مضمون یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانے کا طریقہ

فخرنوید نے 'اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 27, 2011

  1. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    عموماً ہم لوگ ٹورنٹ کی مدد سے مواد تو ڈاون لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں جانتے کہ وہ ٹورنٹ فائل کیسے بنی ہے؟ اور اسے کیسے دوسروں تک پہنچایا جاتا ہے؟
    اگر آپ کوئی فائل کسی دوست کو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے آپ کی فائل مکمل طور پر پہنچ نہیں پاتی اور نیٹ کنکشن ٹوٹ جاتا ہے تو اس کے لئے بھی اچھا حل یہ ہے کہ آپ ایک ٹورنٹ بنا کردوست کو اس کی فائل دے دیں۔ تا کہ وہ آسانی سے فائل حاصل کر سکے۔ ٹورنٹ فائل بناتے ہوئے۔آپ اسے پرائیویٹ بھی کر سکتے ہیں۔تا کہ کوئی غیر متعلقہ بندہ ڈاون لوڈ نہ کر سکے۔

    یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانا:

    سب سے پہلے مینو بار میں فائل میں جا کر نیچے دی گئی تصویر کے مطابق نیا ٹورنٹ بنائیں پر کلک کریں۔

    1. File > Create new Torrent or CTRL + N
    [​IMG]
    اس کے بعد جو نئی ونڈو کھلے گی اس میں پہلے نمبر پر ایڈ ڈائریکٹری پر کلک کریں۔ اور اپنی مطلوبہ ڈائریکٹری کو سلیکٹ کر لیں جیسا کہ نمبر 1 اور نمبر 2 میں دکھایا گیا ہے۔
    [​IMG]
    اس کے بعد اہم کام ٹریکر ز کا ہوتا ہے۔ جو کہ تمام سیڈز اور لیچرز کی تفصیل اکھٹی کرتا ہے تا کہ صارفین کو بر وقت ڈیٹا میسر آ سکے۔

    اس کے لئے آپ کو نمبر 3 پر دکھائے گئی باکس میں درج ذیل ٹریکرز ایڈریس شامل کرنا ہوں گے۔

    http://open.tracker.thepiratebay.org/announce

    http://www.torrent-downloads.to:2710/announce

    http://denis.stalker.h3q.com:6969/announce

    udp://denis.stalker.h3q.com:6969/announce

    http://www.sumotracker.com/announce

    اس کے بعد اگر نیچے والی تصویر میں دیکھیں گے تو آپ کو ٹورنٹ کر پرائیویٹ کرنے کی آپشن نظر آئے گی۔ اس کے ساتھ سٹارٹ سیڈنگ کی آپشن بھی ہے اس کو آپ سلیکٹ کر لیں۔
    [​IMG]
    یہ کام کرنے کے بعد نمبر 4 پر دئیے گئے بٹن

    Create and Save as

    پر کلک کر کے محفوظ کر لیں۔

    یہاں تک کئے گئے کام میں ہماری ٹورنٹ فائل تیار ہو گئی ہے اور اسے ہم اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ محدود لوگوں کے لئے ہے جنہیں آپ یہ ٹورنٹ فائل فراہم کریں گے۔

    اگر آپ اسے لا محدود لوگوں کے لئے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم اسے کسی ٹورنٹ فائل ہوسٹ سائیٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

    یہاں ہم درج ذیل ٹورنٹ فائل ہوسٹنگ سائیٹ کا ایڈریس دے دیتے ہیں۔

    http://btjunkie.org/

    http://www.mininova.org

    http://www.thepiratebay.com

    وغیرہ ۔ ہم یہاں بی ٹی جنکی پر اپ لوڈ کریں گے۔
    [​IMG]
    جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ سائیٹ اوپن کرتے ہوئے سب سے اوپر نمبر 5 پر دئیے گئے ربط اپ لوڈ پر کلک کریں گے تو ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق صفحہ کھلے گا۔

    نمبر 6 پر دی گئی آپشن سے آپ بنائی گئی ٹورنٹ فائل کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اسے ٹائیٹل دے دیں۔ اس کے بعد اس میں کیپچا اینٹری ڈال دیں۔

    اور نمبر 7 پر یس پر کلک کر کے اپ لوڈ کر دیں۔

    اب اس سائیٹ پر اگر کوئی اس ٹائیٹل کی تلاش کرے گا تو اسے وہ فائل مل جائے گی۔

    سورس: یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانے کا طریقہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مکمل مضمون
     
  3. bilalrouf

    bilalrouf محفلین

    مراسلے:
    19
    بہت خوب فخر بھائی۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو یہاں پوچھا جا سکتا ہے۔
     
  5. dxbgraphics

    dxbgraphics محفلین

    مراسلے:
    5,084
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تصاویر نظر نہیں آرہی ہیں
     
  6. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,134
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بی ٹی جنکی تو بند ہوگیا بھائی جی۔ ان دنوں جتنی ویب سائٹس بند ہوئی ہیں مجھے سب سے زیادہ دکھ بی ٹی جنکی کے بند ہونے کا ہے۔
     
  11. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    چلو فیر اسدے قُلاں دا ختم ای رکھ لئی اے
     
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  12. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    آپ نے web seeds کے بارے میں تو بتایا نہیں کہ یہ کیا چیز ہے:grin:؟
     
  13. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    یہ لازمی نہیں کہ صرف چند ٹریکرز ہی شامل کیے جائیں۔ٹورنٹ ہوسٹ کرنے والی مختلف ویب سائٹس اپنے ٹریکرز ایڈریس دیتی ہیں۔مثلاؐ جب میں نے ٹورنٹ تیار کرنا ہوتو اس میں 20 سے اوپر ٹریکرز استعمال کرتا ہوں کیونکہ میں نے کافی ساری ویب سائٹس پر ٹورنٹ اپلوڈ کرنا ہوتا ہے اور ہر ایک کا اپنا ٹریکرہوتا ہے۔
     
  14. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جناب اگر کہیں کچھ کمی رہ گئی ہے تو آپ اس دھاگے میں مزید معلومات شئیر کر سکتے ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر