یوٹیوب پر پابندی اور ہماری تفریحِ طبع

عاطف بٹ

محفلین
اجی پہلے بھی گذارش کی تھی کہ غلط مواد محض یو ٹیوب نہیں بلکہ کل انٹر نیٹ پر بکھرا پڑا ہے۔ آپ کے ہاں انٹرنیٹ کے استعمال پر ہی پابندی ہونی چاہیے۔ یا اگر پابندی نہیں تو خود ہی غیرت کھا کر نیٹ پر آنا بند کردیں۔
ہم ان سب جگہوں پر نہیں جاتے جہاں یہ مواد بکھرا ہوا ہے تو پھر یوٹیوب کے استعمال پر اصرار کیوں؟ جو دلیل آپ نے دی ہے یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ برائی کے خلاف جہاد کرنے کا حکم ہے اور پوری دنیا میں چونکہ برائی اور بےحیائی جابجا پھیلی ہوئی ہے، لہٰذا ایمان والوں کو ہتھیار لے کر نکلنا چاہئے اور ان سب کو نیست و نابود کردینا چاہئے جو برائی اور بےحیائی کے کاموں کو فروغ دے رہے ہیں۔
 
باباجی

عاطف بھائی ہمیں اپنی کوشش کرنی چاہیئے
شیطان کا تو کام ہی ورغلانا ہے
اور ہمارا کام اس کی ترغیب و بہکاوے کو مٹی میں ملانا ہے
شیطانوں کو تو چول مارتے ہوئے بھی شرم نہیں آتی
(شیطان جو ہوئے) :ROFLMAO:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یوٹیوب بلاک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی آگے ہو گا۔
تعلیم کا بیڑا غرق تو پہلے ہی ہو چکا ہے اس ملک میں، اور جو رہ گیا ہے وہ آہستہ آہستہ ہو جائے گا۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صرف وہ پیج بلاک ہوتا لیکن ہمارے نام نہاد جذباتی لوگ، بھلا کیا جانے ان باتوں کو۔
مظاہرے کرنے میں یہ سب سے آگے ہیں، ان کو بلکہ اپنے طرزِ عمل سے یہ ثابت کرنا چاہیے تھا کہ ہم واقعی ایک قوم ہیں۔
ان مظاہروں میں وہ لوگ بھی پیش پیش ہوتے ہیں جن کا انٹرنیٹ پہ صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے، غیر اخلاقی سائٹس کو وزٹ کرنا۔
شاید علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے انہی کے لئے کہا تھا کہ
"یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا"
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جو عالم ایجاد میں ہے صاحب ایجاد
کرتا ہے طواف ہر دور میں اس کا ،زمانہ
تعلیم و ہنر و فن سے دوری کا منطقی انجام تو یہی ہے

درست فرمایا زبیر صاحب۔
آج مجھے علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ بہت شدت سے یاد آ رہے ہیں، جو ہمیں ان چیزوں سے، ان فتنوں سے اپنی شاعری کے ذریعے پہلے ہی باخبر کر گئے ہیں۔

مگر وہ علم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں، تو دل ہوتا ہے سیپارہ
اور
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسمِ محمدﷺ سے اجالا کر دے

مگر افسوس کے ہم نے عشق کا معیار صرف مظاہروں کو سمجھا ہے۔ہماری پرواز صرف ظاہر تک ہے، باطن سے تو ہمارا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔:cry:
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ صاحب اگر اپنی ذاتی مذہبی مجبوری کے باعث یوٹیوب پر جانا پسند نہیں کرتے تو نہ جائیں۔ یہ دوسروں پر کیا تنقید کر رہے ہیں؟ ہماری مرضی ہے ہم یوٹیوب پر جائیں نہ جائیں۔ انہیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
محترم، میرے مخاطب نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیروکار تھے، کوئی مرتد یا منکر نہیں، اور یہ رائے بالخصوص ان لوگوں کے لئے تھی جو پاکستان میں رہتے ہیں جہاں ایک خاص واقعے کے پیشِ نظر یوٹیوب پر پابندی ہے۔ یہ بھی واضح کردوں کہ یہ میری ذاتی رائے تھی نہ کہ کسی پر اپنا نکتہء نظر تھوپنے کی کوشش۔
بہتر ہوگا آئندہ آپ تبصرہ وہاں کریں جہاں آپ مخاطب ہوں۔
 
