ کیا، چاہے وہ یہودیوں میں سے ہوں، عیسائیوں میں سے ۔۔۔۔۔۔

تو جی ہاں، ہم ان کے لئے بھی برکت کی دعا کرتے ہیں جو اللہ کی کتاب کی پیروی کرتے ہیں اور شرک نہیں کرتے، چاہے یہودی ہوں، عیسائی ہوں یا مسلمان۔۔۔۔۔ اور ویسے بھی۔۔۔۔

ابراھیم نہ یہوودی تھے اور نہ نصرانی لیکن سیدھے راستے والے مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے (۶۷) (سورہء آل عمران)

اور ویسے اگر آپ چاہئیں تو بنی اسرائیل کے وہ کرتوت جن کی وجہ سے وہ مردود ہوئے یا ان پر عذاب الٰہی نازل ہوا، خود قرآن میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر اس سے مطلب وہ لوگ ہرگز نہیں ہیں جو اللہ کی کتاب کی پیروی کرتے ہیں اور شرک اور ظلم سے بچتے ہیں۔۔۔
 
Top