یوٹیوب پر پیسے کمانے کا طریقہ (کلاس نمبر 3)

یہ سلسلہ اُن لوگوں کیلئے شروع کیا جارہا ہے جو کہ گھر بیٹھے آمدنی کرنا چاہتے ہیں آج کل یوٹیوب گھر بیٹھے آمدنی کا بہترین زریعہ ہے ۔ پر یوٹیوب پر کام کرنے کیلئے طریقہ کار پتا ہونا چاھئیے میں اپنے اِس کورس میں اپنے دوست احباب کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرنے جارہا ہوں ، آپ کو یوٹیوب کی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز بتانے کی کوشش کرونگا ۔ہر ویڈیو میں کچھ نہ کچھ نیا لے کر آونگا ، نوکری کرنا آج کل کے دور میں بہت مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ ہر جگہ مقابلے کا دور ہے ۔ آپ چاہے پوری جوانی اُس جگہ کو دے دو لیکن جب آپ سے اچھا کام کرنے والا مالک کو مل گیا تو سمجھ لیں آپ کی چھٹی ، میں یہ نہیں بول رہا کہ نوکری کرنا بری بات ہے ۔ آپ نوکری بھی کریں اور پارٹ ٹائم میں اِس کام کو بھی اسٹارٹ کریں شروع میں تو کامیابی نہیں ملتی پر مستقل مزاجی سے اگر آپ کام کریں گے تو یقینن ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ اور اگر کامیابی نہیں بھی ملتی تو آپ کے کونسے پیسے اس یوٹیوب پر لگ رہے ہیں کم سے کم آپ کو ویڈیو بنانے کا تجربہ ہی حاصل ہوجائے گا اور ویسے بھی اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاھئیے مجھے پتا ہے آپ کہ پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ہوگا کہ کام سے آکر پھر ویڈیو بنانے میں لگ جائیں تو یہ کرلیں کہ کم سے کم ہفتہ میں ایک ہی ویڈیو بنا کر ڈالیں نہیں تو مہینے میں ایک ویڈیو باقی کام کریں گے تو آپ کو ہی فائدہ ہے ہمارے ملک میں پیسا آئیگا پیسا زیادہ ہوگا تو خوشحالی ہوگی چلیں جی آج کیلئے اتنا ہی بہت ہے۔
آپ کے سیکھنے کیلئے تیسری ویڈیو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔وہ بھی بالکل فری ہے آپ نے کوئی پیسے نہیں دینے صرف پلے کریں اور سیکھتے جائیں ۔جو میں نے اتنے سالوں میں سیکھا ہے وہ آپ کو بتارہا ہوں آپ کی مرضی ہے سیکھیں یا نہ سیکھیں ۔
 
Top