یونیکوڈ کنورٹر، رومن اردو کنورٹر

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم دوستو!
کیا حال چال ہیں آپ کے ایک دھاگے سے نظر گزری
وہاں پر کچھ ماحول کشیدہ پایا مگر کچھ کہنے کی جسارت فقط اپنے جونیر ہونے کی وجہ سے نہ کر سکی تو سوچا کیوں نہ خود ہی کچھ کر کے دکھا دوں شاید آپ جیسے اردو کے نا خدا اس سے واقف ہوں مگر میں اپنی کم عقلی کو کچھ نا دہندہ وجوہات کی بنا پر نہ روک پائی اور آپ جیسے درگزر کرنے والی برگزیدہ ہستیوں کے سامنے کچھ شیئر کرنے کے بارے میں دل میں خیال آیا سو بلا سوچے سمجھے دھاگہ بنا دیا امید ہے جان کی امان پائوں گی

یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں سے ہم رومن اردو کو اردو یونیکوڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔

دوسرا ہم اس سائٹ میں موجود سوفٹ ویئر سے یونیکوڈ سے اردو اور اردو سے یونیکوڈ میں تبدیلی اآسانی سے کر سکتے ہیں ۔

ربط درج ذیل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رومن حروف کی اردو میں تبدیلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یونیکوڈ کنورٹر

انتباہ : غلطیوں کو معاف کر دینا اچھا ہے مگر اصلاح کے لءے غلطیاں کامیابی کی پہلی سیڑھی گردانی جاتی ہیں
 

حنا فیصل

محفلین
ویسے جتنا ہمارے پاس مواد ہے محفل پر ہم اردو اور رومن اردو کنورٹ بنا سکتے ہیں یہ بات ہماری ایڈمن تک کون سا ساتھی پہنچائے گا ہم اسے ایک عدد ٹافی انعام میں دیں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ دونوں طرح کے سافٹ وئیرز ہماری محفل کے ارکان الف نظامی (راجہ نعیم) اور شارق مستقیم بھائی بنا چکے ہیں۔ پھر بھی شئیر کرنے کا شکریہ
 
کنکشن ضروری

یہ یونی کوڈ کنورٹر میری نظر سے بھی گزر چکا ہے اور اس کا نتیجہ بھی خاصا اچھا ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہے تاکہ یہ اشتہارات لاد سکے۔
 

حنا فیصل

محفلین
واہ کیا بات ہے راجہ نعیم صاحب کی

کیا رومن کنورٹر بھی بنا چکے ہیں اگر ہاں تو پھر لنک ارسال کر کے دعائیں وصول فرمائیں
 
Top