arifkarim

معطل

نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیروکار ہونے کی اجاراداری آپکو کس نے دے دی؟ 1،6 ارب مسلمانوں میں سے آپکو کسنے یہ اختیار دیا کہ کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کریں؟ جب پہلی بار مسلمان سنی اور شیعہ میں تقسیم ہوئے تھے، تب بھی کسی کے پاس مذہب و دین اسلام کی اجارہ داری نہیں تھی۔ میں نہ تو مرتد ہوں اور نہ ہی منکر۔ اگر آپکو ذاتی حملوں کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق آپ کہیں اور جا کر بھی پورا کر سکتے ہیں۔
جہاں تک یوٹیوب کا سوال ہے تو وہ ایک ویڈیو سروس کمپنی ہے۔ یوٹیوب پر لاتعداد اسلام مخالف اور اسلام کے حق میں ویڈیوز اور دستاویزات موجود ہیں۔ صرف ایک ویڈیو کیا مشہور ہو گئی ہتک رسول صللہعلیہسلم کے حوالہ سے، آپ تو پوری یوٹیوب کے استعمال ہی کے خلاف ہو گئے ہیں! کیا یہ شدت پسندی نہیں؟!
 
بھیا میں کوئی بحث کا دروازہ تو کھولنا نہیں چاہتی یہ میری ذاتی رائے ہے اور مجھ تک محدود ہے کسی پر اسے میں نے لاگو نہیں کیا
مجھے نہیں پسند کہ میں اس میں کچھ دیکھوں اس واقعے کے بعد سے۔:happy:
آپ ضرور دیکھیں کوئی مسئلہ نہیں۔

مومن کو چاہیے کہ جو چیز اپنے لیے پسند کر تا ہے دوسرے کو بھی اسی کا مشورہ دے۔
 
اس کے لیے ہمیں علم حاصل کرنا پڑے گا علم پر عمل اور تحقیق کرنی پڑے گی جو ہمین اچھا نہیں لگتا ہم جہالت اور مذہب کو بطور فخر استمال کرتے ہین ;)

آپ مذہب اور جہالت کو آپس میں کیوں جوڑ رہے ہیں ؟ یہ تو آپس میں متضاد چیزیں ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیروکار ہونے کی اجاراداری آپکو کس نے دے دی؟ 1،6 ارب مسلمانوں میں سے آپکو کسنے یہ اختیار دیا کہ کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کریں؟ جب پہلی بار مسلمان سنی اور شیعہ میں تقسیم ہوئے تھے، تب بھی کسی کے پاس مذہب و دین اسلام کی اجارہ داری نہیں تھی۔ میں نہ تو مرتد ہوں اور نہ ہی منکر۔ اگر آپکو ذاتی حملوں کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق آپ کہیں اور جا کر بھی پورا کر سکتے ہیں۔
جہاں تک یوٹیوب کا سوال ہے تو وہ ایک ویڈیو سروس کمپنی ہے۔ یوٹیوب پر لاتعداد اسلام مخالف اور اسلام کے حق میں ویڈیوز اور دستاویزات موجود ہیں۔ صرف ایک ویڈیو کیا مشہور ہو گئی ہتک رسول صللہعلیہسلم کے حوالہ سے، آپ تو پوری یوٹیوب کے استعمال ہی کے خلاف ہو گئے ہیں! کیا یہ شدت پسندی نہیں؟!
عارف کریم صاحب، بہت مناسب ہوگا کہ آپ غیرضروری بحث سے گریز کریں۔ یہاں میں نے اپنی رائے دی تھی، اس میں آپ کے لئے کہیں بھی دعوت نامہ نہیں تھا کہ آپ ضرور آ کر تبصرہ فرمائیں۔
یوٹیوب پر پابندی حکومت پاکستان نے نہ تو میرے مشورے سے لگائی ہے اور نہ ہی عبدالرحمٰن ملک مجھے پوچھ کر اس پابندی کو ہٹانے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔
میرا ماننا یہ ہے کہ معاشی خسارے کا خوف ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم ان لوگوں کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں، جو اس طرح کی حرکتیں بار بار کرتے ہیں۔
بحث کرتے ہوئے جذبات میں ضرور آئیں مگر یہ دیکھ لیا کریں کہ آپ لکھ کیا رہے ہیں۔ سرخ رنگ سے واضح کئے گئے حصے پر غور کرلیں۔
 
یو ٹیوب بلاک کرنا ایک سٹوپڈ ایکٹ تھا اور ہے ایسے ڈرامے صرف جاھل عوام کے لیے کوئی معنی رکھتے ہوں گے جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یو ٹیوب ہے کیا بلا ۔کوئی زی ہوش آدمی اس پر پابندی نہیں لگوانا چاہے گا مکہ مدینہ میں تو یو ٹیوب آج بھی چل رہی ہے صرف وہ پیج بلاک ہے جس پر فلم تھی :bighug: اور ہم جاھل گنوار ٹہرے بھئی ہمارا علم یا تحقیق سے کیا واسطہ کھلے گی بھی تو گندے کلب بکواس اور مزاحیہ ڈرامے مجرے دیکھ لیں گے :mrgreen:

