یک نہ شد دو شد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (احوال ایک ملاقات کا)

گرو جی

محفلین
شکریہ گروجی ۔۔ یہ آپ کی محبت ہے ۔۔ مخل ہونے کی کیا کہی ۔۔ مغل مخل ہونے والوں کو انعام سے نوازتے تھے
سو ۔۔ گڑ گاؤں سمیت بارہ گاؤں آپ کے ہوئے ۔۔ بس موٹیشن اور انتقال کا مرحلہ خود طے کیجے گا۔
والسلام

کہیں انتقالِ زمیں‌کے چکر میں میں ہی انتقال نہ کر جاؤں
اور آپ پہلے مغل ہیں آخری مغل بادشاہ کے بعد جو مغل ہونے کی اجازت دیتے ہیں ورنہ یہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
کہیں انتقالِ زمیں‌کے چکر میں میں ہی انتقال نہ کر جاؤں
اور آپ پہلے مغل ہیں آخری مغل بادشاہ کے بعد جو مغل ہونے کی اجازت دیتے ہیں ورنہ یہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ہمارا وعدہ رہا کہ آپ انتقال نہیں کریں گے ۔
رہی بات اجازت کی تو ۔۔ کم از کم ہمیں سلام ہی کیجئے کہ اس دور میں آپ کو کوئی سہولت دی ۔۔ :grin:
 
حضور ابھی تو آپ "ون آن ون" ملاقات کا کہہ رہے تھے، اب یہاں جلسہ عام شروع کرا دیا ہے؟
ہاہاہا۔۔۔۔
ویسے فہد بھائی! کراچی کے بلاگرز کی میٹنگ کا پتا چلا؟ سنیچر ہی کو ہے اور ہمیں شاید یہ ملاقات ملتوی کرنی پڑے۔
 
مغزل

محفلین
کوئ بات نہیں جناب میں ’’ بلاگرز ‘‘ کی بلاؤں کے اجتماع کے حق میں ملاقات سے دستبردار ہوتا ہوں۔
 
کوئ بات نہیں جناب میں ’’ بلاگرز ‘‘ کی بلاؤں کے اجتماع کے حق میں ملاقات سے دستبردار ہوتا ہوں۔
ملاقات سے دستبردار نہیں، آپ نے بھی بحیثیت بلاگر شرکت کرنی ہے اس اجتماع میں۔ یہ پیغام ہے شعیب صفدر ایڈووکیٹ صاحب کا۔ :)
 
مغزل

محفلین
گرو میاں اس میں میرا کیا قصور،
عمار بھائی میں کہا ں کا بلاگر ہوگیا ۔
مجھے تو الف ب بھی نہیں‌معلوم
یہ نہ ہو اپنا سا منھ لے کے واپس آجاؤں۔
والسلام
 
تو جلدی سے بلاگ شروع کردیں نا۔۔۔ اور ویسے بھی ضروری نہیں کہ آپ بلاگ لکھتے ہوں۔ بلاگنگ کیا ہے، کیسے ہوتی ہے، اس بارے میں بھی جاننے کے لیے شرکت مفید ہے۔۔۔ ساتھ ضرور چلیے گا۔
 
مغزل

محفلین
ٹھیک ہے صاحب ۔۔ آجاؤں گا۔
اب اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں کا کیا ڈر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابن عادل

محفلین
انٹرنیٹ پر شاید پہلی دفعہ اس قدر خوبصورت تحریر پڑھی ہے ۔ دعا ہے اللہ آپ کو دوسرا ” مرزا فرحت اللہ بیگ ” بنادے ۔ اگر آپ پسند کریں ۔
”مضبوط ہاتھ جن کی فنکارانہ انگلیاں عزم محکم اور مشقت کی چغلی کھارہی تھیں ،”
یہاں اگر ” پتہ دے رہی تھیں ” استعمال ہوتا تو کیسا رہتا ۔
 
محترمی ابنِ عادل
آداب و سلام ِ مسنون !
سب سے پہلے تو محفل میں‌خوش آمدید ۔
آپ سے التماس گزار ہوں کہ آپ اپنا مٍفصل تعارف یہاں پیش فرمائیں
اب کچھ اس مراسلے کہ بابت :
آپ کی محبت ہے کہ آپ نے ناچیز کا طرزِ تحریر پسند کیا اور اسے پہلی بار پر معمول کیا۔
وگرنہ دنیا میں ایک ایک شاہکار کلام، تحریر اور شخصیت موجود ہے ۔ آپ کی دعا سر آنکھوں پر
مگر مجھے کسی کا نقش نہیں بننا ۔۔ ہر شخص اپنی اکائی پر پیدا ہوتا ہے سو میرے حق میں دعا کیجئے کہ
میں ’’ م۔م۔مغل ‘‘ (محمد محمود مغل ) بن جاؤں اور اپنا ذائقہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاؤں۔

”مضبوط ہاتھ جن کی فنکارانہ انگلیاں عزم محکم اور مشقت کی چغلی کھارہی تھیں ،”

کا اقتباس اس بات کی ’’ چغلہی ‘‘ کھارہا ہے کہ آپ فنکار ہیں اور زبان کے معاملے میں خاصے محتاط بھی۔
پتہ دے رہی تھی ۔۔ کا جملہ مجھے پسند آیا ۔۔ اور یقینا اس میں‌کوئی قباحت نہیں ۔۔ مگر اپنے اپنے مزاج
کی بات ہے ۔ آپ مذکورہ سطر میں چاشنی تلاشتے ہیں اور میں مروجہ ۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
آپ کی محبت دلنوازی کرم نوازی حوصلہ افزائی اور دعا کا ایک با ر پھر شکریہ۔
امید ہے دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
عمار ۔۔۔۔ شامل کے ابا جان ۔۔۔
کہاں ہو یارو ۔۔؟؟
کیا کیا نہ یاد آتا ہے جب یاد آتا ہے
ہم تم کو بھول جائیں مگر کیسے بھول جائیں
(لیاقت علی عاصم)
 
Top