یو ٹیوب پر ڈالنے کے لیے تعلیمی مواد پر مشتمل ویڈیوز کیسے بنائی جائیں؟

ابو ہاشم

محفلین
یو ٹیوب پر ڈالنے کے لیے تعلیمی مواد پر مشتمل ویڈیوز کیسے بنائی جائیں؟ اس کے لیے کیاموبائل کے کیمرے سے کام چل جائے گا یا الگ کوئی کیمرہ لینا پڑے گا اور مزید یہ کہ ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کے لیے اور اس میں ضروری متن لکھنے، تصویر لگانے اور بعض اوقات کوئی اینیمیشن شامل کرنے کے لیے کونسا سافٹ ویئر درکار ہوگا اور کیا یہ سافٹ ویئر خریدنا پڑے گا یا اس کا کوئی مفت ورژن بھی ہے۔ احباب سےاس بارے میں معلومات درکار ہیں
 

دوست

محفلین
سادہ گوگل سرچ سے جواب مل سکتا ہے۔ خود ریسرچ کر کے یہاں بھی اپڈیٹ کریں۔ بلکہ اردو میں ویڈیو بنا کر اپلوڈ کریں۔
 

ابو ہاشم

محفلین
ذہن میں یہ خیال آیا تو سوچا کہ اس بارے ابتدائی معلومات لے لوں ۔ مصروفیات بھی کافی ہیں اور طبیعت میں سستی بھی کچھ کم نہیں ۔ ویک اینڈ پر کوشش کر کے کچھ وقت نکالا جا سکتا ہے ۔ ہو سکتا ہے ویڈیو بنانے کی نوبت نہ آئے ۔ بہرحال گوگل کر کے دیکھتا ہوں ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کے لیے اور اس میں ضروری متن لکھنے، تصویر لگانے اور بعض اوقات کوئی اینیمیشن شامل کرنے کے لیے کونسا سافٹ ویئر درکار ہوگا اور کیا یہ سافٹ ویئر خریدنا پڑے گا یا اس کا کوئی مفت ورژن بھی ہے۔
مفت سافٹ وئیر بلِینڈرBlender کی مدد سے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا
 
Top