یوٹیوب سے پیسے کمانے کا مکمل کورس اردو اور ہندی زبان میں (فری حاصل کریں)

یہ کورس اُن لوگوں کیلئے ہے جو کہ گھر بیٹھے آمدنی کرنا چاہتے ہیں آج کل یوٹیوب گھر بیٹھے آمدنی کا بہترین زریعہ ہے ۔ پر یوٹیوب پر کام کرنے کیلئے طریقہ کار پتا ہونا چاھئیے اِس کورس میں یوٹیوب کا پورا تجربہ شئیر کیا جارہا ہے ، آپ کو یوٹیوب کی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز بتائی گئی ہے ۔ہر ویڈیو میں کچھ نہ کچھ نیا ہے ، نوکری کرنا آج کل کے دور میں بہت مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ ہر جگہ مقابلے کا دور ہے ۔ آپ چاہے پوری جوانی اُس جگہ کو دے دو لیکن جب آپ سے اچھا کام کرنے والا مالک کو مل گیا تو سمجھ لیں آپ کی چھٹی ، میں یہ نہیں بول رہا کہ نوکری کرنا بری بات ہے ۔ آپ نوکری بھی کریں اور پارٹ ٹائم میں اِس کام کو بھی سیکھ لیں شروع میں تو کامیابی نہیں ملتی پر مستقل مزاجی سے اگر آپ کام کریں گے تو یقینن ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ اور اگر کامیابی نہیں بھی ملتی تو آپ کے کونسے پیسے اس یوٹیوب پر لگ رہے ہیں کم سے کم آپ کو ویڈیو بنانے کا تجربہ ہی حاصل ہوجائے گا اور ویسے بھی اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاھئیے مجھے پتا ہے آپ کہ پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ہوگا کہ کام سے آکر پھر ویڈیو بنانے میں لگ جائیں تو یہ کرلیں کہ کم سے کم ہفتہ میں ایک ہی ویڈیو بنا کر ڈالیں نہیں تو مہینے میں ایک ویڈیو ، کام کریں گے تو آپ کو ہی فائدہ ہے ہمارے ملک میں پیسا آئیگا پیسا زیادہ ہوگا تو خوشحالی ہوگی چلیں جی آج کیلئے اتنا ہی بہت ہے۔
آپ کے سیکھنے کیلئے اِس کورس میں بہت کچھ ہے ۔وہ بھی بالکل فری ہے آپ نے کوئی پیسے نہیں دینے صرف پلے کریں اور سیکھتے جائیں ۔جو لوگ اتنے سالوں میں سیکھتے ہیں وہ آپ ویڈیو کے ذریعے سے کچھ ہی منٹوں میں سیکھ جائیں گے ۔محنت کریں اللہ پاک کسی کی بھی محنت کو ضائع نہیں کرتے ایمانداری سے کام کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

Youtube Full Course - YouTube
 
آخری تدوین:
Top