یونی کوڈ اردو سافٹ ویئر

الف نظامی

لائبریرین
یونی کوڈ اردو سافٹ ویئر
(محبوب خان بگٹی)
بدلتے وقت کے ساتھ دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے جیسے بڑھتا جارہا ہے ویسے ویسے اس بات کی بھی ضرورت بڑھ رہی ہے کہ ان تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش بھی اسی پیمانے پر کی جانی چاہیے۔ آج کے دور میں اداروں کے ساتھ ساتھ صاحب علم افراد کا فرض ہے کہ ترقی کی اس دوڑمیں نہ صرف خود شامل ہوں بلکہ اس کی استحکام کے لیے بھی کوشش کریں۔ کمپیوٹر کی ایجاد نے لکھنے پڑھنے کے انداز کو تیز تر بنا دیا ہے۔ خاص طور پر انٹر نیٹ کے جال نے تو پوری دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں بدل ڈالا ہے۔ اس برق رفتارترقی کے دور میں اداروں کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے ذاتی حیثیت میں بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
یہاں ایک ایسے ہی سچے کارکن کا تذکرہ کروں گا جس نے اردو کے لیے ایک اہم سافٹ ویئر بنایا، جس کا نام انھوں نے ’’ابجد‘‘ رکھا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں اردو یا کسی اور زبان کو لکھ اور پڑھ سکتے ہیں بس شرط صرف اتنی ہے کہ وہ زبان آپ کو یونی کوڈ میں لکھنی اور پڑھنی ہوگی۔اُردو پڑھتے وقت آپ ایک کلک سے کسی بھی لفظ کے مترادفات ، مرکبات ، ادائیگی اور دوسری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انگریزی متن کو پڑھتے وقت کلک کرنے سے کسی بھی لفظ کا اردو میں معانی دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں موجود لغت کے علاوہ بھی آپ اپنی مرضی سے دوسرے لغات کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔دن اور رات کے اوقات میں پڑھتے وقت متن اور پس منظر کے رنگ نہ صرف تبدیل کیے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں پر زیادہ زور نہیں پڑتا بلکہ صفحات پلٹنے کا وقت بھی خودکار طریقے سے مقرر کیا جاسکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں ان پیج کی فائلیں براہ راست یونی کوڈ میں خود کارطریقے سے بدلتے ہوئے کھولی جاسکتی ہے ۔ املا درست کرنے کی خاصیت کے علاوہ اس میں مزید بہتری کے لیے کام جاری ہے۔ جب آپ کسی لفظ کو ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں تو یہ خود کار طریقے سے آپ کے لکھے ہوئے لفظ کے چند حروف کے ذریعے مکمل لفظ ٹائپ کیے بغیرلکھ دیتا ہے۔ ابتدائی طور پرچھ زبانوں جن میں اردو ،عربی ،فارسی، سندھی، پشتو، ہندی، انگریزی اور اس کے علاوہ جو زبانیں آپ کی کمپیوٹر پر موجود ہوں معاونت شامل ہے۔ لیکن یونی کوڈ کی معیار بندی والے کسی بھی زبان کو اس کے ذریعے تدوین کر سکتے ہیں۔
اس سافٹ ویئر کے خالق جناب زوہیب احمد جو اس وقت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اصول الدین میں تقابل ادیان کے طالب علم ہیں۔ مگر وہ کمپیوٹر اور اردو کے حوالے سے بہت ہی اعلیٰ پائے کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔
اس بات کا ثبوت ان کی بنائی ہوئی ویب سائٹ ہے جس کا پتہ urduencyclopedia.org ہے۔ اس میں اردو اور انگریزی لغات کے علاوہ فرہنگ، نفسیات بھی موجود ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اردو کے حوالے سے بہترین ویب گاہیں اور سافٹ ویئر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مقتدرہ قومی زبان نے ان کی اس محنت کی قدردانی کرتے ہوئے نہ صرف ان کے لیے جناب صدرنشین کی طرف سے توصیفی سند جاری کی ہے بلکہ ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا ہے۔

بحوالہ اخبار اردو ، جولائی 2012
 
hackerspk

محفلین
نظامی بھائی بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔ اس واقعے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ابجد کے تعارف اور کام کرنے کے عمل کے سلسلے میں ایک ورکشاپ منعقد ہو رہی جس میں نہ صرف ابجد بلکہ خاص طور پر اردو ویب کے کاموں کا مختصر تذکرہ بھی پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ میں نے ابجد کا ذکر اردو زبان کی فکیلٹی کے سربراہ نجیب جمال صاحب سے کیا تھا جن کو انہوں نے بے حد پسند کیا۔ اور کہنے لگے اگر ایک دو ایسے پراجیکٹس اور ہوں تو ان کی ورکشاپ بھی منعقد کروائی جانی چاہیے۔ اردو ویب پر موجود دوسرے پراجیکٹس کی ورکشاپ سلسلہ بھی یونیورسٹی میں منعقد کرایا جائے تو طلبا کو بے حد فائدہ ہو گا۔ اور ان پراجیکٹس کو تحقیق کاموں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اگر یہ سلسلہ سنجیدگی سے شروع ہوا تو میرا خیال اردو زبان کی انٹرنیٹ پر تروییج کے لیے اردو ویب کی خدمات طلبا کی دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ والسلام
 
بہت خوب! یہ ورکشاپ کب ہے؟ممکن ہو تو اس میں پاک اردو انسٹالر کا تذکرہ بھی کیجیے گا۔
 
hackerspk

محفلین
بہت خوب! یہ ورکشاپ کب ہے؟ممکن ہو تو اس میں پاک اردو انسٹالر کا تذکرہ بھی کیجیے گا۔
اگلے ماہ جیسے ہی داخلے مکمل ہوتے ہیں، اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ شاید اس کی ریکارڈنگ بھی پیش کر سکوں۔ پاک اردو انسٹالر، القلم تاج نستعلیق، عروض انجن، ان پیج کنورٹر وغیرہ کا مختصر تعارف پیش کرنے کا ارادہ ہے۔
 
Top