او ہو
اتنے جذباتی کہ اپنی قوم کو ہی نامناسب القابات سے نوازنے لگ گئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت سے نوازے۔
 
arifkarim

معطل
میرا ماننا یہ ہے کہ معاشی خسارے کا خوف ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم ان لوگوں کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں، جو اس طرح کی حرکتیں بار بار کرتے ہیں۔
بحث کرتے ہوئے جذبات میں ضرور آئیں مگر یہ دیکھ لیا کریں کہ آپ لکھ کیا رہے ہیں۔ سرخ رنگ سے واضح کئے گئے حصے پر غور کرلیں۔
ویلیو واک کے مطابق ابتک یوٹیوب کی مالیت 46 ارب ڈالر ہے۔ چونکہ گوگل والے اسکے اصل مالکین ہیں یوں اس کمپنی کی اصل مالکیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ایسے میں یہ غیر منطقی "خسارے کے خوف" سے بھلا وہ لوگ کیوں اپنی قدیم پالیسیاں تبدیل کریں گے۔ یاد رہے کہ یوٹیوب کی انتہائی زیادہ انٹرنیٹ ٹریفک کا اصل راز اسی قسم کی سنسی خیز ویڈیوز کی اپلوڈنگ ہے۔ یہ ویڈیوز نیٹ صارفین کو یوٹیوب کی طرف کھینچتی ہیں اور یوں انکے اشتہار بگتے ہیں۔ بائکاٹ سے وقتی نقصان تو ہو سکتا ہے لیکن یہ نقصان دوسری ویڈیوز پر ٹریفک بڑھ جانے کے بعد پورا ہو جاتا ہے۔
http://www.valuewalk.com/2012/03/google-inc-goog-youtube/

باقی جہاں تک سوال ہے اس سرخ رنگ والے حصہ کا تو وہ 'صلی اللہ علیہ وسلم' کا ترسیمہ ہے جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں۔
 
آپ شاید ان کے قواعد و ضوابط پڑھے بغیر یہ بات کررہے ہیں۔ ان کی قدیم پالیسیاں کیا ہیں، انہیں جاننے کے لئے ان کے قواعد و ضوابط کو ایک نظر پڑھ لیجئے۔
معاشی خسارے کا خوف منطقی ہے یا غیرمنطقی، اس کا اندازہ لگانے کے لئے آپ کو وکی پیڈیا سے باہر نکل کر دوسرے ذرائع سے مدد لینی پڑے گی اور یہ شاید آپ کے لئے ممکن نہ ہو۔
 
یو ٹیوب کا کھلنا یا بند رہنا ایک الگ معاملہ ہے، تاہم انتہائی دردناک حقیقت منکشف ہوئی ہے کہ ہمارے ہاں لوگ اپنی ملت ، اپنے لوگوں ، اپنی سرزمین اور نعوذ بااللہ اپنے مذہب سے بھی کھلی بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ مرے خیال میں ہم مذہبی جنونیت کے پیچھے فضول ہی پڑ گئے ہیں۔ اب تو سیکولر جنونیت کی مصیبت نے بھی ہمیں گھیر لیا ہے۔ اگر کوئی دین کو سمجھ نہیں پایا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ دین ہی جہالت کا نام ہے۔
دوسری بات یہ کہ کوئی مولوی یا مذہبی شدت پسند دین کا ترجمان نہیں ۔ نہ ہی ہم ان لوگوں کے لیے مسلمان ہیں۔ ہم تو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رسول خدا کی پیروی میں مسلمان ہیں۔
مذہب پر تنقید کے حوالے سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آج ہم جس قدر بھی طاقت ور کیوں نہ ہوں، ایک نہ ایک دن ہمیں یہ دین عطا فرمانے والے پر وردگار کی بارگاہ میں خالی ہاتھ حاضری ضرور دینی ہے۔
 
بعض مذہبی تعویلیں جہالت کی طرف لے جاتی ہیں۔ شاید یہی مطلب ہو انکا۔

سر مذہب کوئی ایسی تاویل پیش نہیں کرتا ، ہاں یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ مذہب کے ٹھیکیدار تاویلیں کریں۔ تاہم اگر ایسے لوگوں کی وجہ سے ہم مذہب ہی سے بغاوت کر دیں تو یہ مناسب نہیں۔ کیونکہ ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی بٹ صاب یوٹیوب سے زیادہ مواد تو گوگل امیجز میں پڑا ہوا ہے۔ اس بارے میں بھی کچھ لکھ ماریں۔ ویسے میں یوٹیوب استعمال نہیں کرتا۔ اس لیئے تاحیات بند رہے بھلا۔ ورنہ چلانا کونسا ناممکن ہے۔ :bighug:
 
Top