یوٹیوب اب اردو زبان میں دستیاب!

arifkarim

معطل
یوٹیوب اب اردو زبان میں دستیاب
5694fda71194c.jpg


گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے پاکستان کے لیے خصوصی ویب پیج متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کے ایک بیان کے مطابق آج سے نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے صارفین ایک نیا یوٹیوب پیج دیکھ سکیں گے جو ان کی مقامی زبان اور ڈومین سے مزئین ہوگا۔

بیان کے مطابق یوٹیوب اب نیپالی، سنہالی اور اردو میں دستیاب ہے اور ایک ملک کے لیے مخصوص ہوم پیج کا مقصد ہے کہ ہم صارفین کے لیے سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ایسی ویڈیوز کو لاسکیں گے جو ان کے دل کے قریب ہوں گی۔

یوٹیوب ایشیاء پیسیفک کے ڈائریکٹر گوتم آنند کی جانب سے جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اس سے ان ممالک کے لوگوں کو اپنی پسند کی ویڈیوز تلاش کرنے میں کچھ مدد مل سکے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں گوگل کے کمیونیکشن منیجر ظفری یوسف کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود ان کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کے لیے پر عزم ہیں، جس کے لیے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل بات چیت کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کے لیے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کے متعلق گستاخانہ مواد کی موجودگی کے باعث پاکستان میں 2012 سے یوٹیوب پر پابندی عائد ہے اور مستقبل قریب میں اسے اٹھائے جانے کے امکانات نظر نہیں آتے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی کچھ عرصے قبل اپنے اردو میسنجر کو متعارف کرایا تھا جبکہ مختلف ویب سائٹس میں بھی اب اردو کو شامل کیا جارہا ہے۔
ماخذ

محمد وارث تجمل حسین فاتح شہزاد وحید متلاشی عبدالمجید حسان خان
 

کاریگر

محفلین
اچھی خبر ہے۔ لیکن یہ درست نہیں کہ یو ٹیوب پاکستان میں بدستور بند ہے۔ غالبا نومبر کے اواخر سے یہاں یو ٹیوب مسلسل بنا پراکسی کام کررہی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یوٹیوب پر اب پابندی عائد نہیں ہے۔ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پر یہ تقریباََ دو مہینے سے اوپن ہو رہی ہے بنا کسی پراکسی پر۔ مجھے تو بڑا فائدہ ہے میں کوئی بھی گیجٹ ڈھیر سارے ریوز دیکھنے کے بعد لیتا ہوں جو کہ یوٹیوب کی عدم دستیابی کی صورت میں دیکھنے مشکل تھے۔
 
اچھی خبر ہے۔ لیکن یہ درست نہیں کہ یو ٹیوب پاکستان میں بدستور بند ہے۔ غالبا نومبر کے اواخر سے یہاں یو ٹیوب مسلسل بنا پراکسی کام کررہی ہے۔

Surf Safely!

This website is not accessible.


The site you are trying to access contains content that is prohibited for viewership from within Pakistan.
 
پاکستان میں یوٹیوب بند ہے https. خود بخود آنے کا مطلب کیا ہے. ہم ہمیشہ سے یو ٹیوب اسی طرح چلا رہے ہیں.اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس تو ہو ٹیوب کبھی بند ہی نہیں ہوئی.
 
آج کھلنے کا اعلان ہوا ہے ٹی وی پر


پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی ختم
طاہر عمرانبی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
  • 5 گھنٹے پہلے
شیئر
130918101055_pakistan_ban_youtube_304x171__nocredit.jpg
Image copyright
پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ملک میں یوٹیوب تک رسائی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اتھارٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹیلی کام کمپنیوں اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

یو ٹیوب کی بندش اور متبادل ذرائع


یو ٹیوب کھولنے کے لیے نئی قانون سازی ضروری

یہ حکم نامہ گوگل کی جانب سے اپنی اس مقبول ویڈیو سروس کا پاکستانی ورژن متعارف کروائے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

گوگل کے پاکستان کے لیے یو ٹیوب ورژن کا یو آر ایل youtube.pk ہے۔

بی بی سی کے پاس دستیاب ایک دستاویز میں پی ٹی اے کے اعلیٰ اہلکار نے لکھا ہے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کا مقامی ورژن لانچ کیے جانے کے بعد یوٹیوب تک رسائی پر پابندی برقرار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

160118103151_youtube_pk_640x360_youtube_nocredit.jpg
Image copyrightYoutube
Image captionگوگل کے پاکستان کے لیے یو ٹیوب ورژن کا یو آر ایل youtube.pk ہے
اسی دستاویز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس مقامی ورژن میں توہین آمیز مواد تک رسائی ممکن نہیں اس لیے یوٹیوب تک عام رسائی کو ممکن بنایا جائے۔

پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی اکتوبر سنہ 2012 میں لگائی گئی تھی۔

اس پابندی کی وجہ اس سروس پر موجود پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازع فلم ’انوسنس آف اسلام‘ بنی تھی۔

اس فلم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور پاکستان میں ایسے مظاہروں میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ملک کے مختلف شہروں میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اس پابندی کے بعد ایک بار چند گھنٹے کے لیے پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی دی گئی مگر اس حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن اس وقت کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دفتر نے فوری پر واپس لے لیا تھا۔


کہانی کو شیئر کریںشیئرنگ کے بارے میں
واپس اوپر جائیں
اسی بارے میں
 
آخری تدوین:
Top