یوٹیوب کھل گئی پاکستان میں ؟؟؟؟؟؟

تجمل حسین

محفلین
کیونکہ PTA نے بند کی ہوئی ہے۔ :)
آپ جس ملک میں بھی رہتے ہیں اس کے قوانین کا احترام آپ پر فرض ہے۔ خواہ آپ کے پاس اس ملک کی شہریت ہو یا نا ہو۔ اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ جس حد تک ہوسکے قوانین پر عملدرآمد کروں۔
یوٹیوب چونکہ PTA کی طرف بلاک کی گئی تھی اسی لیے اسے نہ کھولا۔ ویسے بھی میرے سارے کام جب یوٹیوب کے بغیر ہورہے تھے تو اسے غیرقانونی طریقے سے کھولنے کا فائدہ؟
:)
 

فاتح

لائبریرین
کیونکہ PTA نے بند کی ہوئی ہے۔ :)
یوٹیوب چونکہ PTA کی طرف بلاک کی گئی تھی اسی لیے اسے نہ کھولا۔
پی ٹی اے نے جس عدالتی حکم کے تحت یو ٹیوب بند کروائی ہے اس کا اطلاق ہم پر بحیثیت شہری یا رہائشی یا بطور انٹرنیٹ یوزر اگر ہوتا ہے تو عدالتی حکم کا وہ حصہ دکھا دیں۔
آپ جس ملک میں بھی رہتے ہیں اس کے قوانین کا احترام آپ پر فرض ہے۔ خواہ آپ کے پاس اس ملک کی شہریت ہو یا نا ہو۔ اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ جس حد تک ہوسکے قوانین پر عملدرآمد کروں۔
جی، بالکل میں اسی قانون کے متعلق جاننا چاہوں گا جو آپ کو اور مجھے "بطور پاکستانی شہری یا رہائشی" یہ حکم دیتا ہے کہ ہم یو ٹیوب کی ویب سائٹ نہ کھولیں کیونکہ یہ جرم ہے؟؟؟ کیا آپ نے وہ حکم نامہ یا قانون دیکھا ہے یا صرف سنی سنائی پر عمل کر ہے ہیں؟
ویسے بھی میرے سارے کام جب یوٹیوب کے بغیر ہورہے تھے تو اسے غیرقانونی طریقے سے کھولنے کا فائدہ؟:)
اوہ اچھا اچھا، آپ کے سااااااااااارے کام یو ٹیوب کے بغیر ہو رہے تھے لیکن یہ اچانک کیا ہوا کہ جیسے ہی یو ٹیوب کھلی آپ کے کام بند ہوگئے اور آپ دوڑے دوڑے پہنچ گئے یو ٹیوب کی دکان پر۔ :)
میرے پاس تو پراکسی بھی تھی اور استعمال بھی آتا تھا لیکن اس کے باوجود یوٹیوب نہیں کھولی۔ اب خود ہی کھل رہی ہے تو کھول رہا ہوں۔
 
Top