یو ٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈر

ماروا ضیا

محفلین
آئی ڈی ایم کے لیٹسٹ ورژن کا بھی کریک ہے میرے خیال میں تو آئی ڈی ایم زیادہ اچھا ہے کیوں کے میں بھی وہی استعمال کرتی ہوں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہنا ایپلی کیشن تو خیر ایک عرصہ استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا میں مذکورہ ربط استعمال کرتا ہوں۔ میوزک ایبل ۔۔ سادہ سا طریقہ ہے کہ مطلوبہ ویڈیو یا آڈیو ربط کاپی پیسٹ کیجے اور ڈاؤن لوڈ کر لیجے ۔ فارمیٹس کی وسیع فہرست موجود ہے۔ شرط بس اتنی سی ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں جاوا کا اپ ڈیڈیٹڈ ورژن موجود ہو۔ دیگر احباب بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ فائل فارمیٹ کنورژن اور سائز کی سہولت موجود ہے۔ سلامت باشید روز بخیر

منسلکات :
بلال میاں ، مانی بلی ، محسن میاں ، ماروا بٹیا
شکریہ مغل بھائی۔
میں بھی آج کل بہت پریشان تھا اس سلسلے میں۔ پراکسی چینج کرنے سے کوئی ویڈیو ڈاؤنلوڈ ہی نہیں ہوتی۔
یہ آزما کے دیکھتا ہوں۔
 
متلاشی

محفلین
IDM اور DAP کے درمیان کن خصوصیات کا فرق ہے۔کسی کو معلوم ہے؟
میں تو دونوں ہی استعمال کرتا ہوں ۔۔۔۔! ویسے آئی ڈی ایم سے ڈاؤن لوڈنگ تیز ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ڈیپ آگے ہے ۔۔۔! خاص کر ویڈیو ایکسلریشن کی خصوصیت اس کی کمال ہے ۔۔۔!
 
لالہ رخ

محفلین
آئی ڈی ایم بھی میں نے کیا تھا ڈاون لوڈ لیکن وہ پراپر ورک نہیں کر رہا تھا ۔ اب جو @ماورا ضیا نے سائٹ بتائی ہے اس کو کرتی ہوں ٹرائی
 
حماد

محفلین
پاکستان میں یو ٹیوب آنحضورﷺ کی شان میں گستاخی والی ویڈیو نہ ہٹانے کے باعث بین ہے۔ میں کوشش کے باوجود یو ٹیوب استعمال نہیں کر پا رہا۔ اس کا کیا حل ہے؟
درویش خُراسانی متلاشی پلیز رہنمائ فرمائیں۔
 
افلاطون

محفلین
یوٹیوب، پراکسی، ڈاؤن لوڈ۔ یہ تینوں لفظ پڑھے تو مجھے یاد آیا کہ میرے ساتھ بھی ایک ایسا ہی مسئلہ ہوا تھا۔ چلیں شئیر کر دیتا ہوں اگر کسی اور کو بھی وہ مسئلہ ہو:bighug:
تو ہوا یوں کہFree Gate پراکسی استعمال کر کے یوٹیوب چلائی تو بڑے مزے سے چلی لیکن آئی ڈی مین سے ویڈیو ڈاؤنلوڈ نہ ہوئی تو تھوڑی دیر غور کرنے کے بعد پتہ چلا کہ مسئلہ یہ تھا کہ آئی ڈی مین کی پراکسی سیٹنگ بھی تبدیل کرنی تھی:thumbsup:
Untitled.png
 
میں نے تو آج تک آئی ڈی ایم بغیر پراکسی کے ہی چلایا اور بہت اچھا چلا۔
 
الف عین

لائبریرین
پراکسی کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن یو ٹیوب ڈاؤن لوڈ کی سب سے آسان ترکیب مجھ کو تو یہ لگتی ہے کہ جب ویڈیو چل رہا ہو، یا کم از کم براٖزر کی اڈریس بار میں اس لا لنک موجود ہو، تو لنک میں اتنی تبدیلی کر دیں کہ ایک لفظ کا اضافہ کر دیں۔ یعنی youtube کی جگہ kissyoutube کر دیں، fli فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ جو میرا وی ال سی آسانی سے پلے کرتا ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں تو صرف یو ٹیوب کے لیے ایک ایکٹینشن Easy you tube video downloader استعمال کرتا ہوں۔ جوکہ فائر فاکس اور گوگل کروم دونوں میں موجود ہے۔ اس ایکسٹیشن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہر ویڈیو کے اسی کی مناسبت سے فارمیٹ مہیا کرتا ہے۔ عام طور پر flv, mp4, wmv, mp3 وغیرہ فارمیٹ مہیا کرتا ہے۔ اگر ویڈیو ہائی ریزولیشن کا ہوں تو اس کے لیے mp4 360, mp4 720, avi حتیٰ کہ 1080 بھی فراہم کرتا ہے۔ اور یہ فارمیٹ (س) کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل میں بھی آسانی سے چل جاتے ہیں بغیر کسی کنورٹر کے۔:)
ہوم پیج لنک
 
منصور مکرم

محفلین
پاکستان میں یو ٹیوب آنحضورﷺ کی شان میں گستاخی والی ویڈیو نہ ہٹانے کے باعث بین ہے۔ میں کوشش کے باوجود یو ٹیوب استعمال نہیں کر پا رہا۔ اس کا کیا حل ہے؟
درویش خُراسانی متلاشی پلیز رہنمائ فرمائیں۔
حماد حل معلوم کرنا چاہتے ہو یا ہمیں زِچ کرنا چاہتے ہو۔۔ ۔ ۔ !!!!!!
 
Top