یک شعردلاویزے

سیما علی

لائبریرین

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے-افتخار عارف
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اسکو گھر کردے
یہ روشنی کہ تعاقب میں بھاگتا ہوا دن
جو تھک گیا ہے تو اب اسکو مختصر کردے
میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہوں بہت
جو ہو سکے تو دعاوں کو بے اثر کردے
ستارہ سحری ڈوبنے کو آیا ہے
ذرا کوئی مرے سورج کو باخبر کردے
قبیلہ وار کمانیں کڑکنے والی ہیں
مرے لہو کی گواہی مجھے نڈر کردے
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدا
اجاڑ دے میری مٹی کو در بدر کردے
مری زمین میرا آخری حوالہ ہے
سو میں رہوں نہ رہوں اسکو بارور کردے
 
نور وجدان

واہ بہت عمدہ
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے کہ بُہت اچھی ہُوں اور بَخیریت ہُوں ...........
سُنا ہے شہر بھر میں سناٹا ہے اور ویران صدیوں تلے پڑا یہ دل میرا پکار رہا ہے صنم آشنا کو:)
شکر الحمد للہ بہت اچھی ہیں یہ تو ہمیں پہلے سے پتہ ہے ۔ بخیریت ہیں اسکی تقویت ہوئی۔۔۔۔اب پتہ چلا کہ شرارتی بھی ہیں:):)
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے کہ بُہت اچھی ہُوں اور بَخیریت ہُوں ...........
سُنا ہے شہر بھر میں سناٹا ہے اور ویران صدیوں تلے پڑا یہ دل میرا پکار رہا ہے صنم آشنا کو:)
ہم بھی دریا ہیں، ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے!!!!!!
جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
 
نور وجدان

لائبریرین
شکر الحمد للہ بہت اچھی ہیں یہ تو ہمیں پہلے سے پتہ ہے ۔ بخیریت ہیں اسکی تقویت ہوئی۔۔۔۔اب پتہ چلا کہ شرارتی بھی ہیں:):)

یہ شرارت بھی برجستہ ہوئی آپ کو دیکھ کے:)
آپ سنائیں کیسی ہیں؟ بسمل شاعر کا تعارف بھی کرادیجیے:)
 
سیما علی

لائبریرین
یہ شرارت بھی برجستہ ہوئی آپ کو دیکھ کے:)
آپ سنائیں کیسی ہیں؟ بسمل شاعر کا تعارف بھی کرادیجیے:)
بہت اچھی لگی برجستگی آپ کی ،شکر الحمد للہ آپ کو دیکھ دل شاد ہوا۔؀
ستم تو یہ ہے کہ ظالم سخن شناس نہیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ شرارت بھی برجستہ ہوئی آپ کو دیکھ کے:)
آپ سنائیں کیسی ہیں؟ بسمل شاعر کا تعارف بھی کرادیجیے:)
بسمل صابری کا نامِنامی بھی خاص اہمیت رکھتا ہے جن کا شعری سفر نصف صدی پر محیط ہے۔ وہ دنیائےاردو میں اپنی ایک شعری پہچان رکھتی ہیں اور پاک بھارت کی ہر دل عزیزشاعرہ ہیں ہم نے جب اُن کے شعری مجموعہ ’’پانی کا گھر‘‘ اور ’’روشنیوں کےرنگ‘‘ کا مطالعہ کیا تو ہمیں اُن کے شعری مزاج میں روایت اور جدت کا حسیں امتزاج نظر آیا اُن کے اوّلین شعری مجموعہ ’’پانی کا گھر‘‘ جو 1998ء میںمنصہ شہود پر آیا جس نے بے پناہ داد و تحسین کی دولت سمیٹی۔ 2008ء میں اسکا دوسرا ایڈیشن چھپا اس مجموعے کا یہ شعر اتنا مقبول ہوا کہ زباں زدِ عامہو گیا ؎

وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے

مجموعہ ہٰذا میں زیادہ تر غزلیات، کچھ آزاد منظومات، قطعات اور نمونے کے گیت شامل ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ شرارت بھی برجستہ ہوئی آپ کو دیکھ کے:)
آپ سنائیں کیسی ہیں؟ بسمل شاعر کا تعارف بھی کرادیجیے:)
J0mf0d2_d.jpg
 
Top